اسماعیل بن ابی خالد پر راویوں کے اختلاف کا بیان۔ - اسماعیل بن ابی خالد پر راویوں کے اختلاف کا بیان۔ - The book of qiyam al-lail (the night prayer) and voluntary prayers during the day - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation
Chapter 66 of The book of qiyam al-lail (the night prayer) and voluntary prayers during the day in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.
It was narrated from Umm Habibah that:
The Prophet (ﷺ) said: Whoever prays twelve rak'ahs during the day and night, a house will be built for him in Paradise.
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے دن اور رات میں بارہ رکعتیں پڑھیں، اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنایا جائے گا ۔
It was narrated that Umm Habibah said:
Whoever prays twelve rak'ahs during the night and day apart from the prescribed prayers, a house will be built for him in Paradise.
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں جس نے رات اور دن میں فرض کے علاوہ بارہ رکعتیں پڑھیں، اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنایا جائے گا۔
It was narrated that Umm Habibah said:
Whoever prays twelve rak'ahs during the night and day apart from the prescribed prayers, Allah (SWT), the Mighty and Sublime, will build for him a house in Paradise.
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں جس نے دن اور رات میں فرض کے علاوہ بارہ رکعتیں پڑھیں، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔ حصین نے اسے مرفوع نہیں کیا ہے، اور عنبسہ اور مسیب کے درمیان انہوں نے ذکوان کو داخل کر دیا ہے۔
Anbasah bin Abi Sufyan narrated that:
Umm Habibah told him: Whoever prays twelve rak'ahs, a house will be built for him in Paradise.
ابوصالح ذکوان کہتے ہیں کہ عنبسہ بن ابی سفیان نے مجھ سے بیان کیا کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے ان سے بیان کیا ہے: جس نے ایک دن میں بارہ رکعتیں پڑھیں، اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنایا جائے گا۔
It was narrated that Umm Habibah said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Whoever prays twelve rak'ahs in a day apart from the obligatory prayers, Allah (SWT) will build for him, or there will be built for him, a house in Paradise.'
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ایک دن میں فرض کے علاوہ بارہ رکعتیں پڑھیں اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا، یا اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنایا جائے گا ۔
It was narrated from Umm Habibah that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever prays twelve rak'ahs a day and night, Allah (SWT) will build for him a house in Paradise.
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے دن اور رات میں بارہ رکعتیں پڑھیں، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا ۔
It was narrated from Abu Hurairah that:
The Prophet (ﷺ) said: Whoever prays twelve rak'ahs in a day apart from the obligatory prayers, Allah (SWT) will build for him a house in Paradise.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ایک دن میں بارہ رکعتیں فرض کے علاوہ پڑھیں، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: یہ غلط ہے، محمد بن سلیمان ضعیف ہیں، وہ اصبہانی کے بیٹے ہیں، نیز یہ حدیث اس سند کے علاوہ سے بھی ان الفاظ کے علاوہ کے ساتھ جن کا ذکر اوپر ہوا ہے روایت کی گئی ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الإقامة ۱۰۰ (۱۱۴۲) مطولاً، حم۲/۴۹۸، (تحفة الأشراف: ۱۲۷۴۷) (صحیح بما قبلہ) (اس کے راوی ’’ محمد بن سلیمان‘‘ حافظہ کے کمزور ہیں، ان سے غلطیاں ہو جایا کرتی تھیں، مگر شواہد سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)
It was narrated that Hassan bin 'Atiyyah said:
When 'Anbasah was dying, he started to groan in pain. The people spoke to him and he said: 'I heard Umm Habibah, the wife of the Prophet (ﷺ) narrating that the Prophet (ﷺ) said: Whoever prays four rak'ahs before Zuhr and four after, Allah, the Mighty and Sublime, will forbid his flesh for the Fire. And I never stopped praying them from the time I heard that.'
حسان بن عطیہ کہتے ہیں کہ جب عنبسہ کی موت کا وقت آیا تو وہ تکلیف سے پیچ و تاب کھانے لگے تو ان سے کچھ پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: سنو! میں نے ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو سنا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے بیان کر رہی تھیں کہ آپ نے فرمایا ہے: جس نے ظہر سے پہلے چار رکعتیں، اور اس کے بعد چار رکعتیں پڑھیں، تو اللہ تعالیٰ اس کا گوشت جہنم کی آگ پر حرام کر دے گا، تو جب سے میں نے انہیں سنا ہے میں نے انہیں چھوڑا نہیں ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ۱۵۸۵۶)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة ۲۹۶ (۱۲۶۹)، سنن الترمذی/الصلاة ۲۰۱ (۴۲۷)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ۱۰۸ (۱۱۶۰)، مسند احمد ۶/۳۲۵، ۴۲۶ (صحیح)
It was narrated that 'Anbasah bin Abi Sufyan said:
My sister Umm Habibah, the wife of the Prophet (ﷺ), told me that her beloved Abu Al-Qasim (ﷺ) told her: 'There is no believing slave who prays four rak'ahs after Zuhr whose face will ever be touched by the Fire, if Allah, the Mighty and Sublime, wills.'
عنبسہ بن ابی سفیان کہتے ہیں کہ میری بہن ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے مجھے بتایا کہ ان کے محبوب ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بتایا: جو بھی مومن بندہ ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھے گا، تو جہنم کی آگ اس کے چہرے کو کبھی نہیں چھوئے گی، اگر اللہ عزوجل نے چاہا۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصلاة ۲۰۰ (۴۲۸)، (تحفة الأشراف: ۱۵۸۶۱) (صحیح) (اس کے رواة ’’ہلال‘‘ اور ’’ایوب شامی‘‘ لین الحدیث ہیں، لیکن پچھلی سند سے تقویت پا کر یہ روایت بھی صحیح ہے)
It was narrated from Umm Habibah that:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to say: Whoever prays four rak'ahs before Zuhr and four after, Allah, the Mighty and Sublime, will forbid him from the Fire.
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: جس نے ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں، اور اس کے بعد چار رکعتیں پڑھیں، تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم پر حرام کر دے گا ۔
It was narrated from Umm Habibah-and when this was narrated to Sa'eed from Umm Habibah from the Prophet (ﷺ), he would approve it and not deny it but when he narrated it to us, he did not attribute it to the Prophet (ﷺ)- she said:
Whoever prays four rak'ahs before Zuhr and four after it, Allah (SWT) will forbid him from the Fire.
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، مروان بن محمد کہتے ہیں: اور سعید بن عبدالعزیز پر جب پڑھا گیا کہ ام حبیبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں تو انہوں نے اس کا اقرار کیا، اور انکار نہیں کیا حالانکہ جب انہوں نے اسے ہم سے بیان کیا تو انہوں نے اسے مرفوع نہیں کیا، وہ کہتی ہیں: جس نے ظہر سے پہلے چار رکعتیں، اور اس کے بعد چار رکعتیں پڑھیں تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم پر حرام کر دے گا۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: مکحول نے عنبسہ سے کچھ نہیں سنا ہے۔
Sulaiman bin Musa narrated that:
When Muhammad bin Abi Sufyan was dying, he was greatly distressed and said: My sister Umm Habibah bint Abi Sufyan said: 'The Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever maintains four rak'ahs before Zuhr and four after, Allah (SWT) will forbid him from the Fire.'
محمد بن ابی سفیان کہتے ہیں کہ جب ان کی موت کا وقت قریب ہوا تو ان کی حالت شدید ہو گئی تو انہوں نے کہا: مجھ سے میری بہن ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہم نے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں، اور اس کے بعد کی چار رکعتوں کی محافظت کی، تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم پر حرام کر دے گا ۔
It was narrated from Umm Habibah that:
The Prophet (ﷺ) said: Whoever prays four rak'ahs before Zuhr and four after, the Fire will not touch him.
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ظہر سے پہلے چار رکعتیں اور اس کے بعد چار پڑھیں، اسے آگ نہیں چھوئے گی۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: یہ غلط ہے ۱؎، صحیح مروان کی حدیث ہے ۲؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصلاة ۲۰۱ (۴۲۷)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ۱۰۸ (۱۱۶۰)، (تحفة الأشراف: ۱۵۸۵۸)، مسند احمد ۶/۴۲۶ (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: اشارہ اس سے پہلے والی حدیث کی طرف ہے اس لیے بہتر یہ تھا کہ امام نسائی کا یہ قول حدیث رقم:۱۸۱۷ کے بعد ذکر کیا جاتا، نیز یہ بھی احتمال ہے کہ مراد عبداللہ شعیشی کے طریق سے وارد حدیث ہو ایسی صورت میں یہ کلام اپنے محل ہی میں ہو گا۔ ۲؎: یعنی حدیث رقم:۱۸۱۶، جسے وہ سعید بن عبدالعزیز سے روایت کر رہے ہیں، اس میں عنبسہ بن ابی سفیان ہیں جب کہ اس میں محمد بن ابی سفیان ہیں جو غلط ہے۔