TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

باب: جادو کا بیان۔ - باب: جادو کا بیان۔ - The book of fighting [the prohibition of bloodshed] - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 18 of The book of fighting [the prohibition of bloodshed] in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 18 of 29 · 1 Hadith
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ إِدْرِيسَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ يَهُودِيٌّ لِصَاحِبِهِ:‏‏‏‏ اذْهَبْ بِنَا إِلَى هَذَا النَّبِيِّ. قَالَ لَهُ صَاحِبُهُ:‏‏‏‏ لَا تَقُلْ نَبِيٌّ لَوْ سَمِعَكَ كَانَ لَهُ أَرْبَعَةُ أَعْيُنٍ، ‏‏‏‏‏‏فَأَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَأَلَاهُ عَنْ تِسْعِ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لَهُمْ:‏‏‏‏ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا تَسْرِقُوا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَزْنُوا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَمْشُوا بِبَرِيءٍ إِلَى ذِي سُلْطَانٍ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَسْحَرُوا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَأْكُلُوا الرِّبَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَقْذِفُوا الْمُحْصَنَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَوَلَّوْا يَوْمَ الزَّحْفِ وَعَلَيْكُمْ خَاصَّةً يَهُودُ أَنْ لَا تَعْدُوا فِي السَّبْتِ . فَقَبَّلُوا يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالُوا:‏‏‏‏ نَشْهَدُ أَنَّكَ نَبِيٌّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَمَا يَمْنَعُكُمْ أَنْ تَتَّبِعُونِي ؟ ، ‏‏‏‏‏‏قَالُوا:‏‏‏‏ إِنَّ دَاوُدَ دَعَا بِأَنْ لَا يَزَالَ مِنْ ذُرِّيَّتِهِ نَبِيٌّ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّا نَخَافُ إِنِ اتَّبَعْنَاكَ أَنْ تَقْتُلَنَا يَهُودُ .
It was narrated that Safwan bin 'Assal said: A Jew said to his companion: 'Let us go to this Prophet.' His companion said to him: 'Do not say Prophet; if he hears you, he will become big-headed.' So they came to the Messenger of Allah [SAW] and asked him about nine clear signs. He said to them: 'Do not associate anything with Allah, do not steal, do not commit adultery, do not kill any soul whom Allah has forbidden you to kill, except by right, do not speak falsely about an innocent man before a ruler, do not engage in magic, do not consume Riba (usury), do not slander chaste women, and do not flee on the day of the march (to battle). And for you Jews especially, do not break the Sabbath.' They kissed his hands and feet and said: 'We bear witness that you are a Prophet.' He said: 'What is keeping you from following me?' They said: 'Dawud prayed that there would always be a Prophet among his descendants, and we are afraid that if we follow you, the Jews will kill us.'
صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک یہودی نے اپنے دوست سے کہا: ہمیں اس نبی کے پاس لے چلو، دوست نے اس سے کہا: تم یہ نہ کہو کہ وہ نبی ہے، اگر اس نے تمہاری بات سن لی تو اس کی چار چار آنکھیں ہوں گی ( یعنی اسے بہت خوشی ہو گی ) ، پھر وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے نو واضح احکام کے بارے میں پوچھا ( جو موسیٰ علیہ السلام کو دیئے گئے تھے ) ۱؎ آپ نے ان سے فرمایا: ”اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، چوری اور زنا نہ کرو اور اللہ نے جس نفس کو حرام قرار دیا ہے اسے ناحق قتل نہ کرو، کسی بےقصور کو ( سزا دلانے کی غرض سے ) حاکم کے پاس نہ لے جاؤ، جادو نہ کرو، سود نہ کھاؤ، پاک دامن عورتوں پر الزام تراشی نہ کرو، جنگ کے دن پیٹھ دکھا کر نہ بھاگو، اور اے یہود! ایک حکم تمہارے لیے خاص ہے کہ تم ہفتے ( سنیچر ) کے دن میں غلو نہ کرو، یہ سن کر ان لوگوں نے آپ کے ہاتھ پاؤں چوم لیے ۲؎ اور کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نبی ہیں، آپ نے فرمایا: ”پھر کون سی چیز تمہیں میری پیروی کرنے سے روک رہی ہے؟“ انہوں نے کہا: داود علیہ السلام نے دعا کی تھی کہ ہمیشہ نبی ان کی اولاد میں سے ہو، ہمیں ڈر ہے کہ اگر ہم آپ کی پیروی کریں گے تو یہودی ہمیں مار ڈالیں گے“۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الاستئذان ۳۳ (۲۷۳۳)، تفسیرسورة الإسراء (۳۱۴۵)، سنن ابن ماجہ/الأدب۱۶(۳۷۰۵)، (تحفة الأشراف: ۴۹۵۱)، مسند احمد (۴/۲۳۹)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : ” آیات بینات سے مراد یا تو معجزات ہوتے ہیں یا واضح احکام، یہاں احکام مراد ہیں، اور جو نو معجزات موسیٰ علیہ السلام کو دیئے گئے تھے وہ یہ تھے : عصاء، ید بیضاء، بحر طوفان، قحط، ٹڈیاں، کھٹمل، مینڈک، اور خون، اور جو نو واضح احکامات دیئے گئے تھے وہ اس حدیث میں مذکور ہیں اور یہ ساری شریعتوں میں دیئے گئے تھے۔ ۲؎ : یہ حدیث ضعیف ہے، نیز ہاتھ چومنے سے متعلق ساری روایات ضعیف ہیں، ان سے استدلال صحیح نہیں، اور تعظیم و تکریم کا یہ عمل اگر صحیح ہوتا تو آپ کی صحبت میں رہنے والے جلیل القدر صحابہ اس کو ضرور اپناتے، لیکن کسی روایت سے یہ ثابت نہیں ہے کہ ابوبکر، عمر، عثمان اور علی وغیرہم رضی اللہ عنہ نے تعظیم کا یہ طریقہ اپنایا ہو۔
4083
Zaeef

Chapters

29
01
باب: خون کی حرمت کا بیان۔
20 Hadith
02
باب: ناحق خون کرنے کی سنگینی کا بیان۔
23 Hadith
03
باب: کبائر (کبیرہ گناہوں) کا بیان۔
4 Hadith
04
باب: سب سے بڑے گناہ کا بیان (واصل عن ابی وائل عن عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کی سفیان سے روایت کرنے میں یحییٰ اور عبدالرحمٰن کے اختلاف کا ذکر)۔
3 Hadith
05
باب: جن گناہوں اور جرائم کی وجہ سے کسی مسلمان کا خون حلال ہو جاتا ہے ان کا بیان۔
4 Hadith
06
باب: جماعت سے الگ ہونے والے شخص کو قتل کرنے کا بیان اور زیاد بن علاقہ کی عرفجہ سے روایت پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
4 Hadith
07
باب: آیت کریمہ: ”جو اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کا بدلہ یہ ہے کہ انہیں قتل کر دیا جائے یا سولی پر چڑھا دیا جائے یا ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے جائیں یا انہیں ملک بدر کر دیا جائے“ کی تفسیر اور کن لوگوں کے
4 Hadith
08
باب: حمید کی انس بن مالک رضی الله عنہ سے مروی حدیث میں ناقلین کے اختلاف کا ذکر۔
7 Hadith
09
باب: اس حدیث میں یحییٰ بن سعید سے روایت کرنے میں طلحہ بن مصرف اور معاویہ بن صالح کے اختلاف کا ذکر۔
12 Hadith
10
باب: مردہ کا مثلہ کرنا منع ہے۔
1 Hadith
11
باب: سولی دینے کا بیان۔
1 Hadith
12
باب: غلام مشرکین کے علاقہ میں بھاگ جائے اس کا بیان اور جریر رضی الله عنہ کی حدیث کی روایت میں شعبی پر اختلاف کا ذکر۔
3 Hadith
13
باب: اس حدیث میں ابواسحاق سبیعی پر اختلاف کا ذکر۔
5 Hadith
14
باب: مرتد کے حکم کا بیان۔
11 Hadith
15
باب: مرتد کی توبہ کا بیان۔
2 Hadith
16
باب: نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم کو گالیاں دینے اور برا بھلا کہنے والے کے حکم کا بیان۔
2 Hadith
17
باب: اس حدیث میں تلامذہ اعمش کا اعمش سے روایت میں اختلاف کا ذکر۔
6 Hadith
18
باب: جادو کا بیان۔
1 Hadith
19
باب: جادوگروں کا حکم۔
1 Hadith
20
باب: اہل کتاب کے جادوگروں کا بیان۔
1 Hadith
21
باب: کسی کا مال لوٹا جائے تو وہ کیا کرے۔
3 Hadith
22
باب: جو اپنا مال بچانے میں مارا جائے۔
10 Hadith
23
باب: جو اپنے گھر والوں کی حفاظت کی خاطر لڑے۔
1 Hadith
24
باب: جو اپنے دین کی حفاظت کے لیے لڑے۔
1 Hadith
25
باب: جو شخص ظلم سے بچنے کے لیے لڑے۔
1 Hadith
26
باب: جو تلوار نکال کر لوگوں پر چلانا شروع کر دے۔
7 Hadith
27
باب: مسلمان سے لڑنا۔
10 Hadith
28
باب: اندھی عصبیت کے جھنڈے تلے لڑنے والے کے بارے میں (وارد) سختی کا بیان۔
2 Hadith
29
باب: قتل کی حرمت کا بیان۔
17 Hadith
No chapter matched that.