TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

باب: جادوگروں کا حکم۔ - باب: جادوگروں کا حکم۔ - The book of fighting [the prohibition of bloodshed] - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 19 of The book of fighting [the prohibition of bloodshed] in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 19 of 29 · 1 Hadith
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مَيْسَرَةَ الْمَنْقَرِيُّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْحَسَنِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ عَقَدَ عُقْدَةً ثُمَّ نَفَثَ فِيهَا فَقَدْ سَحَرَ، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ سَحَرَ فَقَدْ أَشْرَكَ، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ تَعَلَّقَ شَيْئًا وُكِلَ إِلَيْهِ .
It was narrated that Abu Hurairah said: The Messenger of Allah [SAW] said: 'Whoever ties a know and blows on it, he has practiced magic; and whoever practices magic, he has committed Shirk; and whoever hangs up something (as an amulet) will be entrusted to it.'
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی گرہ لگائی پھر اس میں پھونک ماری تو اس نے جادو کیا اور جس نے جادو کیا، اس نے شرک کیا ۱؎ اور جس نے گلے میں کچھ لٹکایا، وہ اسی کے حوالے کر دیا گیا“ ۲؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ۱۲۲۵۵)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : یعنی مشرکین کا عمل اپنایا، یہ شرک اس صورت میں ہے جب وہ اس میں حقیقی تأثیر کا اعتقاد رکھے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر توکل و اعتماد ترک کر دینے کے سبب وہ شرک خفی کا مرتکب ہو گا۔ اور مؤلف کا استدلال اسی جملہ سے ہے، یعنی جادو کرنے والا شرک کا مرتکب ہوا تو مرتد ہو گیا۔ ۲؎ : یعنی اللہ کی نصرت و تائید اسے حاصل نہیں ہو گی۔ تعویذ کے سلسلہ میں راجح قول یہ ہے کہ اس کا ترک کرنا ہر حال میں افضل ہے، بالخصوص جب اس میں شرکیہ کلمات ہوں یا اس کے مفید یا مضر ہونے کا اعتقاد رکھے۔ تو اس سے دور رہنا واجب و فرض ہے، ایسے تعویذ جو قرآنی آیات پر مشتمل ہوں اس کی بابت علماء کا اختلاف ہے، کچھ لوگ اس کے جواز کے قائل ہیں اور ممانعت کی حدیث کو اس صورت پر محمول کرتے ہیں جب اس میں شرکیہ کلمات ہوں، جب کہ دوسرے لوگ جیسے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، نیز دیگر صحابہ ارشاد نبوی «من تعلق شیأ وکل إلیہ» کے عموم سے استدلال کرتے ہوئے، نیز آیات و احادیث کی بیحرمتی کے سبب حرام قرار دیتے ہیں۔
4084
Zaeef

Chapters

29
01
باب: خون کی حرمت کا بیان۔
20 Hadith
02
باب: ناحق خون کرنے کی سنگینی کا بیان۔
23 Hadith
03
باب: کبائر (کبیرہ گناہوں) کا بیان۔
4 Hadith
04
باب: سب سے بڑے گناہ کا بیان (واصل عن ابی وائل عن عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کی سفیان سے روایت کرنے میں یحییٰ اور عبدالرحمٰن کے اختلاف کا ذکر)۔
3 Hadith
05
باب: جن گناہوں اور جرائم کی وجہ سے کسی مسلمان کا خون حلال ہو جاتا ہے ان کا بیان۔
4 Hadith
06
باب: جماعت سے الگ ہونے والے شخص کو قتل کرنے کا بیان اور زیاد بن علاقہ کی عرفجہ سے روایت پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
4 Hadith
07
باب: آیت کریمہ: ”جو اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کا بدلہ یہ ہے کہ انہیں قتل کر دیا جائے یا سولی پر چڑھا دیا جائے یا ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے جائیں یا انہیں ملک بدر کر دیا جائے“ کی تفسیر اور کن لوگوں کے
4 Hadith
08
باب: حمید کی انس بن مالک رضی الله عنہ سے مروی حدیث میں ناقلین کے اختلاف کا ذکر۔
7 Hadith
09
باب: اس حدیث میں یحییٰ بن سعید سے روایت کرنے میں طلحہ بن مصرف اور معاویہ بن صالح کے اختلاف کا ذکر۔
12 Hadith
10
باب: مردہ کا مثلہ کرنا منع ہے۔
1 Hadith
11
باب: سولی دینے کا بیان۔
1 Hadith
12
باب: غلام مشرکین کے علاقہ میں بھاگ جائے اس کا بیان اور جریر رضی الله عنہ کی حدیث کی روایت میں شعبی پر اختلاف کا ذکر۔
3 Hadith
13
باب: اس حدیث میں ابواسحاق سبیعی پر اختلاف کا ذکر۔
5 Hadith
14
باب: مرتد کے حکم کا بیان۔
11 Hadith
15
باب: مرتد کی توبہ کا بیان۔
2 Hadith
16
باب: نبی اکرم صلی للہ علیہ وسلم کو گالیاں دینے اور برا بھلا کہنے والے کے حکم کا بیان۔
2 Hadith
17
باب: اس حدیث میں تلامذہ اعمش کا اعمش سے روایت میں اختلاف کا ذکر۔
6 Hadith
18
باب: جادو کا بیان۔
1 Hadith
19
باب: جادوگروں کا حکم۔
1 Hadith
20
باب: اہل کتاب کے جادوگروں کا بیان۔
1 Hadith
21
باب: کسی کا مال لوٹا جائے تو وہ کیا کرے۔
3 Hadith
22
باب: جو اپنا مال بچانے میں مارا جائے۔
10 Hadith
23
باب: جو اپنے گھر والوں کی حفاظت کی خاطر لڑے۔
1 Hadith
24
باب: جو اپنے دین کی حفاظت کے لیے لڑے۔
1 Hadith
25
باب: جو شخص ظلم سے بچنے کے لیے لڑے۔
1 Hadith
26
باب: جو تلوار نکال کر لوگوں پر چلانا شروع کر دے۔
7 Hadith
27
باب: مسلمان سے لڑنا۔
10 Hadith
28
باب: اندھی عصبیت کے جھنڈے تلے لڑنے والے کے بارے میں (وارد) سختی کا بیان۔
2 Hadith
29
باب: قتل کی حرمت کا بیان۔
17 Hadith
No chapter matched that.