TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

باب: اس شخص کی سزا جسے گناہ کے کام کا حکم دیا جائے اور وہ اسے بجا لائے۔ - باب: اس شخص کی سزا جسے گناہ کے کام کا حکم دیا جائے اور وہ اسے بجا لائے۔ - The book of al-bay'ah - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 34 of The book of al-bay'ah in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 34 of 39 · 2 Hadith
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ‏‏‏‏‏‏وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،‏‏‏‏ قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ زُبَيْدٍ الْإِيَامِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَلِيٍّ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ بَعَثَ جَيْشًا، ‏‏‏‏‏‏وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ رَجُلًا، ‏‏‏‏‏‏فَأَوْقَدَ نَارًا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ ادْخُلُوهَا، ‏‏‏‏‏‏فَأَرَادَ نَاسٌ أَنْ يَدْخُلُوهَا، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ الْآخَرُونَ:‏‏‏‏ إِنَّمَا فَرَرْنَا مِنْهَا، ‏‏‏‏‏‏فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لِلَّذِينَ أَرَادُوا أَنْ يَدْخُلُوهَا:‏‏‏‏ لَوْ دَخَلْتُمُوهَا لَمْ تَزَالُوا فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ لِلْآخَرِينَ:‏‏‏‏ خَيْرًا ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ أَبُو مُوسَى فِي حَدِيثِهِ:‏‏‏‏ قَوْلًا حَسَنًا ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ:‏‏‏‏ لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏إِنَّمَا الطَّاعَةُ فِي الْمَعْرُوفِ .
It was narrated from Abu 'Adur-Rahman from Ali that: the Messenger of Allah sent an army and appointed a man in charge of them. He lit a fire and said: Enter it. Some people wanted to enter it, and other said: We are trying to keep away from it. They mentioned that to the Messenger of Allah, and he said to those who had wanted to enter if: If you had entered it you would have stayed there until the Day of Resurrection. And he spoke good words to the others. And he said: There is no obedience if it involves disobedience toward Allah. Rather obedience is only (required) in that which is good.
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فوج بھیجی اور ایک شخص ۱؎ کو اس کا امیر مقرر کیا، اس نے آگ جلائی اور کہا: تم لوگ اس میں داخل ہو جاؤ، تو کچھ لوگوں نے اس میں داخل ہونا چاہا اور دوسروں نے کہا: ہم تو ( ایمان لا کر ) آگ ہی سے بھاگے ہیں، پھر لوگوں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا۔ آپ نے ان لوگوں سے جنہوں نے اس میں داخل ہونا چاہا تھا فرمایا: ”اگر تم اس میں داخل ہو جاتے تو قیامت تک اسی میں رہتے، اور دوسروں سے اچھی بات کہی“۔ ( ابوموسیٰ ( محمد بن المثنیٰ ) نے اپنی حدیث میں ( «خیراً» کے بجائے ) «قولاً حسناً» ( بہتر بات ) کہا ہے ) ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی نافرمانی میں اطاعت نہیں ہوتی، اطاعت صرف نیک کاموں میں ہے“ ۲؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المغازي ۵۹ (۴۳۴۰)، الأحکام ۴ (۷۱۴۵)، أخبارالأحاد ۱ (۷۲۵۷)، صحیح مسلم/الإمارة ۸ (۱۸۴۰)، سنن ابی داود/الجہاد ۹۶ (۲۶۲۵)، سنن الترمذی/السیر ۸ (۱۵۵۶)، (تحفة الأشراف: ۱۰۱۶۸)، مسند احمد (۱/۸۲، ۹۴، ۱۲۴، ۱۲۹)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : اس سے مراد وہی عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ ہیں جن کا تذکرہ حدیث نمبر ۴۱۹۹ میں گزرا۔ ۲؎ : ” صرف نیک کاموں میں اطاعت، اور نافرمانی کے کاموں میں اطاعت نہ کرنے “ کی بات ہر ایک اختیار والے کے ساتھ ہو گی : خواہ حکمران اعلی ہو یا ادنیٰ، یا والدین، یا اساتذہ، شوہر یا کسی تنظیم کا سربراہ۔ اگر کسی سربراہ کا اکثر حکم اللہ کی نافرمانی والا ہی ہو تو ایسے آدمی کو سارے ماتحت لوگ مشورہ کر کے اختیار سے بے دخل کر دیں۔ لیکن ہتھیار سے نہیں، یا فتنہ و فساد برپا کر کے نہیں۔
4210
Sahih
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ نَافِعٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ عَلَى الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ السَّمْعُ وَالطَّاعَةُ فِيمَا أَحَبَّ وَكَرِهَ، ‏‏‏‏‏‏إِلَّا أَنْ يُؤْمَرَ بِمَعْصِيَةٍ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا أُمِرَ بِمَعْصِيَةٍ، ‏‏‏‏‏‏فَلَا سَمْعَ وَلَا طَاعَةَ .
It was narrated that Ibn 'Umar said: The Messenger of Allah said: 'The Muslim must hear and obey whether he likes it or not, unless he is commanded to commit an act of disobedience. If he is commanded to commit an act of disobedience, then he is not required to hear and obey. '
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان شخص پر ( امام و حکمراں کی ) ہر چیز میں سمع و طاعت ( حکم سننا اور اس پر عمل کرنا ) واجب ہے خواہ اسے پسند ہو یا ناپسند، سوائے اس کے کہ اسے گناہ کے کام کا حکم دیا جائے۔ لہٰذا جب اسے گناہ کے کام کا حکم دیا جائے تو کوئی سمع و طاعت نہیں“۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ۷۷۹۲)
4211
Sahih

Chapters

39
01
باب: حاکم اور امیر کی فرماں برداری اور اطاعت پر بیعت کا بیان۔
2 Hadith
02
باب: امیر کی مخالفت نہ کرنے پر بیعت کا بیان۔
1 Hadith
03
باب: حق بات کہنے پر بیعت کا بیان۔
1 Hadith
04
باب: عدل و انصاف کی بات کہنے پر بیعت کا بیان۔
1 Hadith
05
باب: اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دئیے جانے پر بیعت کا بیان۔
2 Hadith
06
باب: ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی پر بیعت کا بیان۔
2 Hadith
07
باب: میدان جنگ سے نہ بھاگنے پر بیعت کا بیان۔
1 Hadith
08
باب: موت پر بیعت کا بیان۔
1 Hadith
09
باب: جہاد پر بیعت کا بیان۔
3 Hadith
10
باب: ہجرت پر بیعت کا بیان۔
1 Hadith
11
باب: ہجرت کے معاملہ کا بیان۔
1 Hadith
12
باب: اعرابی (دیہاتی) کی ہجرت کا بیان۔
1 Hadith
13
باب: ہجرت کی شرح و تفسیر۔
1 Hadith
14
باب: ہجرت کی ترغیب دینے کا بیان۔
1 Hadith
15
باب: ہجرت کے ختم ہو جانے کے سلسلے میں اختلاف روایات کا بیان۔
6 Hadith
16
باب: (امیر کے) ہر پسندیدہ اور ناپسندیدہ حکم کو بجا لانے پر بیعت کرنا۔
1 Hadith
17
باب: کافر و مشرک سے ترک تعلق پر بیعت کا بیان۔
4 Hadith
18
باب: عورتوں کی بیعت کا بیان۔
3 Hadith
19
باب: کسی بھیانک بیماری والے کی بیعت کا بیان۔
1 Hadith
20
باب: نابالغ لڑکے کی بیعت کا بیان۔
1 Hadith
21
باب: غلاموں کی بیعت کا بیان۔
1 Hadith
22
باب: بیعت توڑنے کا بیان۔
1 Hadith
23
باب: ہجرت کے بعد کسی کا اپنے گاؤں لوٹ آنے کا بیان۔
1 Hadith
24
باب: طاقت بھر حاکم کی سمع و طاعت (سننے اور حکم بجا لانے) کی بیعت کا بیان۔
4 Hadith
25
باب: جو کسی امام سے بیعت کر لے اور اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دیدے اور اخلاص کا عہد کرے تو اس پر کیا لازم ہے۔
1 Hadith
26
باب: امام کی اطاعت پر ابھارنے کا بیان۔
1 Hadith
27
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4192
1 Hadith
28
باب: آیت کریمہ: ”اور فرمانبرداری کو رسول (صلی للہ علیہ وسلم) کی اور تم میں سے اختیار والوں کی“ کی تفسیر۔
1 Hadith
29
باب: امام اور حاکم کی نافرمانی کی شناعت کا بیان۔
1 Hadith
30
باب: امام اور حاکم کے حقوق و واجبات اور ذمہ داریوں کا بیان۔
1 Hadith
31
باب: امام اور حاکم کے لیے خیر خواہی کا بیان۔
4 Hadith
32
باب: امام اور حاکم کے راز دار اور مشیر کا بیان۔
3 Hadith
33
باب: حکمراں کے وزیر کا بیان۔
1 Hadith
34
باب: اس شخص کی سزا جسے گناہ کے کام کا حکم دیا جائے اور وہ اسے بجا لائے۔
2 Hadith
35
باب: ظلم میں امیر کی مدد کرنے والے پر وعید کا بیان۔
1 Hadith
36
باب: ظلم میں امیر کی مدد نہ کرنے والے کا بیان۔
1 Hadith
37
باب: ظالم حکمراں کے پاس حق بات کہنے والے کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
38
باب: بیعت کی پابندی کرنے والے کے ثواب کا بیان۔
1 Hadith
39
باب: منصب اور سرداری کی خواہش ناپسندیدہ عمل ہے۔
1 Hadith
No chapter matched that.