TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat Bani Isareel 17:42 – Translations

Every available translation of Surat Bani Isareel, verse 42, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

قُلۡ لَّوۡ کَانَ مَعَہٗۤ اٰلِـہَۃٌ کَمَا یَقُوۡلُوۡنَ اِذًا لَّابۡتَغَوۡا اِلٰی ذِی الۡعَرۡشِ سَبِیۡلًا ﴿۴۲﴾
Say, [O Muhammad], "If there had been with Him [other] gods, as they say, then they [each] would have sought to the Owner of the Throne a way."
کہہ دیجئے! کہ اگر اللہ کے ساتھ اور معبود بھی ہوتے جیسے کہ یہ لوگ کہتے ہیں تو ضرور وہ اب تک مالک عرش کی جانب راہ ڈھونڈ نکالتے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّوۡ
اگر
کَانَ
ہوتے
مَعَہٗۤ
ساتھ اس کے
اٰلِـہَۃٌ
کچھ الٰہ
کَمَا
جیساکہ
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
اِذًا
تب
لَّابۡتَغَوۡا
البتہ وہ تلاش کرتے
اِلٰی
طرف
ذِی الۡعَرۡشِ
عرش والے کے
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
قُلۡ
کہہ دو
لَّوۡ
اگر
کَانَ
ہوتے
مَعَہٗۤ
ساتھ اسکے
اٰلِـہَۃٌ
معبود
کَمَا
جیسا کہ
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
اِذًا
تب
لَّابۡتَغَوۡا
وہ تلاش کرتے
اِلٰی
طرف
ذِی الۡعَرۡشِ
عرش والے کی
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Translated by

Juna Garhi

Info

Say, [O Muhammad], "If there had been with Him [other] gods, as they say, then they [each] would have sought to the Owner of the Throne a way."

کہہ دیجئے! کہ اگر اللہ کے ساتھ اور معبود بھی ہوتے جیسے کہ یہ لوگ کہتے ہیں تو ضرور وہ اب تک مالک عرش کی جانب راہ ڈھونڈ نکالتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

آپ ان سے کہئے کہ : اگر اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور بھی الٰہ ہوتے، جیسا کہ یہ مشرک کہتے ہیں، تو وہ اللہ صاحب عرش (سے مقابلہ اور وہاں تک پہنچنے) کے لئے ضرور کوئی راہ تلاش کرتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

آپ کہہ دیں اگراﷲ تعالیٰ کے ساتھ اورمعبود بھی ہوتے جیساکہ وہ کہتے ہیں تب وہ عرش والے کی طرف ضرور کوئی راستہ تلاش کرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

Say, &Had there been other gods along with Him&, as they say, &then they would have found out a way to the Lord of the Throne&.

کہہ اگر ہوتے اس کے ساتھ اور حاکم جیسا یہ بتلاتے ہیں تو نکالتے صاحب عرش کی طرف راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

آپ کہیے کہ اگر اس کے ساتھ کچھ دوسرے معبود بھی ہوتے جیسا کہ یہ کہتے ہیں تب تو وہ ضرور تلاش کرتے صاحب عرش کی طرف کوئی راستہ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو کہ اگر اللہ کے ساتھ دوسرے خدا بھی ہوتے ، جیسا کہ یہ لوگ کہتے ہیں ، تو وہ مالک عرش کے مقام پر پہنچنے کی ضرور کوشش کرتے ۔ 47

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

کہہ دو کہ : اگر اللہ کے ساتھ اور بھی خدا ہوتے جیسے کہ یہ لوگ کہتے ہیں تو وہ عرش والے ( حقیقی خدا ) پر چڑھائی کرنے کے لیے کوئی راستہ پیدا کرلیتے ۔ ( ٢٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے اگر خدا کے ساتھ اور معبود بھی ڈھونڈتے طرف صاحب عرش کی راہ پاک ہے وہ اور بلند ہے اس چیز سے کہ کہتے ہیں بلندی بڑی تسبیح ہوتے جیسے یہ لوگ کہتے ہیں تب تو عرش کے مالک تک ضرور کوئی راستہ ڈھونڈ نکالتے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

فرما دیجئے اگر اس (اللہ) کے ساتھ اور معبود ہوتے جیسا کہ یہ کہتے ہیں تو وہ ضرور عرش کے مالک کی طرف (لڑائی کے لئے) راستہ نکالتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ اگر اس اللہ کے ساتھ اور کئی معبود ہوتے جیسا کہ وہ کہتے ہیں تو عرش کے مالک کی طرف ضرور کوئی راستہ ڈھونڈھ نکالتے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

کہہ دو کہ اگر خدا کے ساتھ اور معبود ہوتے جیسا کہ یہ کہتے ہیں تو وہ ضرور (خدائے) مالک عرش کی طرف (لڑنے بھڑنے کے لئے) رستہ نکالتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Say thou: were there along with Him other gods, as they say, then they would have brought unto the Owner of the Throne a way.

آپ کہہ دیجیے کہ اگر اس (معبود برحق) کے ساتھ اور بھی خدا ہوتے جیسا کہ یہ (مشرکین) کہتے ہیں تو اس وقت تک انہوں نے عرش والے تک راستہ ڈھونڈ لیا ہوتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

کہہ دو کہ اگر کچھ اور الہٰ بھی اس کے شریک ہوتے ، جیسے یہ دعویٰ کرتے ہیں ، تو وہ عرش والے پر ضرور چڑھائی کردیتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے اگر اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ اور بھی معبود ہوتے جیسا کہ یہ لوگ کہہ رہے ہیں تو ان معبودوں نے عرش والے تک پہنچنے کا ضرور کوئی راستہ ڈھونڈ نکالا ہوتا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

کہہ دو کہ اگر اللہ کے ساتھ اور معبود ہوتے جیسا کہ یہ کہتے ہیں تو وہ ضرور اللہ مالک عرش کی پہنچنے کا راستہ نکالتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

(ان سے) کہو کہ اگر اس (وحدہ، لا شریک) کے ساتھ اور بھی معبود ہوتے، جیسا کہ ان کا کہنا ہے، تو یقیناً انہوں نے عرش والے تک پہنچنے کے لئے ضرور کوئی نہ کوئی راستہ ڈھونڈ لیا ہوتا،

Translated by

Noor ul Amin

Info

آپ کہہ دیجئے کہ:اگراللہ کے ساتھ اور بھی معبودہوتے جیسے مشرک کہتے ہیں ، تو وہ صاحب عرش تک پہنچنے کے لئے ضرور راہ تلاش کرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

تم فرماؤ اگر اس کے ساتھ اور خدا ہوتے جیسا یہ بکتے ہیں جب تو وہ عرش کے مالک کی طرف کوئی راہ ڈھونڈ نکالتے ( ف۹۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

فرما دیجئے: اگر اس کے ساتھ کچھ اور بھی معبود ہوتے جیسا کہ وہ ( کفار و مشرکین ) کہتے ہیں تو وہ ( مل کر ) مالکِ عرش تک پہنچنے ( یعنی اس کے نظامِ اقتدار میں دخل اندازی کرنے ) کا کوئی راستہ ضرور تلاش کرلیتے

Translated by

Hussain Najfi

Info

۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ! ) آپ کہہ دیجیے کہ اگر اس ( خدا ) کے ساتھ اور خدا بھی ہوتے جیساکہ یہ ( کافر ) کہتے ہیں تو وہ ضرور مالکِ عرش تک پہنچنے کا کوئی راستہ تلاش کرتے ( اور مقابلہ تک نوبت پہنچ جاتی ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Say: If there had been (other) gods with Him, as they say,- behold, they would certainly have sought out a way to the Lord of the Throne!

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

(Muhammad), ask them, "Had there been many other gods besides Him, as they say, they should have found a way to the Lord of the Throne

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

Say: "If there had been other gods along with Him as they assert, then they would certainly have sought out a way to the Lord of the Throne.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Say: If there were with Him gods as they say, then certainly they would have been able to seek a way to the Lord of power.

Translated by

William Pickthall

Info

Say (O Muhammad, to the disbelievers): If there were other gods along with Him, as they say, then had they sought a way against the Lord of the Throne.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

कह दीजिए कि अगर अल्लाह के साथ और भी माबूद होते जैसा कि यह लोग कहते हैं तो वे अर्श वाले की तरफ़ ज़रूर रास्ता निकालते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

آپ فرمائیے اگر اس کے ساتھ اور معبود بھی ہوتے جیسا یہ لوگ کہتے ہیں تو اس حالت میں عرش والے تک (5) انہوں نے رستہ ڈھونڈ لیا ہوتا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

فرما دیجیے اگر اللہ کے ساتھ کچھ اور معبود ہوتے جس طرح یہ کہتے ہیں اس وقت وہ عرش والے کی طرف کوئی راستہ ضرور تلاش کرتے۔ “ (٤٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو اگر اللہ کے ساتھ دوسرے خدا بھی ہوتے جیسا کہ یہ لوگ کہتے ہیں ، تو وہ مالک عرش کے مقام کو پہنچنے کی ضرور کوشش کرتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

، آپ فرما دیجیے کہ اگر اس کے ساتھ اور معبود بھی ہوتے جیسا کہ یہ لوگ کہتے ہیں تو انہوں نے عرش والے کی طرف راستہ تلاش کرلیا ہوتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

کہہ اگر ہوتے اس کے ساتھ اور حاکم جیسا یہ بتلاتے ہیں تو نکالتے صاحب عرش کی طرف راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

آپ کہہ دیجیے کہ اگر خدا کے ساتھ جیسا یہ لوگ کہتے ہیں اور معبود بھی ہوتے ہیں تو اس صورت میں یہ سب مل کر صاحب عرش تک غلبہ پانے کی کوئی راہ نکال چکے ہوتے

Related Verses

86
Surat un Nissa
4:51
اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ اُوۡتُوۡا نَصِیۡبًا مِّنَ الۡکِتٰبِ یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡجِبۡتِ وَ الطَّاغُوۡتِ وَ یَقُوۡلُوۡنَ لِلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ہٰۤؤُلَآءِ اَہۡدٰی مِنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا سَبِیۡلًا ﴿۵۱﴾
Have you not seen those who were given a portion of the Scripture, who believe in superstition and false objects of worship and say about the disbelievers, "These are better guided than the believers as to the way"?
کیا آپ نے انہیں نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا کچھ حصّہ مِلا ہے؟ جو بُت کا اور باطل معبود کا اعتقاد رکھتے ہیں اور کافروں کے حق میں کہتے ہیں کہ یہ لوگ ایمان والوں سے زیادہ راہ راست پر ہیں ۔
Surat un Nissa
4:150
اِنَّ الَّذِیۡنَ یَکۡفُرُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ وَ یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یُّفَرِّقُوۡا بَیۡنَ اللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ وَ یَقُوۡلُوۡنَ نُؤۡمِنُ بِبَعۡضٍ وَّ نَکۡفُرُ بِبَعۡضٍ ۙ وَّ یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یَّتَّخِذُوۡا بَیۡنَ ذٰلِکَ سَبِیۡلًا ﴿۱۵۰﴾ۙ
Indeed, those who disbelieve in Allah and His messengers and wish to discriminate between Allah and His messengers and say, "We believe in some and disbelieve in others," and wish to adopt a way in between -
جو لوگ اللہ کے ساتھ اور اس کے پیغمبروں کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان فرق رکھیں اور جو لوگ کہتے ہیں کہ بعض نبیوں پر تو ہمارا ایمان ہے اور بعض پر نہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کے اور اس کے بین بین کوئی راہ نکالیں ۔
Surat ul Baqara
2:26
اِنَّ اللّٰہَ لَا یَسۡتَحۡیٖۤ اَنۡ یَّضۡرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوۡضَۃً فَمَا فَوۡقَہَا ؕ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا فَیَعۡلَمُوۡنَ اَنَّہُ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّہِمۡ ۚ وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فَیَقُوۡلُوۡنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰہُ بِہٰذَا مَثَلًا ۘ یُضِلُّ بِہٖ کَثِیۡرًا ۙ وَّ یَہۡدِیۡ بِہٖ کَثِیۡرًا ؕ وَ مَا یُضِلُّ بِہٖۤ اِلَّا الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿ۙ۲۶﴾
Indeed, Allah is not timid to present an example - that of a mosquito or what is smaller than it. And those who have believed know that it is the truth from their Lord. But as for those who disbelieve, they say, "What did Allah intend by this as an example?" He misleads many thereby and guides many thereby. And He misleads not except the defiantly disobedient,
یقیناً اللہ تعالٰی کسی مثال کے بیان کرنے سے نہیں شرماتا خواہ مچھر کی ہو ، یا اس سے بھی ہلکی چیزکی ۔ ایمان والے تو اپنے رب کی جانب سے صحیح سمجھتے ہیں اور کفار کہتے ہیں کہ اس مثال سے اللہ نے کیا مراد لی ہے؟ اس کے ذریعہ بیشتر کو گُمراہ کرتا ہے اور اکثر لوگوں کو راہ راست پر لاتا ہے ۔ اور گمراہ تو صرف فاسقوں کو ہی کرتا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:79
فَوَیۡلٌ لِّلَّذِیۡنَ یَکۡتُبُوۡنَ الۡکِتٰبَ بِاَیۡدِیۡہِمۡ ٭ ثُمَّ یَقُوۡلُوۡنَ ہٰذَا مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ لِیَشۡتَرُوۡا بِہٖ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ؕ فَوَیۡلٌ لَّہُمۡ مِّمَّا کَتَبَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ وَیۡلٌ لَّہُمۡ مِّمَّا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿۷۹﴾
So woe to those who write the "scripture" with their own hands, then say, "This is from Allah ," in order to exchange it for a small price. Woe to them for what their hands have written and woe to them for what they earn.
اُن لوگوں کے لئے ـ ویل ہے جو اپنے ہاتھوں کی لکھی ہوئی کتاب کو اللہ تعالٰی کی طرف کی کہتے ہیں اور اس طرح دنیا کماتے ہیں ، ان کے ہاتھوں کی لکھائی کو اور ان کی کمائی کو ویل ( ہلاکت ) اور افسوس ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:7
ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ عَلَیۡکَ الۡکِتٰبَ مِنۡہُ اٰیٰتٌ مُّحۡکَمٰتٌ ہُنَّ اُمُّ الۡکِتٰبِ وَ اُخَرُ مُتَشٰبِہٰتٌ ؕ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ زَیۡغٌ فَیَتَّبِعُوۡنَ مَا تَشَابَہَ مِنۡہُ ابۡتِغَآءَ الۡفِتۡنَۃِ وَ ابۡتِغَآءَ تَاۡوِیۡلِہٖ ۚ؃ وَ مَا یَعۡلَمُ تَاۡوِیۡلَہٗۤ اِلَّا اللّٰہُ ۘ ؔ وَ الرّٰسِخُوۡنَ فِی الۡعِلۡمِ یَقُوۡلُوۡنَ اٰمَنَّا بِہٖ ۙ کُلٌّ مِّنۡ عِنۡدِ رَبِّنَا ۚ وَ مَا یَذَّکَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ ﴿۷﴾
It is He who has sent down to you, [O Muhammad], the Book; in it are verses [that are] precise - they are the foundation of the Book - and others unspecific. As for those in whose hearts is deviation [from truth], they will follow that of it which is unspecific, seeking discord and seeking an interpretation [suitable to them]. And no one knows its [true] interpretation except Allah . But those firm in knowledge say, "We believe in it. All [of it] is from our Lord." And no one will be reminded except those of understanding.
وہی اللہ تعالٰی ہے جس نے تجھ پر کتاب اُتاری جس میں واضح مضبوط آیتیں ہیں جو اصل کتاب ہیں اور بعض متشابہ آیتیں ہیں ۔ پس جن کے دلوں میں کجی ہے وہ تو اس کی متشابہ آیتوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں ، فتنے کی طلب اور ان کی مراد کی جستجو کے لئے ، حالانکہ ان کی حقیقی مراد کو سوائے اللہ تعالٰی کے کوئی نہیں جانتا اور پختہ ومضبوط علم والے یہی کہتے ہیں کہ ہم تو ان پر ایمان لا چکے ، یہ ہمارے رب کی طرف سے ہیں اور نصیحت تو صرف عقلمند حاصل کرتے ہیں ۔
Surat Aal e Imran
3:16
اَلَّذِیۡنَ یَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اِنَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴿ۚ۱۶﴾
Those who say, "Our Lord, indeed we have believed, so forgive us our sins and protect us from the punishment of the Fire,"
جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب !ہم ایمان لا چکے اس لئے ہمارے گناہ معاف فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا ۔
Surat Aal e Imran
3:75
وَ مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ مَنۡ اِنۡ تَاۡمَنۡہُ بِقِنۡطَارٍ یُّؤَدِّہٖۤ اِلَیۡکَ ۚ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ اِنۡ تَاۡمَنۡہُ بِدِیۡنَارٍ لَّا یُؤَدِّہٖۤ اِلَیۡکَ اِلَّا مَادُمۡتَ عَلَیۡہِ قَآئِمًا ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ قَالُوۡا لَیۡسَ عَلَیۡنَا فِی الۡاُمِّیّٖنَ سَبِیۡلٌ ۚ وَ یَقُوۡلُوۡنَ عَلَی اللّٰہِ الۡکَذِبَ وَ ہُمۡ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۷۵﴾
And among the People of the Scripture is he who, if you entrust him with a great amount [of wealth], he will return it to you. And among them is he who, if you entrust him with a [single] silver coin, he will not return it to you unless you are constantly standing over him [demanding it]. That is because they say, "There is no blame upon us concerning the unlearned." And they speak untruth about Allah while they know [it].
بعض اہل کتاب تو ایسے ہیں کہ اگر انہیں تُو خزانے کا امین بنا دے تو بھی وہ تجھے واپس کر دیں اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ اگر تُو انہیں ایک دینار بھی امانت دے تو تجھے ادا نہ کریں ۔ ہاں یہ اور بات ہے کہ تو اس کے سر پر ہی کھڑا رہے یہ اس لئے کہ انہوں نے کہہ رکھا ہے کہ ہم پر ان جاہلوں ( غیر یہودی ) کے حق کا کوئی گناہ نہیں ، یہ لوگ باوجود جاننے کے اللہ تعالٰی پر جھوٹ کہتے ہیں ۔
Surat Aal e Imran
3:78
وَ اِنَّ مِنۡہُمۡ لَفَرِیۡقًا یَّلۡوٗنَ اَلۡسِنَتَہُمۡ بِالۡکِتٰبِ لِتَحۡسَبُوۡہُ مِنَ الۡکِتٰبِ وَ مَا ہُوَ مِنَ الۡکِتٰبِ ۚ وَ یَقُوۡلُوۡنَ ہُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ وَ مَا ہُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ ۚ وَ یَقُوۡلُوۡنَ عَلَی اللّٰہِ الۡکَذِبَ وَ ہُمۡ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۷۸﴾
And indeed, there is among them a party who alter the Scripture with their tongues so you may think it is from the Scripture, but it is not from the Scripture. And they say, "This is from Allah ," but it is not from Allah . And they speak untruth about Allah while they know.
یقیناً ان میں ایسا گروہ بھی ہے جو کتاب پڑھتے ہوئے اپنی زبان مروڑتا ہے تاکہ تم اسے کتاب ہی کی عبارت خیال کرو حالانکہ دراصل وہ کتاب میں سے نہیں اور یہ کہتے بھی ہیں کہ وہ اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے حالانکہ دراصل وہ اللہ کی طرف سے نہیں وہ تو دانستہ اللہ تعالٰی پر جُھوٹ بولتے ہیں ۔
Surat Aal e Imran
3:154
ثُمَّ اَنۡزَلَ عَلَیۡکُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ الۡغَمِّ اَمَنَۃً نُّعَاسًا یَّغۡشٰی طَآئِفَۃً مِّنۡکُمۡ ۙ وَ طَآئِفَۃٌ قَدۡ اَہَمَّتۡہُمۡ اَنۡفُسُہُمۡ یَظُنُّوۡنَ بِاللّٰہِ غَیۡرَ الۡحَقِّ ظَنَّ الۡجَاہِلِیَّۃِ ؕ یَقُوۡلُوۡنَ ہَلۡ لَّنَا مِنَ الۡاَمۡرِ مِنۡ شَیۡءٍ ؕ قُلۡ اِنَّ الۡاَمۡرَ کُلَّہٗ لِلّٰہِ ؕ یُخۡفُوۡنَ فِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ مَّا لَا یُبۡدُوۡنَ لَکَ ؕ یَقُوۡلُوۡنَ لَوۡ کَانَ لَنَا مِنَ الۡاَمۡرِ شَیۡءٌ مَّا قُتِلۡنَا ہٰہُنَا ؕ قُلۡ لَّوۡ کُنۡتُمۡ فِیۡ بُیُوۡتِکُمۡ لَبَرَزَ الَّذِیۡنَ کُتِبَ عَلَیۡہِمُ الۡقَتۡلُ اِلٰی مَضَاجِعِہِمۡ ۚ وَ لِیَبۡتَلِیَ اللّٰہُ مَا فِیۡ صُدُوۡرِکُمۡ وَ لِیُمَحِّصَ مَا فِیۡ قُلُوۡبِکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۱۵۴﴾
Then after distress, He sent down upon you security [in the form of] drowsiness, overcoming a faction of you, while another faction worried about themselves, thinking of Allah other than the truth - the thought of ignorance, saying, "Is there anything for us [to have done] in this matter?" Say, "Indeed, the matter belongs completely to Allah ." They conceal within themselves what they will not reveal to you. They say, "If there was anything we could have done in the matter, some of us would not have been killed right here." Say, "Even if you had been inside your houses, those decreed to be killed would have come out to their death beds." [It was] so that Allah might test what is in your breasts and purify what is in your hearts. And Allah is Knowing of that within the breasts.
پھر اس نے اس غم کے بعد تم پر امن نازل فرمایا اور تم میں سے ایک جماعت کو امن کی نیند آنے لگی ۔ ہاں کچھ وہ لوگ بھی تھے کہ انہیں اپنی جانوں کی پڑی ہوئی تھی ، وہ اللہ تعالٰی کے ساتھ ناحق جہالت بھری بدگُمانیاں کر رہے تھے اور کہتے تھے کیا ہمیں بھی کسی چیز کا اختیار ہے ؟آپ کہہ دیجئیے کہ کام کُل کا کُل اللہ کے اختیار میں ہے ، یہ لوگ اپنے دلوں کے بھید آپ کو نہیں بتاتے کہتے ہیں کہ اگر ہمیں کچھ بھی اختیار ہوتا تو یہاں قتل نہ کئے جاتے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ گو تم اپنے گھروں میں ہوتے پھر بھی جن کی قسمت میں قتل ہونا تھا وہ تو مقتل کی طرف چل کھڑے ہوتے اللہ تعالٰی کو تمہارے سینوں کے اندر کی چیز کا آزمانا اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اس کو پاک کرنا تھا ، اور اللہ تعالٰی سینوں کے بھید سے آگاہ ہے ۔