DeterminerNoun

ٱلْبَحْرَ

the sea

سمندر کو

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْبَحْرُ: (سمندر) اصل میں اس وسیع مقام کو کہتے ہیں جہاں کثرت سے پانی جمع ہو پھر کبھی اس کی ظاہری وسعت کے اعتبار سے بطور تشبیہ بَحَرْتُ کَذا کا محاوہ استعمال ہوتا ہے جس کے معنی سمندر کی طرح کسی چیز کو وسیع کردینا کے ہیں اسی سے بَحَرْتُ البَعِیْرَ ہے یعنی میں نے بہت زیادہ اونٹ کے کان کو چیر ڈالا یا پھاڑ دیا اور اس طرح کان چرے ہوئے اونٹ کو اَلْبَحِیْرَۃ کہا جاتا ہے قرآن پاک میں ہے: (مَا جَعَلَ اللّٰہُ مِنۡۢ بَحِیۡرَۃٍ ) (۵:۱۰۳) یعنی اﷲ تعالیٰ بحیرہ جانور کا حکم نہیں دیا کفار کی عادت تھی کہ جو اونٹنی دس بچے جن چکتی تو اس کا کان پھاڑ کر بتوں کے نام پر چھوڑ دیتے نہ اس پر سواری کرتے اور نہ بوجھ لادتے۔ اور جس کو کسی صنعت میں وسعت حاصل ہوجائے اسے بحر کہا جاتا ہے، چنانچہ بہت زیادہ دوڑنے والے گھوڑے کو بحر کہہ دیا جاتا ہے۔ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے ایک گھوڑے پر سواری کے بعد فرمایا(1) (۲۴) وَجَدْتُہٗ بَحْرًا کہ میں نے اسے سمندر پایا۔ اسی طرح وسعت علمی کے اعتبار سے بھی بحر کہہ دیا جاتا ہے اور تَبَحَّرَ فِی کَذَا کے معنی ہیں اس نے فلاں چیز میں بہت وسعت حاصل کرلی اور التَّبَحُّرُ فِی الْعِلْمِ علم میں وسعت حاصل کرنا۔ اور کبھی سمندر کی ملوحت اور تمکینی کے اعتبار سے کھاری اور کڑوے پانی کو بُحْرَانِیٌّ کہہ دیتے ہیں۔ اَبْحَرَ الْماء، پانی کڑوا ہوگیا۔ شاعر نے کہا ہے۔ (2) (۳۰) قد عادماء الارض بحراً فرادنی۔ الی مرض ان اَبْحَرَ المشربُ العذبٗ۔ زمین کا پانی کڑوا ہوگیا تو شیریں گھاٹ کے تلخ ہونے سے میرے مرض میں اضافہ کردیا۔ او رآیت کریمہ: (الۡبَحۡرَیۡنِ ہٰذَا عَذۡبٌ فُرَاتٌ وَّ ہٰذَا مِلۡحٌ اُجَاجٌ ) (۲۵:۵۳) دو دریا، ایک کا پانی شیریں پیاس بجھانے ولا اور دوسرے کا کھاری ہے، چھاتی جلانے والا میں عَذْبٌ کو بحر کہنا مشلْحٌ کے بالمقابل آنے کی وجہ سے ہے جیساکہ سورج اور چاند کو قَمَرَانِ کہا جاتا ہے اور بناتُ بَحْرٍ کے معنی زیادہ بارش برسانے والے بادلوں کے ہیں۔ اور آیت : (ظَہَرَ الۡفَسَادُ فِی الۡبَرِّ وَ الۡبَحۡرِ ) (۳۰:۴۱) کی تفسیر میں بعض نے کہا ہے کہ بحر سے سمندر مراد نہیں ہے، بلکہ بَرّ سے جنگلات اور بحر سے زرخیز علاقے مراد ہیں۔ لَقِیَتُہٗ صَحْرَۃً بَحْرَۃً میں اسے ایسے میدان میں ملا جہاں کوئی اوٹ نہ تھی۔ (3)

Lemma/Derivative

41 Results
بَحْر
Surah:2
Verse:50
سمندر کو
the sea
Surah:2
Verse:164
سمندر
the sea
Surah:5
Verse:96
سمندر کا
(of) the sea
Surah:6
Verse:59
اور سمندر میں
and in the sea
Surah:6
Verse:63
اور سمندر کے
and the sea
Surah:6
Verse:97
اور سمندر کی
and the sea
Surah:7
Verse:138
سمندر سے
the sea
Surah:7
Verse:163
سمندر کے
(by) the sea
Surah:10
Verse:22
اور سمندر میں
and the sea
Surah:10
Verse:90
سمندر سے
the sea