TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Hajj 22:56 – Translations

Every available translation of Surat ul Hajj, verse 56, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

اَلۡمُلۡکُ یَوۡمَئِذٍ لِّلّٰہِ ؕ یَحۡکُمُ بَیۡنَہُمۡ ؕ فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِیۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ ﴿۵۶﴾
[All] sovereignty that Day is for Allah ; He will judge between them. So they who believed and did righteous deeds will be in the Gardens of Pleasure.
اس دن صرف اللہ ہی کی بادشاہی ہوگی وہی ان میں فیصلے فرمائے گا ، ایمان اور نیک عمل والے تو نعمتوں سے بھری جنتوں میں ہوں گے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
اَلۡمُلۡکُ
بادشاہت
یَوۡمَئِذٍ
اس دن(ہو گی)
لِّلّٰہِ
اللہ کے لیے
یَحۡکُمُ
وہ فیصلہ کرے گا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
فَالَّذِیۡنَ
پس وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
فِیۡ جَنّٰتِ
جنتوں میں(ہوں گے)
النَّعِیۡمِ
نعمتوں والی
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
اَلۡمُلۡکُ
بادشا ہت
یَوۡمَئِذٍ
اُس دن
لِّلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہوگی
یَحۡکُمُ
وہ فیصلہ کرے گا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان اُن کے
فَالَّذِیۡنَ
پھر جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہیں
وَعَمِلُوا
اور جنہوں نے کیں
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں
فِیۡ جَنّٰتِ
جنتوں میں
النَّعِیۡمِ
نعمت بھری
Translated by

Juna Garhi

Info

[All] sovereignty that Day is for Allah ; He will judge between them. So they who believed and did righteous deeds will be in the Gardens of Pleasure.

اس دن صرف اللہ ہی کی بادشاہی ہوگی وہی ان میں فیصلے فرمائے گا ، ایمان اور نیک عمل والے تو نعمتوں سے بھری جنتوں میں ہوں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

اس دن حکومت اللہ ہی کی ہوگی۔ وہ ان کے درمیان فیصلہ کر دے گا۔ تو جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے وہ تو نعمتوں والے باغات میں ہوں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اُس دن بادشاہت اﷲ تعالیٰ کے لیے ہوگی،وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے گا، پھر جو لوگ ایمان لائے ہیں اورجنہوں نے نیکیاں کیں وہ نعمت بھری جنتوں میں ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

The kingdom, on that day, is for Allah. He will judge between them. So, those who believed and did good deeds shall be in gardens of bliss.

راج اس دن اللہ کا ہے ان میں فیصلہ کرے گا سو جو یقین لائے اور کیں بھلائیاں نعمت کے باغوں میں ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اس دن بادشاہی صرف اللہ کی ہوگی۔ وہی ان کے مابین فیصلہ کرے گا تو جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے وہ نعمتوں والے باغات میں ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

On that Day all sovereignty shall be Allah's and He will judge among them. Then those who believed and acted righteously shall be in Gardens of Bliss.

اس روز بادشاہی اللہ کی ہوگی ، اور وہ ان کے درمیان فیصلہ کر دے گا ۔ جو ایمان رکھنے والے اور عمل صالح کرنے والے ہوں گے وہ نعمت بھری جنتوں میں جائیں گے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

بادشاہی اس دن اللہ کی ہوگی ، وہ ان کے د رمیان فیصلہ کرے گا ، چنانچہ جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، وہ نعمتوں کے باغات میں ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اس دن اللہ ہی کی بادشاہت ہوگی وہ ان کے آپس (کے جھگڑوں میں فیصلہ کریگا تو جو لوگ ایما نلائے اور انہوں نے اچھے کام کئے وہ آرام کے باغوں میں ہوں گے (چین اڑائیں گے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اس روز بادشاہی اللہ ہی کی ہوگی وہ ان میں فیصلہ فرمائیں گے پس جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اس دن بادشاہی صرف اللہ کے لئے ہوگی۔ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے گا۔ پھر جو ایمان لائے ہوں گے ان کے لئے نعمتوں سے بھر پور جنتیں ہوں گی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اس روز بادشاہی خدا ہی کی ہوگی۔ اور ان میں فیصلہ کردے گا تو جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

The dominion on that Day will be Allah's; He shall judge between them; then those who believed and worked righteous works shall be in the Gardens of Delight.

حکومت اس روز اللہ ہی کی ہوگی ۔ وہ ان (سب) کے درمیان فیصلہ کردے گا سو جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل بھی کئے وہ عیش کے باغوں میں ہوں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اس دن سارا اختیار اللہ ہی کو حاصل ہوگا ۔ وہی ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا ۔ تو جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور جنہوں نے عمل صالح کیے ہوں گے ، وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اس دن بادشاہت صرف اللہ ( تعالیٰ ) کی ہے ، وہ ان کے درمیان فیصلہ فرمائیں گے ، پس جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے نعمتوں والی جنتوں میں ہوں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اس روز بادشاہی اللہ ہی کی ہوگی اور وہ ان میں فیصلہ کر دے گا ‘ تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اس روز بادشاہی اللہ ہی کی ہوگی وہی فیصلہ فرمائے گا ان کے درمیان پورے عدل انصاف کے ساتھ سو جو لوگ صدق دل سے ایمان لائے ہوں گے اور انہوں نے کام بھی نیک کئے ہوں گے وہ تو نعمتوں بھری جنتوں میں ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

Info

اس دن حکومت اللہ ہی کی ہوگی وہ ان کے درمیان فیصلہ کر دے گاجو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے وہ تو نعمتوں والے باغات میں ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

بادشاہی اس دن ( ف۱۵۰ ) اللہ ہی کی ہے ، وہ ان میں فیصلہ کردے گا ، تو جو ایمان لائے اور ( ف۱۵۱ ) اچھے کام کیے وہ چین کے باغوں میں ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

حکمرانی اس دن صرف اﷲ ہی کی ہوگی ۔ وہی ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا ، پس جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ( وہ ) نعمت کے باغات میں ( قیام پذیر ) ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

Info

اس دن بادشاہی صرف اللہ ہی کی ہوگی ( لہٰذا ) وہی لوگوں کے درمیان فیصلہ کرے گا ۔ پس جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ نعمتوں والے بہشتوں میں ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

On that Day of Dominion will be that of Allah: He will judge between them: so those who believe and work righteous deeds will be in Gardens of Delight.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

On that day it is God who will be the Absolute King and Judge of (mankind). The righteously striving believers will go to Paradise

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

The sovereignty on that Day will be that of Allah. He will judge between them. So those who believed and did righteous good deeds will be in Gardens of Delight.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

The kingdom on that day shall be Allah's; He will judge between them; so those who believe and do good will be in gardens of bliss.

Translated by

William Pickthall

Info

The Sovereignty on that day will be Allah's, He will judge between them. Then those who believed and did good works will be in Gardens of Delight,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

उस दिन बादशाही अल्लाह ही की होगी। वह उन के बीच फ़ैसला कर देगा। अतः जो लोग ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए, वे नेमत भरी जन्नतों में होंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

بادشاہی اس روز اللہ تعالیٰ ہی کی ہوگی وہ ان سب (مذکورین) کے درمیان (عملی) فیصلہ فرمادے گا سو جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور اچھے کام کیے ہوں گے وہ چین کے باغوں میں ہوں گے/

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

” اس دن بادشاہی اللہ کی ہوگی اور وہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کرے گا جو ایمان رکھنے والے اور عمل صالح کرنے والے ہوں گے وہ نعمت بھری جنتوں میں ہوں گے۔ (٥٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اس روز بادشاہی اللہ کی ہوگی ، اور وہ ان کے درمیان فیصلہ کر دے گا۔ جو ایمان رکھنے والے اور عمل صالح کرنے والے ہوں گے وہ نعمت بھری جنتوں میں جائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اس روز بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہوگی وہ ان کے درمیان فیصلے فرمائے گا سو جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے وہ نعمت کے باغوں میں ہو نگے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

راج اس دن اللہ کا ہے ان میں فیصلہ کرے گا سو جو یقین لائے اور کہیں بھلائیاں نعمت کے باغوں میں ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

بادشاہت اس دن اللہ کی کی ہوگی وہی لوگوں کے درمیان فیصلہ کرے گا۔ سو جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل بھی کرتے رہے تو وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے

Related Verses

68
Surat Younus
10:9
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ یَہۡدِیۡہِمۡ رَبُّہُمۡ بِاِیۡمَانِہِمۡ ۚ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہِمُ الۡاَنۡہٰرُ فِیۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ ﴿۹﴾
Indeed, those who have believed and done righteous deeds - their Lord will guide them because of their faith. Beneath them rivers will flow in the Gardens of Pleasure
یقیناً جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ان کا رب ان کو ان کے ایمان کے سبب ان کے مقصد تک پہنچا دے گا نعمت کے باغوں میں جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی ۔
Surat ul Hajj
22:50
فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ وَّ رِزۡقٌ کَرِیۡمٌ ﴿۵۰﴾
And those who have believed and done righteous deeds - for them is forgiveness and noble provision.
پس جو ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان ہی کے لئے بخشش ہے اور عزت والی روزی ۔
Surat Luqman
31:8
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمۡ جَنّٰتُ النَّعِیۡمِ ۙ﴿۸﴾
Indeed, those who believe and do righteous deeds - for them are the Gardens of Pleasure.
بیشک جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور کام بھی نیک ( مطابق سنت ) کئے ان کے لئے نعمتوں والی جنتیں ہیں ۔
Surat ul Fatah
48:29
مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللّٰہِ ؕ وَ الَّذِیۡنَ مَعَہٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَی الۡکُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیۡنَہُمۡ تَرٰىہُمۡ رُکَّعًا سُجَّدًا یَّبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰہِ وَ رِضۡوَانًا ۫ سِیۡمَاہُمۡ فِیۡ وُجُوۡہِہِمۡ مِّنۡ اَثَرِ السُّجُوۡدِ ؕ ذٰلِکَ مَثَلُہُمۡ فِی التَّوۡرٰىۃِ ۚ ۖ ۛ وَ مَثَلُہُمۡ فِی الۡاِنۡجِیۡلِ ۚ ۟ ۛ کَزَرۡعٍ اَخۡرَجَ شَطۡئَہٗ فَاٰزَرَہٗ فَاسۡتَغۡلَظَ فَاسۡتَوٰی عَلٰی سُوۡقِہٖ یُعۡجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیۡظَ بِہِمُ الۡکُفَّارَ ؕ وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنۡہُمۡ مَّغۡفِرَۃً وَّ اَجۡرًا عَظِیۡمًا ﴿۲۹﴾٪  12
Muhammad is the Messenger of Allah ; and those with him are forceful against the disbelievers, merciful among themselves. You see them bowing and prostrating [in prayer], seeking bounty from Allah and [His] pleasure. Their mark is on their faces from the trace of prostration. That is their description in the Torah. And their description in the Gospel is as a plant which produces its offshoots and strengthens them so they grow firm and stand upon their stalks, delighting the sowers - so that Allah may enrage by them the disbelievers. Allah has promised those who believe and do righteous deeds among them forgiveness and a great reward.
محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں کافروں پر سخت ہیں آپس میں رحمدل ہیں تو انہیں دیکھے گا رکوع اور سجدے کر رہے ہیں کہ اللہ تعالٰی کے فضل اور رضامندی کی جستجو میں ہیں ، ان کا نشان ان کے چہروں پر سجدوں کے اثر سے ہے ، ان کی یہی مثال تورات میں ہے اور ان کی مثال انجیل میں ہے مثل اس کھیتی کے جس نے اپنا انکھوا نکالا پھر اسے مضبوط کیا اور وہ موٹا ہوگیا پھر اپنے تنے پر سید ھا کھڑا ہوگیا اور کسانوں کو خوش کرنے لگا تاکہ ان کی وجہ سے کافروں کو چڑائے ، ان ایمان والوں اور نیک اعمال والوں سے اللہ نے بخشش کا اور بہت بڑے ثواب کا وعدہ کیا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:25
وَ بَشِّرِ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَہُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ؕ کُلَّمَا رُزِقُوۡا مِنۡہَا مِنۡ ثَمَرَۃٍ رِّزۡقًا ۙ قَالُوۡا ہٰذَا الَّذِیۡ رُزِقۡنَا مِنۡ قَبۡلُ ۙ وَ اُتُوۡا بِہٖ مُتَشَابِہًا ؕ وَ لَہُمۡ فِیۡہَاۤ اَزۡوَاجٌ مُّطَہَّرَۃٌ ٭ۙ وَّ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۵﴾
And give good tidings to those who believe and do righteous deeds that they will have gardens [in Paradise] beneath which rivers flow. Whenever they are provided with a provision of fruit therefrom, they will say, "This is what we were provided with before." And it is given to them in likeness. And they will have therein purified spouses, and they will abide therein eternally.
اور ایمان والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ان جنتوں کی خوشخبریاں دو جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ۔ جب کبھی وہ پھلوں کا رزق دئیے جائیں گے اور ہم شکل لائے جائیں گے تو کہیں گے یہ وہی ہے جو ہم اس سے پہلے دئیے گئے تھے اور ان کے لئے بیویاں ہیں صاف ستھری اور وہ ان جنتوں میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔
Surat ul Baqara
2:82
وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۸۲﴾٪  9
But they who believe and do righteous deeds - those are the companions of Paradise; they will abide therein eternally.
اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک کام کریں وہ جنتی ہیں جو جنت میں ہمیشہ رہیں گے ۔
Surat ul Baqara
2:277
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَوُا الزَّکٰوۃَ لَہُمۡ اَجۡرُہُمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ۚ وَ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ﴿۲۷۷﴾
Indeed, those who believe and do righteous deeds and establish prayer and give zakah will have their reward with their Lord, and there will be no fear concerning them, nor will they grieve.
بیشک جو لوگ ایمان کے ساتھ ( سنت کے مطابق ) نیک کام کرتے ہیں نمازوں کو قائم رکھتے ہیں اور زکوۃ ادا کرتے ہیں ان کا اجر ان کے رب تعالٰی کے پاس ہے ان پر نہ تو کوئی خوف ہے ، نہ اداسی اور غم ۔
Surat Aal e Imran
3:57
وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَیُوَفِّیۡہِمۡ اُجُوۡرَہُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵۷﴾
But as for those who believed and did righteous deeds, He will give them in full their rewards, and Allah does not like the wrongdoers.
لیکن ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو اللہ تعالٰی ان کا ثواب پورا پورا دے گا اور اللہ تعالٰی ظالموں سے محبت نہیں کرتا ۔
Surat Aal e Imran
3:195
فَاسۡتَجَابَ لَہُمۡ رَبُّہُمۡ اَنِّیۡ لَاۤ اُضِیۡعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنۡکُمۡ مِّنۡ ذَکَرٍ اَوۡ اُنۡثٰی ۚ بَعۡضُکُمۡ مِّنۡۢ بَعۡضٍ ۚ فَالَّذِیۡنَ ہَاجَرُوۡا وَ اُخۡرِجُوۡا مِنۡ دِیَارِہِمۡ وَ اُوۡذُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِیۡ وَ قٰتَلُوۡا وَ قُتِلُوۡا لَاُکَفِّرَنَّ عَنۡہُمۡ سَیِّاٰتِہِمۡ وَ لَاُدۡخِلَنَّہُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ۚ ثَوَابًا مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ ؕ وَ اللّٰہُ عِنۡدَہٗ حُسۡنُ الثَّوَابِ ﴿۱۹۵﴾
And their Lord responded to them, "Never will I allow to be lost the work of [any] worker among you, whether male or female; you are of one another. So those who emigrated or were evicted from their homes or were harmed in My cause or fought or were killed - I will surely remove from them their misdeeds, and I will surely admit them to gardens beneath which rivers flow as reward from Allah , and Allah has with Him the best reward."
پس ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرمالی کہ تم میں سے کسی کام کرنے والے کے کام کو خواہ وہ مرد ہو یا عورت میں ہرگز ضائع نہیں کرتا ، تم آپس میں ایک دوسرے کے ہم جنس ہو اس لئے وہ لوگ جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے اور جنہیں میری راہ میں ایذا دی گئی اور جنہوں نے جہاد کیا اور شہید کئے گئے ، میں ضرور ضرور ان کی بُرائیاں ان سے دُور کردوں گا اور بالیقین انہیں اُن جنّتوں میں لے جاؤنگا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، یہ ہے ثواب اللہ تعالٰی کی طرف سے اور اللہ تعالٰی ہی کے پاس بہترین ثواب ہے ۔