Surat ul Maeeda

Surah: 5

Verse: 15

سورة المائدة

یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ قَدۡ جَآءَکُمۡ رَسُوۡلُنَا یُبَیِّنُ لَکُمۡ کَثِیۡرًا مِّمَّا کُنۡتُمۡ تُخۡفُوۡنَ مِنَ الۡکِتٰبِ وَ یَعۡفُوۡا عَنۡ کَثِیۡرٍ ۬ ؕ قَدۡ جَآءَکُمۡ مِّنَ اللّٰہِ نُوۡرٌ وَّ کِتٰبٌ مُّبِیۡنٌ ﴿ۙ۱۵﴾

O People of the Scripture, there has come to you Our Messenger making clear to you much of what you used to conceal of the Scripture and overlooking much. There has come to you from Allah a light and a clear Book.

اے اہل کتاب! یقینًا تمہارے پاس ہمارا رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آچکا جو تمہارے سامنے کتاب اللہ کی بکثرت ایسی باتیں ظاہر کر رہا ہے جنہیں تم چھپا رہے تھے اور بہت سی باتوں سے درگزر کرتا ہے ، تمہارے پاس اللہ تعالٰی کی طرف سے نور اور واضح کتاب آچکی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہل کتاب
قَدۡ
تحقیق
جَآءَکُمۡ
آگیا تمہارے پاس
رَسُوۡلُنَا
رسول ہمارا
یُبَیِّنُ
جو واضح کرتا ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
کَثِیۡرًا
بکثرت
مِّمَّا
اس میں سے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تُخۡفُوۡنَ
تم چھپانے
مِنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
وَیَعۡفُوۡا
اور وہ درگزر کر تا ہے
عَنۡ کَثِیۡرٍ
بہت سی ( باتوں ) سے
قَدۡ
تحقیق
جَآءَکُمۡ
آگیا تمہارے پاس
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
نُوۡرٌ
ایک نور
وَّ کِتٰبٌ
اور کتاب
مُّبِیۡنٌ
واضح
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہل کتاب
قَدۡ
یقیناً
جَآءَکُمۡ
آیا ہےتمہارے پاس
رَسُوۡلُنَا
رسول ہمارا
یُبَیِّنُ
وہ کھول کر بیان کرتا ہے
لَکُمۡ
تمہارے لئے
کَثِیۡرًا
بہت سی چیزیں
مِّمَّا
اس میں سے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تُخۡفُوۡنَ
تم چھپاتے تھے
مِنَ الۡکِتٰبِ
کتاب میں سے
وَیَعۡفُوۡا
اور وہ درگزر کر جاتا ہے
عَنۡ کَثِیۡرٍ
بہت سی باتوں سے
قَدۡ
یقیناً
جَآءَکُمۡ
آئی ہے تمہارے پاس
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
نُوۡرٌ
ایک روشنی
وَّ کِتٰبٌ
اور کتاب
مُّبِیۡنٌ
واضح
Translated by

Juna Garhi

O People of the Scripture, there has come to you Our Messenger making clear to you much of what you used to conceal of the Scripture and overlooking much. There has come to you from Allah a light and a clear Book.

اے اہل کتاب! یقینًا تمہارے پاس ہمارا رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آچکا جو تمہارے سامنے کتاب اللہ کی بکثرت ایسی باتیں ظاہر کر رہا ہے جنہیں تم چھپا رہے تھے اور بہت سی باتوں سے درگزر کرتا ہے ، تمہارے پاس اللہ تعالٰی کی طرف سے نور اور واضح کتاب آچکی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے اہل کتاب ! تمہارے پاس ہمارا رسول آچکا ہے جو تمہاری ان بہت سی باتوں کی وضاحت کردیتا ہے جو تم کتاب میں سے چھپا جاتے تھے اور بہت سی باتوں کو چھوڑ بھی دیتا ہے۔ اب تمہارے پاس اللہ کی طرف سے روشنی اور (ایسی) واضح کتاب آچکی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے اہلِ کتاب!یقیناہمارا رسول تمہارے پاس آیاہے،جوکتابِ الٰہی میں سے بہت سی چیزیں تمہارے سامنے کھول کربیان کرتاہے اس میں سے جنہیں تم چھپاتے تھے اوربہت سی باتوں سے درگزربھی کرجاتا ہے،یقیناًتمہارے پاس اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ایک روشنی اورواضح کتاب آئی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O people of the Book, there has come to you Our Mes¬senger disclosing to you much of what you have been concealing of the Book, while he passes over much.

اے کتاب والو تحقیق آیا ہے تمہارے پاس رسول ہمارا ظاہر کرتا ہے تم پر بہت سی چیزیں جن کو تم چھپاتے تھے کتاب میں سے اور درگزر کرتا ہے بہت سی چیزوں سے بیشک تمہارے پاس آئی ہے اللہ کی طرف سے روشنی اور کتاب ظاہر کرنیوالی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل کتاب آگیا ہے تمہارے پاس ہمارا رسول جو ظاہر کر رہا ہے تم پر وہ بہت سی باتیں جن کو تم چھپا رہے تھے کتاب میں سے اور بہت سی باتوں سے تو درگزر بھی کر رہا ہے آچکا ہے تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور بھی اور ایک روشن کتاب بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

People of the Book! Now Our Messenger has come to you: he makes clear to you a good many things of the Book which you were wont to conceal, and also passes over many things. There has now come to you a light from Allah, and a clear Book.

اے اہل کتاب ! ہمارا رسول تمہارے پاس آگیا ہے جو کتابِ الٰہی کی بہت سی ان کتابوں کو تمہارے سامنے کھول رہا ہے جن پر تم پردہ ڈالا کرتے تھے ، اور بہت سی باتوں سے درگزر بھی کر جاتا ہے ۔ 37 تمہارے پاس اللہ کی طرف سے روشنی آگئی ہے اور ایک ایسی حق نما کتاب

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے اہل کتاب ! تمہارے پاس ہمارے ( یہ ) پیغمبر آگئے ہیں جو کتاب ( یعنی تورات اور انجیل ) کی بہت سی ان باتوں کو کھول کھول کر بیان کرتے ہیں جو تم چھپایا کرتے ہو ، اور بہت سی باتوں سے درگذر کر جاتے ہیں ( ١٧ ) تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک روشنی آئی ہے اور ایک ایسی کتاب جو حق کو واضح کردینے والی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کتاب والوں تمہارے پاس ہمارا رسول محمد آیا ہے بہت سی باتیں کتاب توریت اور انجیل کی جو تم چھپاتے تھے ان کو کھول کر بیان کرتا ہے 11 اور بہت سی باتیں چھوڑ بھی دیتا ہے بیشک اللہ تعالیٰ کی طرف تمہارے پاس نور آیا ہے 1 یعنی حضرت محمد یا دین اسلام اور قرآن جو بیان کرنے والا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے اہل کتاب ! یقینا تمہارے پاس ہمارے رسول آئے ہیں کتاب میں سے جو (باتیں) تم چھپاتے تھے ان میں سے بہت سی باتیں تم پر کھول کر بیان فرمادیتے ہیں اور بہت سی درگزر فرماتے ہیں یقینا تمہارے پاس اللہ کی کی طرف سے نور اور روشن کتاب آچکی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے اہل کتاب ! تحقیق ہمارا رسول تمہارے پاس آگیا ہے جو بہت سی ان باتوں کو ظاہر کرتا ہے جو تم اپنی کتاب میں چھپایا کرتے تھے اور بہت سی باتوں سے چشم پوشی کرجاتا ہے۔ اب اللہ کی طرف سے تمہارے پاس روشنی اور واضح کتاب آگئی ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے اہل کتاب! تمہارے پاس ہمارے پیغمبر (آخرالزماں) آ گئے ہیں کہ جو کچھ تم کتاب (الہٰی) میں سے چھپاتے تھے وہ اس میں سے بہت کچھ تمہیں کھول کھول کر بتا دیتے ہیں اور تمہارے بہت سے قصور معاف کر دیتے ہیں بےشک تمہارے پاس خدا کی طرف سے نور اور روشن کتاب آ چکی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O ye people of the Book! surely there hath come Our apostle unto you expounding unto you much in the Book that ye were wont to hide, and much he passeth over. Of a surety, there hath come unto you from Allah a light and a Book luminous.

اے اہل کتاب ! تمہارے پاس ہمارے (یہ جو) رسول آئے ہیں یہ تمہارے سامنے کتاب (الہی) کے (وہ مضامین) کثرت سے کھول دیتے ہیں جنہیں تم چھپاتے رہے ہو ۔ اور بہت سے امور کو نظر انداز بھی کرجاتے ہیں ۔ بیشک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک روشنی اور واضح کتاب آچکی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے اہلِ کتاب! تمہارے پاس ہمارا رسول وہ بہت سی باتیں ظاہر کرتا ہوا آگیا ہے ، جو تم کتاب کی چھپاتے رہے ہو اور وہ بہت سی باتیں نظرانداز بھی کر رہا ہے ۔ اب تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک روشنی اور ایک واضح کرنے والی کتاب آگئی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے اہل کتاب بلاشبہ تمہارے پاس ہمارے رسول آئے جو تمہارے سامنے بیان فرماتے ہیں بہت ساری ان باتوں کو جو تم کتاب سے چھپاتے رہے ہو اور بہت سی باتوں سے درگزر فرماتے ہیں بلاشبہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے پاس نور اور واضح کتاب آچکی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے اہل کتاب ! ہمارا رسول تمہارے پاس آگیا ہے جو کتاب الٰہی کی بہت سی ان باتوں کو تمہارے سامنے کھول رہا ہے جن پر تم پردہ ڈالا کرتے تھے اور بہت سی باتوں پر در گزر بھی کرجاتا ہے تمہارے پاس اللہ کی طرف سے روشنی آگئی ہے اور ایک ایسی واضح کتاب۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے کتاب والو ! بیشک تشریف لاچکے تمہارے پاس ہمارے (یہ آخری) رسول، جو کھول کر بیان کرتے ہیں (خود تمہاری) کتاب کی بہت سی ان باتوں کو جن کو کہ تم لوگ چھپاتے تھے، اور وہ درگزر سے کام لیتے ہیں بہت سی باتوں کے بارے میں، بیشک آگئی تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک عظیم الشان روشنی، یعنی کھول کر بیان کرنے والی ایک عظیم الشان کتاب،

Translated by

Noor ul Amin

اے اہل کتاب!تمہارے پاس ہمارارسول آچکا ہے جو تمہاری ان بہت باتوں کی وضاحت کردیتا ہےجو تم کتاب سے چھپاجاتے ہو اور بہت سی باتوں کو چھوڑبھی دیتا ہے ، اب تمہارے پاس اللہ کی طرف سے نوراور ( ایسی ) واضح کتاب آچکی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے کتاب والو ( ف۵٤ ) بیشک تمہارے پاس ہمارے یہ رسول ( ف۵۵ ) تشریف لائے کہ تم پر ظاہر فرماتے ہیں بہت سی وہ چیزیں جو تم نے کتاب میں چھپا ڈالی تھیں ( ف۵٦ ) اور بہت سی معاف فرماتے ہیں ( ف۵۷ ) بیشک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور آیا ( ف۵۸ ) اور روشن کتاب ( ف۵۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے اہلِ کتاب! بیشک تمہارے پاس ہمارے ( یہ ) رسول تشریف لائے ہیں جو تمہارے لئے بہت سی ایسی باتیں ( واضح طور پر ) ظاہر فرماتے ہیں جو تم کتاب میں سے چھپائے رکھتے تھے اور ( تمہاری ) بہت سی باتوں سے درگزر ( بھی ) فرماتے ہیں ۔ بیشک تمہارے پاس اﷲ کی طرف سے ایک نور ( یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) آگیا ہے اور ایک روشن کتاب ( یعنی قرآن مجید )

Translated by

Hussain Najfi

اے اہل کتاب! تمہارے پاس ہمارا وہ پیغمبر آگیا ہے جو بہت سی ان باتوں کو کھول کر بیان کر رہا ہے ۔ جنہیں تم اس کتاب میں سے چھپاتے رہے ہو اور بہت سی باتوں کو نظر انداز بھی کر دیتا ہے ۔ بے شک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے نور ( روشنی ) اور واضح کتاب آگئی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O people of the Book! There hath come to you our Messenger, revealing to you much that ye used to hide in the Book, and passing over much (that is now unnecessary): There hath come to you from Allah a (new) light and a perspicuous Book, -

Translated by

Muhammad Sarwar

People of the Book, Our Messenger has come to you. He tells you about the many things that you had been hiding of the Book and forgives you much. A light and a clarifying Book has come to you from God

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O People of the Scripture! Now has come to you Our Messenger explaining to you much of that which you used to hide from the Scripture and passing over much. Indeed, there has come to you from Allah a light and a plain Book.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O followers of the Book! indeed Our Apostle has come to you making clear to you much of what you concealed of the Book and passing over much; indeed, there has come to you light and a clear Book from Allah;

Translated by

William Pickthall

O People of the Scripture! Now hath Our messenger come unto you, expounding unto you much of that which ye used to hide in the Scripture, and forgiving much. now hath come unto you light from Allah and plain Scripture,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ अहले-किताब! तुम्हारे पास हमारा रसूल आया है, वह किताबे-इलाही की बहुत-सी उन बातों को तुम्हारे सामने खोल रहा है जिनको तुम छुपाते थे और वह दरगुज़र करता है बहुत-सी चीज़ों से, बेशक तुम्हारे पास अल्लाह की तरफ़ से एक रौशनी और एक ज़ाहिर करने वाली किताब आ चुकी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے اہل کتاب تمہارے پاس ہمارے یہ رسول آئے ہیں، کتاب میں سے جن امورکا تم اخفاء کرتے ہو ان میں سے بہت سی باتوں کو تمہارے سامنے صاف صاف کھول دیتے ہیں اور بہت سے امور کو واگذاشت کردیتے ہیں تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک روشن چیز آئی ہیں اور ایک کتاب واضح (یعنی قرآن مجید) ۔ (15)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن -r-nربط کلام : یہودیوں کے بعد عیسائیوں کے کردار کا بیان۔-r-nاہل کتاب اور بنی اسرائیل سے مراد یہود و نصاریٰ ہیں لیکن کبھی کبھی اہل کتاب اور بنی اسرائیل سے مراد صرف یہودی ہوتے ہیں۔ یہ فرق متعلقہ آیات کے سیاق وسباق دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے، یہاں پہلی آیات میں یہودیوں کو مخاطب کیا گیا تھا اور اب عیسائیوں سے خطاب ہو رہا ہے جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ جو عہد یہودیوں سے لیا گیا تھا وہی عہد عیسائیوں سے بھی لیا گیا۔ انجیل سے بھی اس بات کی تائید ہوتی ہے کیونکہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا فرمان ہے کہ میں تورات کی تکمیل اور موسیٰ (علیہ السلام) کی تائید کے لیے آیا ہوں۔ اس بنا پر یہاں فرمایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے آپ کو نصاریٰ کہتے ہیں انھوں نے بھی اللہ تعالیٰ کا عہد توڑتے ہوئے انجیل میں تحریف اور اس میں نازل شدہ نصیحتوں کو یکسر فراموش کردیا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جس طرح یہودیوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہوئی اسی طرح عیسائی بھی مستوجب عذاب قرار پائے۔ -r-nجو اللہ کی کتاب لوگوں کو متحد رکھنے کے لیے نازل ہوئی تھی جب اس میں تغیر و تبدّل کردیا گیا تو وہ ناقابل اعتمادبن گئی اب اس کا منطقی نتیجہ تھا کہ عیسائی بھی یہودیوں کی طرح کئی فرقوں میں بٹ گئے۔ جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اب ان کی باہمی مخاصمت اور عداوت قیامت تک باقی رہے گی جس کا انجام اللہ تعالیٰ ان کے سامنے لائے گا۔ باہمی عدوات سے مراد یہودیوں اور عیسائیوں کی عداوت بھی ہوسکتی ہے۔ -r-n (عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ (رض) قَالَ قَالَ رَسُول اللَّہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) افْتَرَقَتِ الْیَہُودُ عَلَی إِحْدَی وَسَبْعِینَ فِرْقَۃً فَوَاحِدَۃٌ فِی الْجَنَّۃِ وَسَبْعُونَ فِی النَّارِ وَافْتَرَقَتِ النَّصَارَی عَلَی ثِنْتَیْنِ وَسَبْعِینَ فِرْقَۃً فَإِحْدَی وَسَبْعُونَ فِی النَّارِ وَوَاحِدَۃٌ فِی الْجَنَّۃِ وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ لَتَفْتَرِقَنَّ أُمَّتِی عَلَی ثَلاَثٍ وَسَبْعِینَ فِرْقَۃً فَوَاحِدَۃٌ فِی الْجَنَّۃِ وَثِنْتَانِ وَسَبْعُونَ فِی النَّار قیلَ یَا رَسُول اللَّہِ مَنْ ہُمْ قَالَ الْجَمَاعَۃُ )-r-n[ رواہ ابن ماجۃ : باب افْتِرَاقِ الأُمَم ]-r-n” حضرت عوف بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہودی اکہتر فرقوں میں بٹے تھے ان کے ستر فرقے جہنم میں جائیں گے اور ایک جنت میں اور عیسائی بہتر فرقوں میں بٹے تھے ان میں سے اکہتر جہنم میں جائیں گے اور ایک جنت میں اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے میری امت تہتر فرقوں میں بٹے گی ان میں سے بہتر جہنمی ہوں گے اور ایک جنتی، صحابہ نے عرض کی جنت میں جانے والے کون ہیں آپ نے فرمایا وہ جماعت (جو میرے اور میرے صحابہ کے طریقہ پر چلنے والے) ہے۔ “-r-nمسائل -r-n١۔ یہودیوں کی طرح عیسائیوں سے بھی پختہ عہد لیا گیا۔-r-n٢۔ یہودی اور عیسائی ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔ -r-n٣۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کو آشکار فرمائے گا۔ -r-nتفسیر بالقرآن -r-nاللہ تعالیٰ کن لوگوں سے محبت کرتا ہے :-r-n١۔ اللہ تعالیٰ پرہیز گاروں سے محبت کرتا ہے۔ (آل عمران : ٧٦) -r-n٢۔ بیشک اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ (الممتحنۃ : ٨) -r-n٣۔ غصہ پینے والے اور لوگوں کو معاف کرنے والوں سے اللہ محبت کرتا ہے۔ (آل عمران : ١٣٤) -r-n٤۔ اللہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ (آل عمران : ١٤٦)-r-n٥۔ اللہ تعالیٰ احسان کرنے سے محبت کرتا ہے۔ (آل عمران : ١٤٨) -r-n٦۔ اللہ تعالیٰ پاک صاف رہنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ (التوبۃ : ١٠٨)-r-n٧۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اللہ کی راہ میں منظم ہو کر لڑتے ہیں۔ (الصف : ٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے اہل کتاب ‘ ہمارا رسول تمہارے پاس آگیا ہے جو کتاب الہی کی بہت سی ان باتوں کو تمہارے سامنے کھول رہا ہے جن پر تم پردہ ڈالا کرتے تھے اور بہت سی باتوں سے درگزر بھی کرجاتا ہے ۔ تمہارے پاس اللہ کی طرف سے روشنی آگئی ہے اور ایک ایسی حق نما کتاب ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے اہل کتاب تحقیق آیا تمہارے پاس ہمارا رسول جو تم سے بہت سی ان چیزوں کو بیان کرتا ہے جن کو تم اللہ کی کتاب میں چھپاتے تھے اور بہت سی چیزوں سے در گزر کرتا ہے، بیشک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے نور اور ایک ایسی کتاب آئی ہے جو واضح بیان کرنے والی ہے ،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے کتاب والو تحقیق آیا ہے تمہارے پاس رسول ہمارا ظاہر کرتا ہے تم پر بہت سی چیزیں جن کو تم چھپاتے تھے کتاب میں سے اور درگزر کرتا ہے بہت چیزوں سے بیشک تمہارے پاس آئی ہے اللہ کی طرف سے روشنی اور کتاب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے اہل کتاب تمہارے پاس ہمارا یہ رسول آیا ہے جو تمہارے سامنے کتابالٰہی کی اکثر وہ باتیں جن کو تم چھپایا کرتے تھے صاف طور پر ظاہر کردیتا ہے اور بہت سی غیر ضروری باتوں کو در گزر بھی کردیتا ہے بیشک تمہارے پاس اللہ کی جانب سے ایک روشن چیز اور ایک واضح کتاب آچکی ہے