And the companions of the Fire will call to the companions of Paradise, "Pour upon us some water or from whatever Allah has provided you." They will say, "Indeed, Allah has forbidden them both to the disbelievers."
اور دوزخ والے جنت والوں کو پکاریں گے کہ ہمارے اوپر تھوڑا پانی ہی ڈال دو یا اور ہی کچھ دے دو جو اللہ نے تم کو دے رکھا ہے جنت والے کہیں گے کہ اللہ تعالٰی نے دونوں چیزوں کی کافروں کے لئے بندش کر دی ہے
Their call therein will be, "Exalted are You, O Allah ," and their greeting therein will be, "Peace." And the last of their call will be, "Praise to Allah , Lord of the worlds!"
ان کے منہ سے یہ بات نکلے گی ’’سبحان اللہ ‘‘ اور ان کا باہمی سلام یہ ہوگا ’’السلام علیکم‘‘اور ان کی اخیر بات یہ ہوگی تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو سارے جہان کا رب ہے ۔
فَاَقۡبَلَ بَعۡضُہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ یَّتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۵۰﴾
And they will approach one another, inquiring of each other.
۔ ( جنتی ) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے ۔
قَالَ قَآئِلٌ مِّنۡہُمۡ اِنِّیۡ کَانَ لِیۡ قَرِیۡنٌ ﴿ۙ۵۱﴾
A speaker among them will say, "Indeed, I had a companion [on earth]
ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا ۔
یَّقُوۡلُ اَئِنَّکَ لَمِنَ الۡمُصَدِّقِیۡنَ ﴿۵۲﴾
Who would say, 'Are you indeed of those who believe
جو ( مجھ سے ) کہا کرتا تھا کہ کیا تو ( قیامت کے آنے کا ) یقین کرنے والوں میں سے ہے؟
ءَ اِذَا مِتۡنَا وَ کُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَ اِنَّا لَمَدِیۡنُوۡنَ ﴿۵۳﴾
That when we have died and become dust and bones, we will indeed be recompensed?'"
کیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے کیا اسوقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟
قَالَ ہَلۡ اَنۡتُمۡ مُّطَّلِعُوۡنَ ﴿۵۴﴾
He will say, "Would you [care to] look?"
کہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟
قَالَ تَاللّٰہِ اِنۡ کِدۡتَّ لَتُرۡدِیۡنِ ﴿ۙ۵۶﴾
He will say, "By Allah , you almost ruined me.
کہے گا واللہ! قریب تھا کہ تو مجھے ( بھی ) برباد کردے ۔
وَ لَوۡ لَا نِعۡمَۃُ رَبِّیۡ لَکُنۡتُ مِنَ الۡمُحۡضَرِیۡنَ ﴿۵۷﴾
If not for the favor of my Lord, I would have been of those brought in [to Hell].
اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا ۔
اَفَمَا نَحۡنُ بِمَیِّتِیۡنَ ﴿ۙ۵۸﴾
Then, are we not to die
کیا ( یہ صحیح ہے ) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟
اِلَّا مَوۡتَتَنَا الۡاُوۡلٰی وَ مَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِیۡنَ ﴿۵۹﴾
Except for our first death, and we will not be punished?"
بجز پہلی ایک موت کے ، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں ۔
اِنَّ ہٰذَا لَہُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿۶۰﴾
Indeed, this is the great attainment.
پھر تو ( ظاہر بات ہے کہ ) یہ بڑی کامیابی ہے ۔
And they will say, "Praise to Allah , who has fulfilled for us His promise and made us inherit the earth [so] we may settle in Paradise wherever we will. And excellent is the reward of [righteous] workers."
یہ کہیں گے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہم سے اپنا وعدہ پورا کیا اور ہمیں اس زمین کا وارث بنا دیا کہ جنت میں جہاں چاہیں مقام کریں پس عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا بدلہ ہے ۔
وَ اَقۡبَلَ بَعۡضُہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ یَّتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۲۵﴾
And they will approach one another, inquiring of each other.
اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے ۔
قَالُوۡۤا اِنَّا کُنَّا قَبۡلُ فِیۡۤ اَہۡلِنَا مُشۡفِقِیۡنَ ﴿۲۶﴾
They will say, "Indeed, we were previously among our people fearful [of displeasing Allah ].
کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر والوں کے درمیان بہت ڈرا کرتے تھے ۔
فَمَنَّ اللّٰہُ عَلَیۡنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوۡمِ ﴿۲۷﴾
So Allah conferred favor upon us and protected us from the punishment of the Scorching Fire.
پس اللہ تعالٰی نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہمیں تیز و تند گرم ہواؤں کے عذاب سے بچا لیا ۔
اِنَّا کُنَّا مِنۡ قَبۡلُ نَدۡعُوۡہُ ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الۡبَرُّ الرَّحِیۡمُ ﴿۲۸﴾٪ 3
Indeed, we used to supplicate Him before. Indeed, it is He who is the Beneficent, the Merciful."
ہم اس سے پہلے ہی اس کی عبادت کیا کرتے تھے بیشک وہ محسن اور مہربان ہے ۔
فِیۡ جَنّٰتٍ ۟ ؕ ۛ یَتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۴۰﴾ۙ
[Who will be] in gardens, questioning each other
کہ وہ بہشتوں میں ( بیٹھے ہوئے )، گناہ گاروں سےسوال کرتے ہوں گے
مَا سَلَکَکُمۡ فِیۡ سَقَرَ ﴿۴۲﴾
[And asking them], "What put you into Saqar?"
تمہیں دوزخ میں کس چیز نے ڈالا ۔