TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

عید کی نماز پڑھنے والے کے لیے جمعہ سے غیر حاضر رہنے کی رخصت کا بیان۔ - عید کی نماز پڑھنے والے کے لیے جمعہ سے غیر حاضر رہنے کی رخصت کا بیان۔ - The book of the prayer for the two 'eids - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 32 of The book of the prayer for the two 'eids in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 32 of 36 · 2 Hadith
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْإِيَاسِ بْنِ أَبِي رَمْلَةَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ سَأَلَ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ أَشَهِدْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِيدَيْنِ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ نَعَمْ صَلَّى الْعِيدَ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ ثُمَّ رَخَّصَ فِي الْجُمُعَةِ .
It was narrated that Iyas bin Abi Ramlah said: I heard Mu'awiyah asking Zaid bin Arqam: 'Did you attend two 'Eids with the Messenger of Allah (ﷺ)?' He said: 'Yes; he prayed 'Eid at the beginning of the day then he granted a concession with regard to jumu'ah.'
ایاس بن ابی رملہ کہتے ہیں کہ میں نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو سنا، انہوں نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عیدین میں رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، آپ نے صبح میں عید کی نماز پڑھی، پھر آپ نے جمعہ نہ پڑھنے کی رخصت دی۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة ۲۱۷ (۱۰۷۰)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ۱۶۶ (۱۳۱۰)، (تحفة الأشراف: ۳۶۵۷)، مسند احمد ۴/۳۷۲، سنن الدارمی/الصلاة ۲۲۵ (۱۶۵۳) (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: عیدین سے مراد وہ دن ہے جس میں عید اور جمعہ دونوں ایک ساتھ آ پڑتے ہوں۔
1592
Sahih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي وَهْبُ بْنُ كَيْسَانَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ اجْتَمَعَ عِيدَانِ عَلَى عَهْدِ ابْنِ الزُّبَيْرِ فَأَخَّرَ الْخُرُوجَ حَتَّى تَعَالَى النَّهَارُ ثُمَّ خَرَجَ فَخَطَبَ فَأَطَالَ الْخُطْبَةَ،‏‏‏‏ ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّى وَلَمْ يُصَلِّ لِلنَّاسِ يَوْمَئِذٍ الْجُمُعَةَ،‏‏‏‏ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِابْنِ عَبَّاسٍ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ أَصَابَ السُّنَّةَ .
Wahb bin Kaisan said: Eid and Jumu'ah fell on the same day during the time of Ibn Az-Zubair, so he delayed going out until the sun had risen quite high. Then he went out and delivered a Khutbah, and he made the Khutbah lengthy. Then he came down and prayed, and he did not lead the people in praying jumu'ah that day. Mention of that was made to Ibn 'Abbas and he said: 'He has followed the sunnah.'
وہب بن کیسان کہتے ہیں کہ ابن زبیر رضی اللہ عنہم کے دور میں دونوں عیدیں ایک ہی دن میں جمع ہو گئیں، تو ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے نکلنے میں تاخیر کی یہاں تک کہ دن چڑھ آیا، پھر وہ نکلے، اور انہوں نے خطبہ دیا، تو لمبا خطبہ دیا، پھر وہ اترے اور نماز پڑھی۔ اس دن انہوں نے لوگوں کو جمعہ نہیں پڑھایا یہ بات ابن عباس رضی اللہ عنہم سے بیان کی گئی تو انہوں نے کہا: انہوں نے سنت پر عمل کیا ہے ۱؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة ۲۱۷ (۱۰۷۱)، تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ۶۵۳۸) (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: صحیح صورت حال یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اہل مدینہ کے ساتھ جمعہ پڑھا بھی اور انہیں پڑھایا بھی، ہاں دور سے آنے والے لوگوں کو جمعہ میں آنے سے رخصت دے دی، آپ نے فرمایا تھا: «نحن مجمعون» یعنی ہم تو جمعہ پڑھیں گے،(ابوداؤد، ابن ماجہ من حدیث ابوہریرہ وابن عباس) نیز ابھی حدیث رقم ۱۵۹۰ میں گزرا کہ جب عید اور جمعہ ایک ہی دن آ پڑتے تھے تو آپ «سبح اسم ربك الأعلى‏» اور «هل أتاك حديث الغاشية‏»دونوں میں پڑھا کرتے تھے ۔
1593
Sahih

Chapters

36
01
باب
1 Hadith
02
عیدالفطر کی نماز کے لیے (کسی سبب سے) دوسرے دن نکلنے کا بیان۔
1 Hadith
03
عیدین میں جوان لڑکیوں اور پردہ والی عورتوں کے عیدگاہ جانے کا بیان۔
1 Hadith
04
حائضہ عورتیں مصلیٰ (عیدگاہ) سے الگ رہیں۔
1 Hadith
05
عیدین کے لیے زیب و زینت کا بیان۔
1 Hadith
06
عید کے دن امام سے پہلے نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
07
عیدین میں اذان نہ دینے کا بیان۔
1 Hadith
08
عید کے دن خطبہ کا بیان۔
1 Hadith
09
عیدین کی نماز خطبہ سے پہلے پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
10
عیدین کی نماز نیزہ سامنے رکھ کر پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
11
عیدین کی نماز کی رکعات کا بیان۔
1 Hadith
12
عیدین میں سورۃ ’’ قٓ ‘‘ اور سورۃ ’’ اقتربت ‘‘ پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
13
عیدین میں «سبح اسم ربک الأعلی» اور «ہل أتاک حدیث الغاشیۃ» پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
14
عیدین کا خطبہ نماز کے بعد دینے کا بیان۔
2 Hadith
15
عید کا خطبہ سننے کے لیے بیٹھنے اور نہ بیٹھنے دونوں کے جواز کا بیان۔
1 Hadith
16
عیدین کے خطبہ کے لیے زینت کا بیان۔
1 Hadith
17
اونٹ پر سوار ہو کر خطبہ دینے کا بیان۔
1 Hadith
18
نماز امام کے کھڑے ہو کر خطبہ دینے کا بیان۔
1 Hadith
19
خطبہ میں امام کے کسی آدمی پر ٹیک لگا کر کھڑے ہونے کا بیان۔
1 Hadith
20
امام کا لوگوں کی طرف منہ کر کے خطبہ دینے کا بیان۔
1 Hadith
21
خطبہ کے وقت خاموش رہنے کا بیان۔
1 Hadith
22
عیدین کا خطبہ کیسا ہو ؟
1 Hadith
23
عیدین کے خطبے میں امام لوگوں کو صدقہ کرنے پر ابھارے۔
3 Hadith
24
خطبہ میں میانہ روی کا بیان۔
1 Hadith
25
دونوں خطبوں میں بیٹھنے اور اس میں خاموش رہنے کا بیان۔
1 Hadith
26
دوسرے خطبہ میں قرآن پڑھنے اور ذکر الٰہی کرنے کا بیان۔
1 Hadith
27
خطبہ سے فارغ ہونے سے پہلے امام کے منبر سے اترنے کا بیان۔
1 Hadith
28
خطبہ سے فارغ ہو کر امام کا عورتوں کو نصیحت کرنے اور انہیں صدقہ و خیرات پر ابھارنے کا بیان۔
1 Hadith
29
نماز عیدین سے پہلے اور اس کے بعد نفلی نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
30
عید الاضحی کے دن امام کے ذبح کرنے کا اور ذبیحوں کی تعداد کا بیان۔
2 Hadith
31
عید اور جمعہ دونوں کے اکٹھا آ پڑنے اور ان میں حاضر ہونے کا بیان۔
1 Hadith
32
عید کی نماز پڑھنے والے کے لیے جمعہ سے غیر حاضر رہنے کی رخصت کا بیان۔
2 Hadith
33
عید کے دن دف بجانے کا بیان۔
1 Hadith
34
عید کے دن حکمراں کے سامنے کھیلنے کودنے کا بیان۔
1 Hadith
35
عید کے دن مسجد میں کھیلنے کودنے اور عورتوں کے اسے دیکھنے کا بیان۔
2 Hadith
36
عید کے دن گانا سننے اور دف بجانے کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
No chapter matched that.