TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

نماز عصر کی محافظت کا بیان۔ - نماز عصر کی محافظت کا بیان۔ - The book of salah - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 14 of The book of salah in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 14 of 24 · 2 Hadith
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَمَرَتْنِي عَائِشَةُ أَنْ أَكْتُبَ لَهَا مُصْحَفًا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَتْ:‏‏‏‏ إِذَا بَلَغْتَ هَذِهِ الْآيَةَ فَآذِنِّي حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاةِ الْوُسْطَى سورة البقرة آية 238، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا بَلَغْتُهَا آذَنْتُهَا، ‏‏‏‏‏‏فَأَمْلَتْ عَلَيَّ:‏‏‏‏ حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى وَصَلَاةِ الْعَصْرِ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ . ثُمَّ قَالَتْ:‏‏‏‏ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
It was narrated that Abu Yunus, the freed slave of 'Aishah the wife of the Prophet (ﷺ), said: Aishah told me to copy a Mushaf for her, and she said: 'When you reach this verse, call my attention: Guard strictly the Salawat especially the middle (Al-Wusta) Salah. [1] When I reached it, I called her attention and she dictated to me: 'Guard strictly the Salawat expecially the middle (Al-Wusta) Salah and the 'Asr prayer, and stand before Allah with obedience.' Then she said: 'I heard it from the Messenger of Allah (ﷺ).' [1] Al-Baqarah 2:238.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام ابو یونس کہتے ہیں کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے حکم دیا کہ میں ان کے لیے ایک مصحف لکھوں، اور کہا: جب اس آیت کریمہ: «حافظوا على الصلوات والصلاة الوسطى»  ( البقرہ: ۲۸۳ )  پر پہنچنا تو مجھے بتانا، چنانچہ جب میں اس آیت پر پہنچا تو میں نے انہیں بتایا، تو انہوں نے مجھے املا کرایا «حافظوا على الصلوات والصلاة الوسطى وصلاة العصر وقوموا لله قانتين» پھر انہوں نے کہا: میں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ۱؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد ۳۹ (۶۲۹)، سنن ابی داود/الصلاة ۵ (۴۱۰)، سنن الترمذی/تفسیر البقرة (۲۹۸۲)، موطا امام مالک/صلاة الجماعة ۸ (۲۵)، (تحفة الأشراف: ۱۷۸۰۹)، مسند احمد ۶/۷۳، ۱۷۸ (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: اس روایت سے ظاہر ہوتا ہے کہ صلاۃ وسطیٰ عصر کے علاوہ کوئی اور صلاۃ ہے إلاّ یہ کہ اسے عطف تفسیری مانا جائے، اور صحیح بھی یہی لگتا ہے کہ اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت کی تفسیر کے طور پر ذکر کیا ہو گا، اور اسے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے آیت کا جزء سمجھ لیا۔
473
Sahih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا خَالِدٌ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَخْبَرَنِي قَتَادَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي حَسَّانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْعَبِيدَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ شَغَلُونَا عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ .
It was narrated from 'Ali (ﷺ) that the Prophet (ﷺ) said: They distracted us from Salatul-Wusta (the middle prayer) until the sun went down.
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے  ( جنگ خندق کے موقع پر )  فرمایا:  ان لوگوں  ( کافروں )  نے ہمیں بیچ والی نماز سے مشغول کر دیا یہاں تک کہ سورج ڈوب گیا ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجہاد ۹۸ (۲۹۳۱) مطولاً، المغازي ۲۹ (۴۱۱۱) مطولاً، تفسیر البقرة ۴۲ (۴۵۳۳)، الدعوات ۵۸ (۶۳۹۶)، صحیح مسلم/المساجد ۳۵ (۶۲۷)، ۳۶ (۶۲۷) مطولاً، سنن ابی داود/الصلاة ۵ (۴۰۹) مطولاً، سنن الترمذی/تفسیر البقرة (۲۹۸۴) مطولاً، وقد اخرجہ: (تحفة الأشراف: ۱۰۲۳۲)، مسند احمد ۱/۷۹، ۱۲۲، ۱۳۵، ۱۳۷، ۱۴۴، ۱۵۲، ۱۵۳، ۱۵۴، سنن الدارمی/الصلاة ۲۸ (۱۲۶۸) (صحیح)
474
Sahih

Chapters

24
01
نماز کی فرضیت اور اس سلسلے میں انس بن مالک کی حدیث کی سند میں راویوں کے اختلاف اور اس (کے متن) میں ان کے لفظی اختلاف کا ذکر۔
4 Hadith
02
نماز کہاں فرض ہوئی ؟
1 Hadith
03
نماز کیسے فرض ہوئی ؟
5 Hadith
04
دن اور رات میں کتنی نمازیں فرض کی گئیں ؟
2 Hadith
05
پانچوں نمازوں پر بیعت کرنے کا بیان۔
1 Hadith
06
پانچوں نمازوں کی محافظت کا بیان۔
1 Hadith
07
پنج وقتہ نمازوں کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
08
تارک نماز کا حکم۔
2 Hadith
09
نماز پر محاسبہ ہونے کا بیان۔
3 Hadith
10
نماز قائم کرنے والے کے ثواب کا بیان۔
1 Hadith
11
حضر میں ظہر کی نماز کی تعداد کا بیان۔
1 Hadith
12
سفر میں ظہر کی نماز کا بیان۔
1 Hadith
13
نماز عصر کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
14
نماز عصر کی محافظت کا بیان۔
2 Hadith
15
عصر کی نماز چھوڑ دینے والے شخص کا بیان۔
1 Hadith
16
حضر میں عصر کی نماز کی رکعتوں کی تعداد کا بیان۔
2 Hadith
17
سفر میں عصر کی نماز کا بیان۔
4 Hadith
18
مغرب کی نماز کا بیان۔
1 Hadith
19
نماز عشاء کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
20
سفر میں عشاء کی نماز کا بیان۔
2 Hadith
21
نماز باجماعت کی فضیلت کا بیان۔
3 Hadith
22
قبلہ کی فرضیت کا بیان۔
2 Hadith
23
قبلہ کے علاوہ کی طرف رخ کرنے کی صورت کا بیان۔
3 Hadith
24
اجتہاد قبلہ متعین کرنے کے بعد اس کی غلطی واضح ہو جانے کا بیان۔
1 Hadith
No chapter matched that.