TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

نماز باجماعت کی فضیلت کا بیان۔ - نماز باجماعت کی فضیلت کا بیان۔ - The book of salah - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 21 of The book of salah in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 21 of 24 · 3 Hadith
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْأَعْرَجِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ يَتَعَاقَبُونَ فِيكُمْ مَلَائِكَةٌ بِاللَّيْلِ وَمَلَائِكَةٌ بِالنَّهَارِ وَيَجْتَمِعُونَ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ وَصَلَاةِ الْعَصْرِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يَعْرُجُ الَّذِينَ بَاتُوا فِيكُمْ فَيَسْأَلُهُمْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِهِمْ:‏‏‏‏ كَيْفَ تَرَكْتُمْ عِبَادِي ؟ فَيَقُولُونَ:‏‏‏‏ تَرَكْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ وَأَتَيْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ .
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said: Angels come to you in succession by night and day, and they meet at Fajr prayer and 'Asr prayer. Then those who spent the night among you ascend, and He (Allah) will ask them, although He knows best: 'In what condition did you leave My slaves.' They will say: 'We left them when they were praying and we came to them when they were praying.'
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  تمہارے پاس رات اور دن کے فرشتے ۱؎ باری باری آتے جاتے ہیں، اور فجر اور عصر کی نماز میں اکٹھا ہو جاتے ہیں، پھر جن فرشتوں نے تمہارے پاس رات گزاری تھی وہ اوپر چڑھتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ان سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ ان سے بہتر جانتا ہے، ۲؎ ہمارے بندوں کو تم کس حال میں چھوڑ کر آئے ہو؟ وہ عرض کرتے ہیں:  ہم نے انہیں نماز کی حالت میں چھوڑا ہے، اور ہم ان کے پاس آئے تھے تو بھی وہ نماز ہی میں مصروف تھے ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/مواقیت ۱۶ (۵۵۵)، بدء الخلق ۶ (۳۲۲۳)، التوحید ۲۳ (۷۴۲۹)، ۳۲ (۷۴۸۶)، صحیح مسلم/المساجد ۳۷ (۶۳۲)، موطا امام مالک/قصرالصلاة ۲۴ (۸۲)، (تحفة الأشراف: ۱۳۸۰۹)، مسند احمد ۲/۲۵۷، ۳۱۲، ۴۸۶ (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: اس سے مراد وہ فرشتے ہیں جو لوگوں کے اعمال لکھتے ہیں، اور جنہیں کراماً کاتبین کہا جاتا ہے۔ ۲؎: اللہ تعالیٰ کو ہر چیز کا علم ہے، وہ فرشتوں سے اپنے بندوں کی بابت اس لیے پوچھتا ہے تاکہ فرشتوں پر بھی اہل ایمان کا فضل وشرف واضح ہو جائے۔
486
Sahih
أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الزُّبَيْدِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ تَفْضُلُ صَلَاةُ الْجَمْعِ عَلَى صَلَاةِ أَحَدِكُمْ وَحْدَهُ بِخَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ جُزْءًا، ‏‏‏‏‏‏وَيَجْتَمِعُ مَلَائِكَةُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، ‏‏‏‏‏‏وَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ:‏‏‏‏ وَقُرْءَانَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْءَانَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا سورة الإسراء آية 78 .
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said: Prayer in congregation is twenty-five times more virtuous than the prayer of any one of you offered on his own. The angels of the night and the day meet at Fajr prayer. Recite if you wish: Verily, the recitation of the Qur'an in the early dawn is ever witnessed. [1] [1]Al-Isra' 17:78.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جماعت کی نماز تمہاری تنہا نماز سے پچیس گنا فضیلت رکھتی ہے ۱؎ رات اور دن کے فرشتے نماز فجر میں اکٹھا ہوتے ہیں، اگر تم چاہو تو آیت کریمہ «وقرآن الفجر إن قرآن الفجر كان مشهودا» ۲؎ پڑھ لو   ( الاسراء: ۲۸ ) ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: وقد أخرجہ: تفرد بہ النسائی (تحفة الأشراف: ۱۳۲۵۹)، کلہم مقتصرا إلی قولہ ’’خمس وعشرین جزائ‘‘ إلا البخاری وأحمد (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: اس حدیث میں ۲۵ گنا کا ذکر ہے، اور صحیحین کی ایک روایت میں ۲۷ گنا وارد ہے، اس کی توجیہ اس طرح کی جاتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ۲۵ گنا بتایا گیا پھر ۲۷ گنا، تو جیسے جیسے آپ کو بتایا گیا آپ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بھی اسی طرح بتلایا، اور بعض لوگوں نے یہ کہا ہے کہ یہ کمی و بیشی صلاۃ کے خشوع وخضوع اور صلاۃ کی ہیئت و آداب کی حفاظت کے اعتبار سے ہوتی ہے۔
487
Sahih
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، ‏‏‏‏‏‏وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ إِسْمَاعِيلَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ لَا يَلِجُ النَّارَ أَحَدٌ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ .
Abu Bakr bin 'Umarah bin Ruwaibah narrated that his father said: I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: 'No one will enter the Fire who prays before the sun rises and before it sets.'
عمارہ بن رویبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا:  وہ شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا جو سورج نکلنے سے پہلے اور سورج ڈوبنے سے پہلے نماز پڑھے گا  ۱؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: ۴۷۲ (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: یعنی فجر اور عصر کی نمازوں کی محافظت کرے گا کیونکہ جو ان دونوں نمازوں کی محافظت کرے گا وہ دیگر فرائض کی بدرجہ اولیٰ محافظت کرے گا۔
488
Sahih

Chapters

24
01
نماز کی فرضیت اور اس سلسلے میں انس بن مالک کی حدیث کی سند میں راویوں کے اختلاف اور اس (کے متن) میں ان کے لفظی اختلاف کا ذکر۔
4 Hadith
02
نماز کہاں فرض ہوئی ؟
1 Hadith
03
نماز کیسے فرض ہوئی ؟
5 Hadith
04
دن اور رات میں کتنی نمازیں فرض کی گئیں ؟
2 Hadith
05
پانچوں نمازوں پر بیعت کرنے کا بیان۔
1 Hadith
06
پانچوں نمازوں کی محافظت کا بیان۔
1 Hadith
07
پنج وقتہ نمازوں کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
08
تارک نماز کا حکم۔
2 Hadith
09
نماز پر محاسبہ ہونے کا بیان۔
3 Hadith
10
نماز قائم کرنے والے کے ثواب کا بیان۔
1 Hadith
11
حضر میں ظہر کی نماز کی تعداد کا بیان۔
1 Hadith
12
سفر میں ظہر کی نماز کا بیان۔
1 Hadith
13
نماز عصر کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
14
نماز عصر کی محافظت کا بیان۔
2 Hadith
15
عصر کی نماز چھوڑ دینے والے شخص کا بیان۔
1 Hadith
16
حضر میں عصر کی نماز کی رکعتوں کی تعداد کا بیان۔
2 Hadith
17
سفر میں عصر کی نماز کا بیان۔
4 Hadith
18
مغرب کی نماز کا بیان۔
1 Hadith
19
نماز عشاء کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
20
سفر میں عشاء کی نماز کا بیان۔
2 Hadith
21
نماز باجماعت کی فضیلت کا بیان۔
3 Hadith
22
قبلہ کی فرضیت کا بیان۔
2 Hadith
23
قبلہ کے علاوہ کی طرف رخ کرنے کی صورت کا بیان۔
3 Hadith
24
اجتہاد قبلہ متعین کرنے کے بعد اس کی غلطی واضح ہو جانے کا بیان۔
1 Hadith
No chapter matched that.