TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

اجتہاد قبلہ متعین کرنے کے بعد اس کی غلطی واضح ہو جانے کا بیان۔ - اجتہاد قبلہ متعین کرنے کے بعد اس کی غلطی واضح ہو جانے کا بیان۔ - The book of salah - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 24 of The book of salah in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 24 of 24 · 1 Hadith
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ بَيْنَمَا النَّاسُ بِقُبَاءَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ، ‏‏‏‏‏‏جَاءَهُمْ آتٍ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ أُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ . فَاسْتَقْبِلُوهَا وَكَانَتْ وُجُوهُهُمْ إِلَى الشَّامِ فَاسْتَدَارُوا إِلَى الْكَعْبَةِ.
It was narrated that Ibn 'Umar said: While the people were in Quba', praying the Subh prayer, someone came to them and said that revelation had come to the Messenger of Allah (ﷺ) the night before, and he has been commanded to face the Ka'bah. So they turned around, and they has been facing toward Ash-Sham, but now they turned to face toward the Ka'bah.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ لوگ قباء میں صبح کی نماز پڑھ رہے تھے کہ اسی دوران ایک آنے والا آیا، اور کہنے لگا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر آج رات ( وحی )  نازل کی گئی ہے، اور آپ کو حکم ملا ہے کہ  ( نماز میں )  کعبہ کی طرف رخ کریں، لہٰذا تم لوگ بھی اسی کی طرف رخ کر لو،  ( اس وقت )  ان کے چہرے شام ( بیت المقدس )  کی طرف تھے، تو وہ لوگ کعبہ کی طرف گھوم گئے ۱؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة ۳۲ (۴۰۳)، تفسیر البقرة ۱۴ (۴۴۸۸)، ۱۶ (۴۴۹۰)، ۱۷ (۴۴۹۱)، ۱۹ (۴۴۹۳)، ۲۰ (۴۴۹۴)، خبر الآحاد ۱ (۷۲۵۱)، صحیح مسلم/المساجد ۲ (۵۲۶)، موطا امام مالک/قبلة ۴ (۶)، (تحفة الأشراف: ۷۲۲۸)، مسند احمد ۲/۱۱۳، ویأتي عند المؤلف برقم: ۷۴۶ (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: اس طرح پھر جانے سے لوگ آگے ہو جائیں گے، اور امام لوگوں کے پیچھے ہو جائے گا، إلا یہ کہ یہ کہا جائے کہ پہلے امام مسجد کے پچھلے حصہ میں چلا گیا ہو گا پھر لوگ اپنی جگہ پر گھوم گئے ہوں گے، اس طرح پہلے جو اگلی صف تھی اب وہ پچھلی ہو گئی ہو گی، اور حدیث کا مستفاد یہ ہے کہ جس کو حالت نماز میں صحیح قبلہ کے بارے میں علم ہو جائے وہ بھی اسی طرح قبلہ رخ ہو جائے۔
494
Sahih

Chapters

24
01
نماز کی فرضیت اور اس سلسلے میں انس بن مالک کی حدیث کی سند میں راویوں کے اختلاف اور اس (کے متن) میں ان کے لفظی اختلاف کا ذکر۔
4 Hadith
02
نماز کہاں فرض ہوئی ؟
1 Hadith
03
نماز کیسے فرض ہوئی ؟
5 Hadith
04
دن اور رات میں کتنی نمازیں فرض کی گئیں ؟
2 Hadith
05
پانچوں نمازوں پر بیعت کرنے کا بیان۔
1 Hadith
06
پانچوں نمازوں کی محافظت کا بیان۔
1 Hadith
07
پنج وقتہ نمازوں کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
08
تارک نماز کا حکم۔
2 Hadith
09
نماز پر محاسبہ ہونے کا بیان۔
3 Hadith
10
نماز قائم کرنے والے کے ثواب کا بیان۔
1 Hadith
11
حضر میں ظہر کی نماز کی تعداد کا بیان۔
1 Hadith
12
سفر میں ظہر کی نماز کا بیان۔
1 Hadith
13
نماز عصر کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
14
نماز عصر کی محافظت کا بیان۔
2 Hadith
15
عصر کی نماز چھوڑ دینے والے شخص کا بیان۔
1 Hadith
16
حضر میں عصر کی نماز کی رکعتوں کی تعداد کا بیان۔
2 Hadith
17
سفر میں عصر کی نماز کا بیان۔
4 Hadith
18
مغرب کی نماز کا بیان۔
1 Hadith
19
نماز عشاء کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
20
سفر میں عشاء کی نماز کا بیان۔
2 Hadith
21
نماز باجماعت کی فضیلت کا بیان۔
3 Hadith
22
قبلہ کی فرضیت کا بیان۔
2 Hadith
23
قبلہ کے علاوہ کی طرف رخ کرنے کی صورت کا بیان۔
3 Hadith
24
اجتہاد قبلہ متعین کرنے کے بعد اس کی غلطی واضح ہو جانے کا بیان۔
1 Hadith
No chapter matched that.