TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

عشاء کے اول وقت کا بیان۔ - عشاء کے اول وقت کا بیان۔ - The book of the times (of prayer) - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 17 of The book of the times (of prayer) in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 17 of 55 · 1 Hadith
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَخْبَرَنِي وَهْبُ بْنُ كَيْسَانَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ جَاءَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ قُمْ يَا مُحَمَّدُ فَصَلِّ الظُّهْرَ حِينَ مَالَتِ الشَّمْسُ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ مَكَثَ حَتَّى إِذَا كَانَ فَيْءُ الرَّجُلِ مِثْلَهُ جَاءَهُ لِلْعَصْرِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ قُمْ يَا مُحَمَّدُ فَصَلِّ الْعَصْرَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ مَكَثَ حَتَّى إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ جَاءَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ قُمْ فَصَلِّ الْمَغْرِبَ فَقَامَ فَصَلَّاهَا حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ سَوَاءً، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ مَكَثَ حَتَّى إِذَا ذَهَبَ الشَّفَقُ جَاءَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ قُمْ فَصَلِّ الْعِشَاءَ فَقَامَ فَصَلَّاهَا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ جَاءَهُ حِينَ سَطَعَ الْفَجْرُ فِي الصُّبْحِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ قُمْ يَا مُحَمَّدُ فَصَلِّ فَقَامَ فَصَلَّى الصُّبْحَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ جَاءَهُ مِنَ الْغَدِ حِينَ كَانَ فَيْءُ الرَّجُلِ مِثْلَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ قُمْ يَا مُحَمَّدُ فَصَلِّ فَصَلَّى الظُّهْرَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ جَاءَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام حِينَ كَانَ فَيْءُ الرَّجُلِ مِثْلَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ قُمْ يَا مُحَمَّدُ فَصَلِّ فَصَلَّى الْعَصْرَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ جَاءَهُ لِلْمَغْرِبِ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ وَقْتًا وَاحِدًا لَمْ يَزُلْ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ جَاءَهُ لِلْعِشَاءِ حِينَ ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ الْأَوَّلُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الْعِشَاءَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ جَاءَهُ لِلصُّبْحِ حِينَ أَسْفَرَ جِدًّا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الصُّبْحَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ وَقْتٌ كُلُّهُ .
Jabir bin 'Abdullah said: Jibril, peace be upon him, came to the Prophet (ﷺ) when the sun had passed its zenith and said: 'Get up, O Muhammad, and pray Zuhr when the sun has passed its zenith.' Then he waited until a man's shadow was equal to his height. Then he came to him for 'Asr and said: 'Get up, O Muhammad, and pray 'Asr.' Then he waited until the sunset, then he came to him and said: 'Get up, O Muhammad, and pray Maghrib.' So he got up and prayed it when the sun had set. Then he waited until the twilight disappeared, then he came to him and said: 'Get up, O Muhammad, and pray 'Isha'.' So he got up and prayed it. Then he came to him when dawn broke and said: 'Get up, O Muhammad, and pray.' So he got up and prayed Subh.' So he got up and prayed Subh. Then he came to him the next day when a man's shadow was equal to his height, and said: 'Get up, O Muhammad, and pray.' So he prayed Zuhr. Then Jibril came to him when a man's shadow was equal to twice his length and said: 'Get up, O Muhammad, and pray.' So he prayed 'Asr. Then he came to him for Maghrib when the sun set, at exactly the same time as the day before, and said: 'Get up, O Muhammad, and pray.' So he prayed Maghrib. Then he came to him for 'Isha' when the first third of the night had passed, and said: 'Get up and pray.' So he prayed 'Isha'. Then he came to him for Subh when it had become very bright, and said: 'Get up and pray.' So he prayed Subh. Then he said: 'The times of prayer one between those two (limits).'
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت آئے جب سورج ڈھل گیا، اور کہا: محمد  ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! اٹھیں اور جا کر جس وقت سورج ڈھل جائے ظہر پڑھیں، پھر ٹھہرے رہے یہاں تک کہ جب آدمی کا سایہ اس کے مثل ہو گیا، تو وہ آپ کے پاس عصر کے لیے آئے اور کہا: محمد  ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! اٹھیں اور عصر پڑھیں، پھر وہ ٹھہرے رہے یہاں تک کہ جب سورج ڈوب گیا، تو پھر آپ کے پاس آئے اور کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! اٹھیں اور مغرب پڑھیں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اٹھ کر جس وقت سورج اچھی طرح ڈوب گیا مغرب پڑھی، پھر ٹھہرے رہے یہاں تک کہ جب شفق ختم ہو گئی تو جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور کہا: اٹھیں اور عشاء پڑھیں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اٹھ کر عشاء کی نماز پڑھی، پھر وہ آپ کے پاس صبح میں آئے جس وقت فجر روشن ہو گئی، اور کہنے لگے: محمد  ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! اٹھیں اور نماز پڑھیں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فجر ادا فرمائی، پھر وہ آپ کے پاس دوسرے دن اس وقت آئے جب آدمی کا سایہ اس کے ایک مثل ہو گیا، اور کہا: محمد  ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! اٹھیں اور نماز ادا کریں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر پڑھی، پھر آپ کے پاس اس وقت آئے جس وقت آدمی کا سایہ اس کے دو مثل ہو گیا، اور کہنے لگے: محمد  ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! اٹھیں اور نماز پڑھیں چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر پڑھی، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مغرب کے لیے اس وقت آئے جس وقت سورج ڈوب گیا جس وقت پہلے روز آئے تھے، اور کہا: محمد  ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! اٹھیں اور نماز ادا کریں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب پڑھی، پھر وہ آپ کے پاس عشاء کے لیے آئے جس وقت رات کا پہلا تہائی حصہ ختم ہو گیا، اور کہا: اٹھیں اور نماز ادا کریں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء پڑھی، پھر وہ آپ کے پاس آئے جس وقت خوب اجالا ہو گیا، اور کہا: اٹھیں اور نماز ادا کریں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فجر ادا کی، پھر انہوں نے کہا: ان دونوں کے بیچ میں پورا وقت ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة ۱ (۱۵۰) نحوہ، (تحفة الأشراف: ۳۱۲۸)، مسند احمد ۳/۳۳۰، ۳۳۱ (صحیح)
527
Sahih

Chapters

55
01
جبرائیل علیہ السلام کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
02
ظہر کے اول وقت کا بیان۔
3 Hadith
03
سفر میں ظہر جلدی پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
04
جاڑے میں ظہر جلدی پڑھنے کا بیان۔
3 Hadith
05
ظہر کے اخیر وقت کا بیان۔
2 Hadith
06
عصر کے اول وقت کا بیان۔
1 Hadith
07
عصر جلدی پڑھنے کا بیان۔
6 Hadith
08
عصر تاخیر سے پڑھنے کی وعید کا بیان۔
2 Hadith
09
عصر کے اخیر وقت کا بیان۔
1 Hadith
10
:(سورج ڈوبنے سے پہلے) عصر کی دو رکعت پا لینے کا بیان۔
4 Hadith
11
(سورج ڈوبنے سے پہلے) عصر کی دو رکعت پا لینے کا بیان۔
1 Hadith
12
مغرب کے اول وقت کا بیان۔
1 Hadith
13
مغرب جلدی پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
14
مغرب دیر سے پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
15
مغرب کے اخیر وقت کا بیان۔
3 Hadith
16
مغرب کے بعد سونا مکروہ ہے۔
1 Hadith
17
عشاء کے اول وقت کا بیان۔
1 Hadith
18
عشاء جلدی پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
19
شفق کا بیان۔
2 Hadith
20
عشاء کو تاخیر سے پڑھنے کے استحباب کا بیان۔
5 Hadith
21
عشاء کے اخیر وقت کا بیان۔
5 Hadith
22
نماز عشاء کو عتمہ کہنے کے جواز کا بیان۔
1 Hadith
23
عشاء کو عتمہ کہنے کی کراہت۔
2 Hadith
24
فجر کے اول وقت کا بیان۔
2 Hadith
25
حضر (حالت اقامت) میں فجر اندھیرے میں پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
26
سفر میں غلس میں نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
27
نماز فجر اسفار میں پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
28
جس نے سورج طلوع ہونے سے پہلے نماز فجر کی ایک رکعت پا لی۔
2 Hadith
29
فجر کے آخری وقت کا بیان
1 Hadith
30
جس نے نماز کی ایک رکعت پا لی۔
6 Hadith
31
نماز کے ممنوع اوقات کا بیان۔
2 Hadith
32
فجر کے بعد نماز سے ممانعت کا بیان۔
2 Hadith
33
سورج نکلتے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
2 Hadith
34
ٹھیک دوپہر کے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
1 Hadith
35
عصر کے بعد نماز کی ممانعت کا بیان۔
7 Hadith
36
عصر کے بعد نماز کی اجازت کا بیان۔
8 Hadith
37
سورج ڈوبنے سے پہلے نماز کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
38
مغرب سے پہلے نماز کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
39
طلوع فجر کے بعد نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
40
فجر پڑھنے تک (نفل) نماز کے جائز ہونے کا بیان۔
1 Hadith
41
مکہ مکرمہ میں ہر وقت نماز پڑھنے کے جواز کا بیان۔
1 Hadith
42
مسافر کس وقت ظہر اور عصر کو جمع کرے ؟
2 Hadith
43
جمع بین الصلاتین کا بیان۔
1 Hadith
44
مقیم کے جمع بین الصلاتین کرنے کے وقت کا بیان۔
2 Hadith
45
مسافر کے مغرب اور عشاء کی نمازوں کو جمع کرنے کا بیان۔
7 Hadith
46
جمع بین الصلاتین کے احوال و ظروف کا بیان۔
3 Hadith
47
دوران اقامت (حضر میں) جمع بین الصلاتین کا بیان۔
3 Hadith
48
عرفہ میں ظہر و عصر جمع کر کے پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
49
مزدلفہ میں مغرب و عشاء کو جمع کرنے کا بیان۔
4 Hadith
50
جمع بین الصلاتین کیسے کی جائے ؟
1 Hadith
51
وقت پر نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
3 Hadith
52
جو شخص نماز بھول جائے تو کیا کرے ؟
1 Hadith
53
جو شخص نماز سے سو جائے تو کیا کرے ؟
3 Hadith
54
جس نماز سے آدمی سو جائے تو اسے دوسرے روز اس کے وقت پر دوبارہ پڑھنے کا بیان۔
4 Hadith
55
فوت شدہ نماز کی قضاء کیسے کی جائے ؟
5 Hadith
No chapter matched that.