TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

جمع بین الصلاتین کا بیان۔ - جمع بین الصلاتین کا بیان۔ - The book of the times (of prayer) - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 43 of The book of the times (of prayer) in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 43 of 55 · 1 Hadith
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ قَارَوَنْدَا، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ سَأَلْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ صَلَاةِ أَبِيهِ فِي السَّفَرِ وَسَأَلْنَاهُ:‏‏‏‏ هَلْ كَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ شَيْءٍ مِنْ صَلَاتِهِ فِي سَفَرِهِ ؟ فَذَكَرَ أَنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ أَبِي عُبَيْدٍ كَانَتْ تَحْتَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَكَتَبَتْ إِلَيْهِ وَهُوَ فِي زَرَّاعَةٍ لَهُ:‏‏‏‏ أَنِّي فِي آخِرِ يَوْمٍ مِنْ أَيَّامِ الدُّنْيَا وَأَوَّلِ يَوْمٍ مِنَ الْآخِرَةِ فَرَكِبَ، ‏‏‏‏‏‏فَأَسْرَعَ السَّيْرَ إِلَيْهَا حَتَّى إِذَا حَانَتْ صَلَاةُ الظُّهْرِ، ‏‏‏‏‏‏قال لَهُ الْمُؤَذِّنُ:‏‏‏‏ الصَّلَاةَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمْ يَلْتَفِتْ حَتَّى إِذَا كَانَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ نَزَلَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ أَقِمْ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا سَلَّمْتُ فَأَقِمْ فَصَلَّى ثُمَّ رَكِبَ حَتَّى إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ، ‏‏‏‏‏‏قال لَهُ الْمُؤَذِّنُ:‏‏‏‏ الصَّلَاةَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ كَفِعْلِكَ فِي صَلَاةِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ سَارَ حَتَّى إِذَا اشْتَبَكَتِ النُّجُومُ نَزَلَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمّ قال لِلْمُؤَذِّنِ:‏‏‏‏ أَقِمْ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا سَلَّمْتُ فَأَقِمْ فَصَلَّى، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ انْصَرَفَ فَالْتَفَتَ إِلَيْنَا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْأَمْرُ الَّذِي يَخَافُ فَوْتَهُ فَلْيُصَلِّ هَذِهِ الصَّلَاةَ .
Kathir bin Qarawanda said: I asked Salim bin 'Abdullah about how his father prayed when traveling. We asked him: 'Did he combine any of his prayers when traveling?' He said that Safiyyah bint Abi 'Ubaid was married to him, and she wrote to him, when he was at some farmland of his, saying: 'This is the last of my days in this world, and the first day of the Hereafter. [1] He rode quickly to go to her, and when the time for Zuhr came, the Mu'adhdhin said to him: The prayer, O Abu 'Abdur-Rahman! But he paid no attention to him until it was between the time for the two prayers, then he stopped and said: Say the Iqamah and when I say the Taslim, say the Iqamah. Then he rode on again, and when the sun set the Mu'adhdhin said to him; The prayer! He said: Do as you did for Zuhr and 'Asr. When the stars had appeared, he stopped and said to the Mu'adhdhin: Say the Iqamah and when I say the Taslim, say the Iqamah. He prayed, then when he had finished he turned to us and said: The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'If any one of you has an urgent need that he fears he may miss, let him pray like this.' [1] Meaning that she was dying.
کثیر بن قاروندا کہتے ہیں کہ میں نے سالم بن عبداللہ سے سفر میں ان کے والد  ( عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم )  کی نماز کے بارے میں پوچھا، نیز ہم نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ سفر کے دوران کسی نماز کو جمع کرتے تھے؟ تو انہوں نے ذکر کیا کہ صفیہ بنت ابی عبید  ( جو ان کے عقد میں تھیں )  نے انہیں لکھا، اور وہ اپنے ایک کھیت میں تھے کہ میرا دنیا کا آخری دن اور آخرت کا پہلا دن ہے  ( یعنی قریب المرگ ہوں آپ تشریف لائیے )  تو ابن عمر رضی اللہ عنہم سوار ہوئے، اور ان تک پہنچنے کے لیے انہوں نے بڑی تیزی دکھائی یہاں تک کہ جب ظہر کا وقت ہوا تو مؤذن نے ان سے کہا: ابوعبدالرحمٰن! نماز پڑھ لیجئیے، لیکن انہوں نے اس کی بات کی طرف کوئی توجہ نہیں کی یہاں تک کہ جب دونوں نمازوں کا درمیانی وقت ہو گیا، تو سواری سے اترے اور بولے: تکبیر کہو، اور جب میں سلام پھیر لوں تو  ( پھر )  تکبیر کہو، ۲؎ چنانچہ انہوں نے نماز پڑھی، پھر سوار ہوئے یہاں تک کہ جب سورج ڈوب گیا تو ان سے مؤذن نے کہا: نماز پڑھ لیجئیے، انہوں نے کہا: جیسے ظہر اور عصر میں کیا گیا ویسے ہی کرو، پھر چل پڑے یہاں تک کہ جب ستارے گھنے ہو گئے، تو سواری سے اترے، پھر مؤذن سے کہا: تکبیر کہو، اور جب میں سلام پھیر لوں تو پھر تکبیر کہو، تو انہوں نے نماز پڑھی، پھر پلٹے اور ہماری طرف متوجہ ہوئے، اور بولے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:  جب تم میں سے کسی کو ایسا معاملہ پیش آ جائے جس کے فوت ہو جانے کا اندیشہ ہو تو وہ اسی طرح  ( جمع کر کے )  نماز پڑھے ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ۶۷۹۵)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/تقصیر الصلاة ۶ (۱۰۹۱)، العمرة ۲۰ (۱۸۰۵)، الجھاد ۱۳۶ (۳۰۰۰)، سنن ابی داود/الصلاة ۲۷۴ (۱۲۰۷)، سنن الترمذی/الصلاة ۲۷۷ (۵۵۵)، مسند احمد ۲/۵۱، ویأتي عند المؤلف برقم: (۵۹۸) (حسن) (متابعات سے تقویت پاکر یہ روایت حسن ہے، ورنہ اس کے راوی ’’ کثیر بن قاروندا‘‘ لین الحدیث ہیں)
Explanation
وضاحت: ۲؎: یعنی تھوڑا سا رک کر کے جیسا کہ صحیح بخاری میں «فلما يلبث حتى يقيم العشاء» کے الفاظ وارد ہیں۔
589
Sahih

Chapters

55
01
جبرائیل علیہ السلام کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
02
ظہر کے اول وقت کا بیان۔
3 Hadith
03
سفر میں ظہر جلدی پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
04
جاڑے میں ظہر جلدی پڑھنے کا بیان۔
3 Hadith
05
ظہر کے اخیر وقت کا بیان۔
2 Hadith
06
عصر کے اول وقت کا بیان۔
1 Hadith
07
عصر جلدی پڑھنے کا بیان۔
6 Hadith
08
عصر تاخیر سے پڑھنے کی وعید کا بیان۔
2 Hadith
09
عصر کے اخیر وقت کا بیان۔
1 Hadith
10
:(سورج ڈوبنے سے پہلے) عصر کی دو رکعت پا لینے کا بیان۔
4 Hadith
11
(سورج ڈوبنے سے پہلے) عصر کی دو رکعت پا لینے کا بیان۔
1 Hadith
12
مغرب کے اول وقت کا بیان۔
1 Hadith
13
مغرب جلدی پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
14
مغرب دیر سے پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
15
مغرب کے اخیر وقت کا بیان۔
3 Hadith
16
مغرب کے بعد سونا مکروہ ہے۔
1 Hadith
17
عشاء کے اول وقت کا بیان۔
1 Hadith
18
عشاء جلدی پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
19
شفق کا بیان۔
2 Hadith
20
عشاء کو تاخیر سے پڑھنے کے استحباب کا بیان۔
5 Hadith
21
عشاء کے اخیر وقت کا بیان۔
5 Hadith
22
نماز عشاء کو عتمہ کہنے کے جواز کا بیان۔
1 Hadith
23
عشاء کو عتمہ کہنے کی کراہت۔
2 Hadith
24
فجر کے اول وقت کا بیان۔
2 Hadith
25
حضر (حالت اقامت) میں فجر اندھیرے میں پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
26
سفر میں غلس میں نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
27
نماز فجر اسفار میں پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
28
جس نے سورج طلوع ہونے سے پہلے نماز فجر کی ایک رکعت پا لی۔
2 Hadith
29
فجر کے آخری وقت کا بیان
1 Hadith
30
جس نے نماز کی ایک رکعت پا لی۔
6 Hadith
31
نماز کے ممنوع اوقات کا بیان۔
2 Hadith
32
فجر کے بعد نماز سے ممانعت کا بیان۔
2 Hadith
33
سورج نکلتے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
2 Hadith
34
ٹھیک دوپہر کے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
1 Hadith
35
عصر کے بعد نماز کی ممانعت کا بیان۔
7 Hadith
36
عصر کے بعد نماز کی اجازت کا بیان۔
8 Hadith
37
سورج ڈوبنے سے پہلے نماز کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
38
مغرب سے پہلے نماز کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
39
طلوع فجر کے بعد نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
40
فجر پڑھنے تک (نفل) نماز کے جائز ہونے کا بیان۔
1 Hadith
41
مکہ مکرمہ میں ہر وقت نماز پڑھنے کے جواز کا بیان۔
1 Hadith
42
مسافر کس وقت ظہر اور عصر کو جمع کرے ؟
2 Hadith
43
جمع بین الصلاتین کا بیان۔
1 Hadith
44
مقیم کے جمع بین الصلاتین کرنے کے وقت کا بیان۔
2 Hadith
45
مسافر کے مغرب اور عشاء کی نمازوں کو جمع کرنے کا بیان۔
7 Hadith
46
جمع بین الصلاتین کے احوال و ظروف کا بیان۔
3 Hadith
47
دوران اقامت (حضر میں) جمع بین الصلاتین کا بیان۔
3 Hadith
48
عرفہ میں ظہر و عصر جمع کر کے پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
49
مزدلفہ میں مغرب و عشاء کو جمع کرنے کا بیان۔
4 Hadith
50
جمع بین الصلاتین کیسے کی جائے ؟
1 Hadith
51
وقت پر نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
3 Hadith
52
جو شخص نماز بھول جائے تو کیا کرے ؟
1 Hadith
53
جو شخص نماز سے سو جائے تو کیا کرے ؟
3 Hadith
54
جس نماز سے آدمی سو جائے تو اسے دوسرے روز اس کے وقت پر دوبارہ پڑھنے کا بیان۔
4 Hadith
55
فوت شدہ نماز کی قضاء کیسے کی جائے ؟
5 Hadith
No chapter matched that.