TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat uz Zumur 39:16 – Translations

Every available translation of Surat uz Zumur, verse 16, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

لَہُمۡ مِّنۡ فَوۡقِہِمۡ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَ مِنۡ تَحۡتِہِمۡ ظُلَلٌ ؕ ذٰلِکَ یُخَوِّفُ اللّٰہُ بِہٖ عِبَادَہٗ ؕ یٰعِبَادِ فَاتَّقُوۡنِ ﴿۱۶﴾
They will have canopies of fire above them and below them, canopies. By that Allah threatens His servants. O My servants, then fear Me.
انہیں نیچے اوپر سے آگ کے ( شعلے مثل ) سائبان ( کے ) ڈھانک رہے ہونگے یہی ( عذاب ) ہے جن سے اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو ڈرا رہا ہے اے میرے بندو! پس مجھ سے ڈرتے رہو ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
لَہُمۡ
ان کے لئے
مِّنۡ فَوۡقِہِمۡ
ان کے اوپر سے
ظُلَلٌ
چھتریاں ہیں
مِّنَ النَّارِ
آگ کی
وَمِنۡ تَحۡتِہِمۡ
اور ان کے نیچے سے
ظُلَلٌ
چھتریاں ہیں
ذٰلِکَ
یہی ہے
یُخَوِّفُ
ڈراتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
بِہٖ
ساتھ اس کے
عِبَادَہٗ
اپنے بندوں کو
یٰعِبَادِ
اے میرے بندو
فَاتَّقُوۡنِ
پس ڈرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ فَوۡقِہِمۡ
ان کے اوپر سے
ظُلَلٌ
سائبان ہوں گے
مِّنَ النَّارِ
آگ کے
وَمِنۡ تَحۡتِہِمۡ ظُلَلٌ
اور ان کے نیچے سے سائبان ہوں گے
ذٰلِکَ
یہ
یُخَوِّفُ
ڈراتاہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِہٖ
اس کے ساتھ
عِبَادَہٗ
اپنے بندوں کو
یٰعِبَادِ
اے میرے بندو
فَاتَّقُوۡنِ
پس ڈرو مجھ سے
Translated by

Juna Garhi

Info

They will have canopies of fire above them and below them, canopies. By that Allah threatens His servants. O My servants, then fear Me.

انہیں نیچے اوپر سے آگ کے ( شعلے مثل ) سائبان ( کے ) ڈھانک رہے ہونگے یہی ( عذاب ) ہے جن سے اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو ڈرا رہا ہے اے میرے بندو! پس مجھ سے ڈرتے رہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

ان کے اوپر بھی آگ کے سائبان ہوں گے اور ان کے نیچے بھی۔ اسی بات سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔ اے میرے بندو ! مجھ سے ڈرتے رہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اُن کے اوپربھی آگ کے سائبان ہوں گے اوراُن کے نیچے سے بھی،یہ وہ (عذاب) ہے جس سے اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کو ڈراتاہے،اے میرے بندو!پس مجھ ہی سے ڈرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

For them there are canopies of fire on top of them and canopies (of fire) underneath them. That is the thing against which Allah frightens His servants. &So, 0 servants of Mine, fear Me.&

ان کے واسطے اوپر سے بادل ہیں آگ کے اور ان کے نیچے سے بادل اس چیز سے ڈرانا ہے اللہ اپنے بندوں کو اے بندو میرے تو مجھ سے ڈرو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

ان کے لیے ان کے اوپر سے بھی آگ کے بادل ہوں گے تہہ بر تہہ اور نیچے سے بھی آگ کے بھب کے ہوں گے تہہ بر تہہ۔ اے میرے بندو ! پس تم مجھ سے ڈرو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

There shall be sheets of fire above them and beneath them. This is the end against which Allah warns His servants. So dread My wrath, O you servants of Mine!”

ان پر آگ کی چھتریاں اوپر سے بھی چھائی ہوں گی اور نیچے سے بھی ۔ یہ وہ انجام ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے ، پس اے میرے بندو ، میرے غضب سے بچو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

ایسے لوگوں کے لیے ان کے اوپر بھی آگ کے بادل ہیں اور ان کے نیچے بھی ویسے ہی بادل ۔ یہ وہی چیز ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے ۔ لہذا اے میرے بندو ۔ میرا خوف دل میں رکھو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

ان کے اوپر دوزخ میں آگ کے چھتر ہوں گے اور ان کے نیچے بھی (آگ کے) چھتر 15 یہی وہ عذاب ہے جس سے اللہ اپنے (مسلمان) بندوں کو ڈراتا ہے اے بندوں مجھ سے ڈرتے رہ 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

ان کے اوپر سے بھی آگ کے محیط شعلے ہوں گے اور ان کے نیچے سے بھی آگ کے محیط شعلے ہوں گے یہ ہی (عذاب) ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتے ہیں اے میرے بندو ! سو مجھی سے ڈرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

ان کے اوپر آگ کے سائبان ہوں گے اور ان کے نیچے سے آگ کی چادریں ، یہ وہ انجام ہے جس سے اللہ نے اپنے بندوں کو ڈرایا ہے، اے میرے بندو ! تم مجھ سے ہی ڈرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

ان کے اوپر تو آگ کے سائبان ہوں گے اور نیچے (اس کے) فرش ہوں گے۔ یہ وہ (عذاب) ہے جس سے خدا اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔ تو اے میرے بندو مجھ سے ڈرتے رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

For them! above them shall be coverings of Fire and beneath them coverings. Therewith Allah affrighteth His bondmen. O My bondmen! wherefore fear Me.

ان کے لئے اوپر سے بھی آگ کے محیط شعلے ہوں گے اور ان کے نیچے سے بھی شعلے ہوں گے یہ وہی (عذاب) ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے ۔ اے میرے بندومجھ سے ڈرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

ان کیلئے ان کے اوپر سے بھی آگ کے پردے ہوں گے اور ان کے نیچے سے بھی ۔ یہ چیز ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ذرا رہا ہے ۔ اے میرے بندو! پس مجھ سے ڈرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

ان لوگوں کے لیے ان کے اوپر آگ کے سائبان ہوں گے اور ان کے نیچے بھی ( آگ کے ) سائبان ہوں گے ، یہ ہے وہ ( عذاب ) جس سے اللہ ( تعالیٰ ) اپنے بندوںکو ڈراتے ہیں ، اے میرے بندو! پس مجھ سے ڈرتے رہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

ان کے اوپر تو آگ کے سائبان ہوں گے اور نیچے اس کے فرش ہوں گے (آگ کے) یہ وہ عذاب ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے تو اے میرے بندو ! مجھ سے ڈرتے رہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

ان کے لئے آتش دوزخ کی ہولناک چھتریاں ہوں گی ان کے اوپر سے بھی اور ان کے نیچے سے بھی یہی ہے وہ انجام جس سے اللہ ڈراتا ہے اپنے بندوں کو (اپنی رحمت و عنایت سے) اے میرے بندوں تم مجھ ہی سے ڈرو

Translated by

Noor ul Amin

Info

ان کے اوپربھی آگ کے سائبان ہوں گے اور ان کے نیچے بھی اسی بات سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے لہٰذااے میرے بندو! مجھ سے ڈرتے رہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

ان کے اوپر آگ کے پہاڑ ہیں اور ان کے نیچے پہاڑ ( ف٤۳ ) اس سے اللہ ڈراتا ہے اپنے بندوں ( ف٤٤ ) اے میرے بندو! تم مجھ سے ڈرو ( ف٤۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

ان کے لئے اُن کے اوپر ( بھی ) آگ کے بادل ( سائبان بنے ) ہوں گے اور ان کے نیچے بھی آگ کے فرش ہوں گے ، یہ وہ ( عذاب ) ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے ، اے میرے بندو! بس مجھ سے ڈرتے رہو

Translated by

Hussain Najfi

Info

ان ( بدبختوں ) کیلئے ان کے اوپر بھی آگ کے سائبان ہوں گے اور ان کے نیچے سے بھی یہی وہ ( عذاب ) ہے جس سے خدا اپنے بندوں کو ڈراتا ہے اے میرے بندو! مجھ سے ڈرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

They shall have Layers of Fire above them, and Layers (of Fire) below them: with this doth Allah warn off his servants: "O My Servants! then fear ye Me!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

Above and below them their will be shadows of fire. This is how God frightens His servants. My servants have fear of Me.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

They shall have coverings of Fire, above them and covering (of Fire) beneath them. With this Allah frightens His servants: "O My servants, therefore have Taqwa of Me!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

They shall have coverings of fire above them and coverings beneath them; with that Allah makes His servants to fear, so be careful of (your duty to) Me, O My servants!

Translated by

William Pickthall

Info

They have an awning of fire above them and beneath them a dais (of fire). With this doth Allah appal His bondmen. O My bondmen, therefor fear Me!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

उन के लिए उन के ऊपर से भी आग की छतरियाँ होंगी और उन के नीचे से भी छतरियाँ होंगी। यही वह चीज़ है, जिस से अल्लाह अपने बन्दों को डराता है, "ऐ मेरे बन्दो! अतः तुम मेरा डर रखो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

ان کے لیے ان کے اوپر سے بھی آگ کے محیط شعلے ہوں گے اور ان کے نیچے سے بھی آگ کے محیط شعلے ہوں گے یہ وہی (عذاب) ہے جس سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے اے میرے بندو مجھ سے (یعنی میرے عذاب سے) ڈرو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

ان کے اوپر اور نیچے سے بھی آگ چھائی ہوگی یہ وہ انجام ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے پس اے میرے بندو میرے عذاب سے بچو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

ان پر اگ کی چھتریاں اوپر سے بھی چھائی ہوں گی اور نیچے سے بھی۔ یہ وہ انجام ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے پس اے میرے بندو میرے غضب سے بچو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

ان کے لیے ان کے اوپر سے آگ کے شعلے ہوں گے اور ان کے نیچے سے بھی شعلے ہوں گے، یہ وہ بات ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، اے میرے بندو سو تم مجھ سے ڈرو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

ان کے واسطے اوپر سے بادل ہیں آگ کے اور نیچے سے بادل اس چیز سے ڈراتا ہے اللہ اپنے بندوں کو اے بندوں میرے تو مجھ سے ڈرو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

ان گھاٹے والوں کے اوپر بھی آگ کے سائبان ہوں گے وہ عذاب یہی ہے جس سے خدا اپنے بندوں کو ڈراتا ہے اے میرے بندو مجھ سے ڈرتے رہو۔

Related Verses

15
Surat un Nahal
16:2
یُنَزِّلُ الۡمَلٰٓئِکَۃَ بِالرُّوۡحِ مِنۡ اَمۡرِہٖ عَلٰی مَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖۤ اَنۡ اَنۡذِرُوۡۤا اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنَا فَاتَّقُوۡنِ ﴿۲﴾
He sends down the angels, with the inspiration of His command, upon whom He wills of His servants, [telling them], "Warn that there is no deity except Me; so fear Me."
وہی فرشتوں کو اپنی وحی دے کر اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اتارتا ہے کہ تم لوگوں کو آگاہ کر دو کہ میرے سوا اور کوئی معبود نہیں ، پس تم مجھ سے ڈرو ۔
Surat ul Baqara
2:41
وَ اٰمِنُوۡا بِمَاۤ اَنۡزَلۡتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَکُمۡ وَ لَا تَکُوۡنُوۡۤا اَوَّلَ کَافِرٍۭ بِہٖ ۪ وَ لَا تَشۡتَرُوۡا بِاٰیٰتِیۡ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ۫ وَ اِیَّایَ فَاتَّقُوۡنِ ﴿۴۱﴾
And believe in what I have sent down confirming that which is [already] with you, and be not the first to disbelieve in it. And do not exchange My signs for a small price, and fear [only] Me.
اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو میں نے تمہاری کتابوں کی تصدیق میں نازل فرمائی ہے اور اس کے ساتھ تم ہی پہلے کافر نہ بنو اور میری آیتوں کو تھوڑی تھوڑی قیمتوں پر نہ فروخت کرو اور صرف مجھ ہی سے ڈرو ۔
Surat ul Baqara
2:212
زُیِّنَ لِلَّذِیۡنَ کَفَرُوا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا وَ یَسۡخَرُوۡنَ مِنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۘ وَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا فَوۡقَہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ یَرۡزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿۲۱۲﴾
Beautified for those who disbelieve is the life of this world, and they ridicule those who believe. But those who fear Allah are above them on the Day of Resurrection. And Allah gives provision to whom He wills without account.
کافروں کے لئے دنیا کی زندگی خوب زینت دار کی گئی ہے ، وہ ایمان والوں سے ہنسی مذاق کرتے ہیں حالانکہ پرہیزگار لوگ قیامت کے دن ان سے اعلیٰ ہونگے ، اللہ تعالٰی جسے چاہتا ہے بے حساب روزی دیتا ہے ۔
Surat un Nissa
4:154
وَ رَفَعۡنَا فَوۡقَہُمُ الطُّوۡرَ بِمِیۡثَاقِہِمۡ وَ قُلۡنَا لَہُمُ ادۡخُلُوا الۡبَابَ سُجَّدًا وَّ قُلۡنَا لَہُمۡ لَا تَعۡدُوۡا فِی السَّبۡتِ وَ اَخَذۡنَا مِنۡہُمۡ مِّیۡثَاقًا غَلِیۡظًا ﴿۱۵۴﴾
And We raised over them the mount for [refusal of] their covenant; and We said to them, "Enter the gate bowing humbly", and We said to them, "Do not transgress on the sabbath", and We took from them a solemn covenant.
اور ان کا قول لینے کے لئے ہم نے ان کے سروں پر طور پہاڑ لا کھڑا کر دیا اور انہیں حکم دیا کہ سجدہ کرتے ہوئے دروازے میں جاؤ اور یہ بھی فرمایا کہ ہفتہ کے دن میں تجاوز نہ کرنا اور ہم نے ان سے سخت سے سخت قول و قرار لئے ۔
Surat ul Maeeda
5:66
وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ اَقَامُوا التَّوۡرٰىۃَ وَ الۡاِنۡجِیۡلَ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِمۡ مِّنۡ رَّبِّہِمۡ لَاَکَلُوۡا مِنۡ فَوۡقِہِمۡ وَ مِنۡ تَحۡتِ اَرۡجُلِہِمۡ ؕ مِنۡہُمۡ اُمَّۃٌ مُّقۡتَصِدَۃٌ ؕ وَ کَثِیۡرٌ مِّنۡہُمۡ سَآءَ مَا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۶۶﴾٪  13
And if only they upheld [the law of] the Torah, the Gospel, and what has been revealed to them from their Lord, they would have consumed [provision] from above them and from beneath their feet. Among them are a moderate community, but many of them - evil is that which they do.
اور اگر یہ لوگ توراۃ و انجیل اور ان کی جانب جو کچھ اللہ تعالٰی کی طرف سے نازل فرمایا گیا ہے ان کے پورے پابند رہتے تو یہ لوگ اپنے اوپر سے اور نیچے سے روزیاں پاتے اور کھاتے ایک جماعت تو ان میں سے درمیانہ روش کی ہے ، باقی ان میں سے بہت سے لوگوں کے برے اعمال ہیں ۔
Surat ul Aeyraaf
7:41
لَہُمۡ مِّنۡ جَہَنَّمَ مِہَادٌ وَّ مِنۡ فَوۡقِہِمۡ غَوَاشٍ ؕ وَ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۱﴾
They will have from Hell a bed and over them coverings [of fire]. And thus do We recompense the wrongdoers.
ان کے لئے آتش دوزخ کا بچھونا ہوگا اور ان کے اوپر ( اسی کا ) اوڑھنا ہوگا اور ہم ایسے ظالموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔
Surat ul Aeyraaf
7:127
وَ قَالَ الۡمَلَاُ مِنۡ قَوۡمِ فِرۡعَوۡنَ اَتَذَرُ مُوۡسٰی وَ قَوۡمَہٗ لِیُفۡسِدُوۡا فِی الۡاَرۡضِ وَ یَذَرَکَ وَ اٰلِہَتَکَ ؕ قَالَ سَنُقَتِّلُ اَبۡنَآءَہُمۡ وَ نَسۡتَحۡیٖ نِسَآءَہُمۡ ۚ وَ اِنَّا فَوۡقَہُمۡ قٰہِرُوۡنَ ﴿۱۲۷﴾
And the eminent among the people of Pharaoh said," Will you leave Moses and his people to cause corruption in the land and abandon you and your gods?" [Pharaoh] said, "We will kill their sons and keep their women alive; and indeed, we are subjugators over them."
اور قوم فرعون کے سرداروں نے کہا کہ کیا آپ موسیٰ ( علیہ السلام ) اور ان کی قوم کو یوں ہی رہنے دیں گے کہ وہ ملک میں فساد کرتے پھریں اور وہ آپ کو اور آپ کے معبودوں کو ترک کیئے رہیں فرعون نے کہا کہ ہم ابھی ان لوگوں کے بیٹوں کو قتل کرنا شروع کر دیں گے اور عورتوں کو زندہ رہنے دیں گے اور ہم کو ان پر ہر طرح کا زور ہے ۔
Surat ul Aeyraaf
7:171
وَ اِذۡ نَتَقۡنَا الۡجَبَلَ فَوۡقَہُمۡ کَاَنَّہٗ ظُلَّۃٌ وَّ ظَنُّوۡۤا اَنَّہٗ وَاقِعٌۢ بِہِمۡ ۚ خُذُوۡا مَاۤ اٰتَیۡنٰکُمۡ بِقُوَّۃٍ وَّ اذۡکُرُوۡا مَا فِیۡہِ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ ﴿۱۷۱﴾٪  11
And [mention] when We raised the mountain above them as if it was a dark cloud and they were certain that it would fall upon them, [and Allah said], "Take what We have given you with determination and remember what is in it that you might fear Allah ."
اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب ہم نے پہاڑ کو اٹھا کر سائبان کی طرح ان کے اوپر معلق کر دیا اور ان کو یقین ہوگیا کہ اب ان پر گرا اور کہا کہ جو کتاب ہم نے تم کو دی ہے اسے مضبوطی کے ساتھ قبول کرو اور یاد رکھو جو احکام اس میں ہیں اس سے توقع ہے کہ تم متقی بن جاؤ ۔
Surat un Nahal
16:26
قَدۡ مَکَرَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ فَاَتَی اللّٰہُ بُنۡیَانَہُمۡ مِّنَ الۡقَوَاعِدِ فَخَرَّ عَلَیۡہِمُ السَّقۡفُ مِنۡ فَوۡقِہِمۡ وَ اَتٰىہُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ حَیۡثُ لَا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۲۶﴾
Those before them had already plotted, but Allah came at their building from the foundations, so the roof fell upon them from above them, and the punishment came to them from where they did not perceive.
ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی مکر کیا تھا ، ( آخر ) اللہ نے ( ان کے منصوبوں ) کی عمارتوں کو جڑوں سے اکھیڑ دیا اور ان ( کے سروں ) پر ( ان کی ) چھتیں اوپر سے گر پڑیں اور ان کے پاس عذاب وہاں سے آگیا جہاں کا انہیں وہم و گمان بھی نہ تھا ۔