TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

رمضان کا کوئی روزہ چھوڑنے کا کفارہ - رمضان کا کوئی روزہ چھوڑنے کا کفارہ - Fasting - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation

Chapter 14 of Fasting in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 14 of 68 · 2 Hadith
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ هَلَكْتُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ وَمَا أَهْلَكَكَ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَتِي فِي رَمَضَانَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ أَعْتِقْ رَقَبَةً ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَا أَجِدُهَا، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ صُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَا أُطِيقُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَا أَجِدُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ اجْلِسْ ، ‏‏‏‏‏‏فَجَلَسَ فَبَيْنَمَا هُوَ كَذَلِكَ إِذْ أُتِيَ بِمِكْتَلٍ يُدْعَى الْعَرَقَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ اذْهَبْ فَتَصَدَّقْ بِهِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ إِلَيْهِ مِنَّا، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَانْطَلِقْ فَأَطْعِمْهُ عِيَالَكَ .
It was narrated that Abu Hurairah said: “A man came to the Prophet (ﷺ) and said: ‘I am doomed.’ He said: ‘Why are you doomed?’ He said: ‘I had intercourse with my wife in Ramadan.’ The Prophet (ﷺ) said: ‘Free a slave.’ He said: ‘I cannot.’ He said: ‘Fast for two consecutive months.’ He said: ‘I cannot.’ He said: ‘Feed sixty poor persons.’ He said: ‘I cannot.’ He said: ‘Sit down.’ So he sat down, and while doing so a basketful of dates was brought. The Prophet (ﷺ) said: ‘Go and give this in charity.’ He said: ‘O Messenger of Allah, by the One Who sent you with the truth, there is no household between its two lava fields (i.e., in Al-Madinah) that is more in need of it than us.’ He said: ‘Then go and feed your family.’”
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا، اس نے عرض کیا: میں ہلاک ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کس چیز نے ہلاک کر دیا؟ اس نے کہا: میں نے رمضان میں اپنی بیوی سے صحبت کر لی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایک غلام آزاد کرو ، اس نے کہا: میرے پاس غلام آزاد کرنے کی طاقت نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھا تو دو مہینے لگاتار روزے رکھو ، اس نے کہا: میں اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ اس نے کہا: مجھے اس کی بھی طاقت نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ جاؤ وہ بیٹھ گیا، اسی دوران آپ کے پاس کھجور کا ایک ٹوکرا آ گیا، اس ٹوکرے کو «عرق» کہتے تھے، آپ صلی اللہعلیہ وسلم نے اس سے فرمایا: جاؤ اسے صدقہ کر دو ، اس نے کہا: اللہ کے رسول! قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے، مدینہ کی ان دونوں سیاہ پتھریلی پہاڑیوں کے بیچ کوئی اور گھر والا ہم سے زیادہ محتاج نہیں ہے، یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اپنے گھر والوں کو کھلا دو ۱؎۔
Takhreej
صحیح البخاری/الصوم ۳۰ (۱۹۳۶)، الہبة ۲۰ (۲۶۰۰)، النفقات ۱۳ (۵۳۶۸)، الأدب ۶۸ (۶۰۸۷)،۹۵ (۶۱۶۴)، کفارات الأیمان ۲ (۶۷۰۹)،۳ (۶۷۱۰)،۴ (۶۷۱۱)، صحیح مسلم/الصوم ۱۴ (۱۱۱۱)، سنن ابی داود/الصوم ۳۷ (۲۳۹۰)، سنن الترمذی/الصوم ۲۸ (۷۲۴)،(تحفة الأشراف:۱۲۲۷۵)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الصیام ۹ (۲۸)، مسند احمد (۲/۲۰۸،۲۴۱،۲۷۳،۲۸۱،۵۱۶)، سنن الدارمی/الصوم ۸ (۱۷۵۷)
Explanation
اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ رمضان کا صیام قصداً توڑنے سے ظہار کا سا کفارہ لازم ہے، سبحان اللہ اس شخص کی بھی کیا قسمت تھی کہ روزے کا کفارہ بھی ساقط اور کھجور کا ٹوکرہ مفت ہاتھ آیا، علماء نے کہا ہے کہ یہ اس شخص کے ساتھ خاص تھا اگر دوسرا کوئی رمضان کا روزہ قصداً توڑے تو غلام آزاد کرے، اگر یہ نہ ہو سکے تو تو دو مہینے لگا تار روزے رکھے، اگر یہ نہ ہو سکے تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے،اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو ٹھہرا رہے جب روزے کی طاقت آ جائے یا مال ملے تو کفارہ ادا کرے، بہر حال اپنے بال بچوں کے کھلا دینے سے کفارے کا ادا ہو جانا اس شخص کے ساتھ خاص تھا، «واللہ اعلم»
1671
Sahih
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سُفْيَانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِابْنِ الْمُطَوِّسِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ الْمُطَوِّسِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ رُخْصَةٍ لَمْ يُجْزِهِ صِيَامُ الدَّهْرِ .
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever does not fast one day in Ramadan without having a concession allowing that, fasting for a lifetime will not make up for that.”
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص رمضان کا ایک روزہ بغیر کسی رخصت کے چھوڑ دے تو اسے پورے سال کے روزے ( بھی ) کافی نہ ہوں گے ۔
Takhreej
سنن ابی داود/الصوم ۳۸ (۲۳۹۶)، سنن الترمذی/الصوم ۲۷ (۷۲۳)،(تحفة الأشراف:۱۴۶۱۶)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۲/۳۸۶،۴۴۲،۴۵۸)، سنن الدارمی/الصوم ۱۸ (۱۷۵۶)
1672
Zaeef

Chapters

68
01
روزے کی فضیلت کا بیان
3 Hadith
02
ماہ رمضان کی فضیلت
4 Hadith
03
شک کے دن کے روزے کا بیان
3 Hadith
04
شعبان کے روزوں کو رمضان کے روزوں سے ملانے کا بیان
2 Hadith
05
رمضان سے ایک روز پہلے روزہ رکھنے کی ممانعت اگر کوئی شخص پہلے سے روزہ رکھتا چلا آیا ہو تو جائز ہے
2 Hadith
06
رویت ہلال (چاند دیکھنے) کی گواہی کا بیان
2 Hadith
07
چاند دیکھ کر روزہ رکھنے اور چاند دیکھ کر روزہ توڑنے کا بیان
2 Hadith
08
مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے اس کا بیان
3 Hadith
09
عید کے دونوں مہینوں کا بیان
2 Hadith
10
سفر میں روزہ رکھنے کا بیان
3 Hadith
11
سفر میں روزہ نہ رکھنے کا بیان
3 Hadith
12
حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کے روزہ نہ رکھنے کا بیان
2 Hadith
13
رمضان کے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء کا بیان
2 Hadith
14
رمضان کا کوئی روزہ چھوڑنے کا کفارہ
2 Hadith
15
روزہ میں بھول کر کھا پی لے تو اس کے حکم کا بیان
2 Hadith
16
روزہ دار قے کر دے تو اس کے حکم کا بیان
2 Hadith
17
روزہ دار کے مسواک کرنے اور سرمہ لگانے کا بیان
2 Hadith
18
روزہ دار کے پچھنا لگوانے کا بیان
4 Hadith
19
روزہ دار بیوی کا بوسہ لے لے تو اس کے حکم کا بیان
4 Hadith
20
روزہ دار کا بیوی سے مباشرت (ساتھ سونے) کا بیان
2 Hadith
21
غیبت اور فحش کلامی پر روزہ دار کے لیے وارد وعید کا بیان
3 Hadith
22
سحری کھانے کا بیان
2 Hadith
23
سحری دیر سے کھانے کا بیان
3 Hadith
24
افطار کرنے میں جلدی کرنے کا بیان
2 Hadith
25
کن چیزوں سے افطار مستحب ہے؟۔
1 Hadith
26
فرض روزے کی نیت رات میں ضروری ہونے اور نفلی روزے میں اختیار ہونے کا بیان
2 Hadith
27
روزے کا ارادہ رکھتے ہوئے صبح تک جنبی رہنے کا بیان
3 Hadith
28
ہمیشہ روزے رکھنا کیسا ہے؟۔
2 Hadith
29
ماہانہ تین دن روزے رکھنے کا بیان
3 Hadith
30
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نفلی روزوں کا بیان
2 Hadith
31
داود علیہ السلام کے روزے کا بیان
2 Hadith
32
نوح علیہ السلام کے روزے کا بیان
1 Hadith
33
ماہ شوال کے چھ روزوں کا بیان
2 Hadith
34
(فی سبیل اللہ) جہاد میں روزے رکھنے کا بیان
2 Hadith
35
ایام تشریق میں روزہ رکھنا منع ہے
2 Hadith
36
عیدالفطر اور عید الاضحی کے دن روزہ رکھنا منع ہے
2 Hadith
37
جمعہ کے دن کا روزہ
3 Hadith
38
سنیچر کے دن روزہ رکھنے کا بیان۔
2 Hadith
39
عشرہ ذی الحجہ کا روزہ
2 Hadith
40
عرفہ کے دن کا روزہ
3 Hadith
41
یوم عاشوراء کا روزہ۔
6 Hadith
42
دوشنبہ (سوموار) اور جمعرات کا روزہ
2 Hadith
43
حرمت والے مہینوں کا روزہ
4 Hadith
44
روزہ جسم کی زکاۃ ہے
1 Hadith
45
روزہ افطار کرانے والے کا ثواب
2 Hadith
46
روزہ دار کے سامنے کھانا کھایا جائے تو اس کے حکم کا بیان
2 Hadith
47
روزہ دار کو کھانے کی دعوت دینے کا بیان
2 Hadith
48
روزہ دار کی دعا رد نہ ہونے کا بیان
2 Hadith
49
عیدالفطر کے دن عیدگاہ جانے سے پہلے کچھ کھا لینے کا بیان
3 Hadith
50
کوتاہی سے میت کے رہ جانے والے روزوں کے حکم کا بیان
1 Hadith
51
میت کے نذر والے روزے کے حکم کا بیان
2 Hadith
52
جو رمضان میں اسلام لائے اس کے روزے کا بیان
1 Hadith
53
شوہر کی اجازت کے بغیر عورت نفلی روزہ رکھے تو اس کے حکم کا بیان
2 Hadith
54
مہمان میزبان کی اجازت کے بغیر (نفلی) روزہ نہ رکھے
1 Hadith
55
کھانا کھا کر اللہ کا شکر ادا کرنے والا ثواب میں صبر کرنے والے روزہ دار کے ہم رتبہ ہے
2 Hadith
56
لیلۃ القدر (شب قدر) کا بیان
1 Hadith
57
رمضان کے آخری عشرے کی فضیلت کا بیان
2 Hadith
58
اعتکاف کا بیان
2 Hadith
59
اعتکاف شروع کر کے چھوڑ دینے پر اس کی قضاء کا بیان۔
1 Hadith
60
ایک دن یا ایک رات کے اعتکاف کا حکم
1 Hadith
61
معتکف اعتکاف کے لیے مسجد میں ایک جگہ خاص کر لے
2 Hadith
62
مسجد کے خیمہ میں اعتکاف کرنے کا بیان۔
1 Hadith
63
معتکف بیمار کی عیادت کرے اور جنازہ میں شریک ہو
2 Hadith
64
معتکف اپنا سر دھو سکتا ہے اور کنگھی کر سکتا ہے
1 Hadith
65
معتکف کے گھر والے مسجد میں آ کر اس سے مل سکتے ہیں
1 Hadith
66
استحاضہ والی عورت کا اعتکاف
1 Hadith
67
اعتکاف کا ثواب
1 Hadith
68
عیدین کی رات میں عبادت کرنے والے کا ثواب
1 Hadith
No chapter matched that.