Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 23

سورة الأنبياء

لَا یُسۡئَلُ عَمَّا یَفۡعَلُ وَ ہُمۡ یُسۡئَلُوۡنَ ﴿۲۳﴾

He is not questioned about what He does, but they will be questioned.

وہ اپنے کاموں کے لئے ( کسی کے آگے ) جواب دہ نہیں اور سب ( اس کے آگے ) جواب دہ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَایُسۡئَلُ
نہیں وہ پوچھا جاتا
عَمَّا
اس کے بارے میں جو
یَفۡعَلُ
وہ کرتا ہے
وَہُمۡ
اور وہ
یُسۡئَلُوۡنَ
وہ پوچھے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَایُسۡئَلُ
نہیں سوال کیا جاتا اس سے
عَمَّا
اسکے بارے میں
یَفۡعَلُ
وہ جو کرتا ہے
وَہُمۡ
اور ان سے ہی
یُسۡئَلُوۡنَ
سوال کیےجاتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

He is not questioned about what He does, but they will be questioned.

وہ اپنے کاموں کے لئے ( کسی کے آگے ) جواب دہ نہیں اور سب ( اس کے آگے ) جواب دہ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ وہ کرتا ہے اس سے کوئی باز پرس نہیں کرسکتا البتہ ان سے ضرور باز پرس ہوگی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ جوکچھ کرتاہے اُس کے بارے میں اُس سے سوال نہیں کیاجاتااور اُن سے ہی سوال کئے جاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is not questioned of what He does, and they are questioned.

اس سے پوچھا نہ جائے جو وہ کرے اور ان سے پوچھا جائے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ جو کچھ کرتا ہے اس سے جوابدہی نہیں ہوسکتی اور ان سب کی جوابدہی ہوگی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

None shall question Him about what He does, but they shall be questioned.

وہ اپنے کاموں کے لیے ﴿ کسی کے آگے﴾ جواب دہ نہیں ہے اور سب جواب دہ ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ جو کچھ کرتا ہے اس کا کسی کو جواب دہ نہیں ہے ، اور ان سب کو جواب دہی کرنی ہوگی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ جو کرے اس سے کوئی پوچھ نہیں سکتا (کیا مجال) اور ان بندوں سے ان کے اعمال کی پوچھ ہوگی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ جو کام کرتا ہے اس سے پرسش نہیں ہوسکتی اور ان سے سے (جو کام یہ کرتے ہیں) پوچھا جائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ (پروردگار اتنا عظیم ہے کہ) اپنے کاموں کے لئے کسی کے سامنے جوابدہ نہیں ہے اور وہ سب (اس کے سامنے) جوابدہ ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ جو کام کرتا ہے اس کی پرستش نہیں ہوگی اور (جو کام یہ لوگ کرتے ہیں اس کی) ان سے پرستش ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He shall be questioned not as to that which He doth, while they shall be questioned.

اور جو کچھ بھی کرے اس سے کچھ باز پرس نہیں کی جاسکتی اور اوروں سے باز پرس کی جاتی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ جو کچھ کرتا ہے ، اس کے باب میں کسی آگے مسئول نہیں اور یہ سارے مسئول ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ جو ( بھی ) کام کرتا ہے اس سے ( اس کے بارے میں ) جو اب دہی نہیں کی جاسکتی ان لوگوں سے ( ان کے کاموں کی ) جواب دہی ہوگی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ جو کام کرتا ہے اس کی اس سے پوچھ نہیں ہوگی اور جو کام یہ لوگ کرتے ہیں اس کی ان سے پرسش ہوگی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ ایسی بےمثال عظمت والا ہے کہ وہ جو بھی کچھ کرے اس سے کوئی پوچھ نہیں سکتا اور باقی سب کی باز پرس کی جاسکتی ہے

Translated by

Noor ul Amin

جو کچھ وہ ( اللہ ) کرتا ہے اس سے کوئی سوال نہیں کرسکتامگران لوگوں سے ان کے کاموں کے بارے میں ضرورباز پر س ہوگی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس سے نہیں پوچھا جاتا جو وہ کرے ( ف٤۳ ) اور ان سب سے سوال ہوگا ( ف٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اس سے اس کی بازپرس نہیں کی جا سکتی وہ جو کچھ بھی کرتا ہے ، اور ان سے ( ہر کام کی ) بازپرس کی جائے گی

Translated by

Hussain Najfi

وہ جو کچھ کرتا ہے اس کے بارے میں اس سے بازپرس نہیں کی جا سکتی اور وہ ہر ایک کا حساب لینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He cannot be questioned for His acts, but they will be questioned (for theirs).

Translated by

Muhammad Sarwar

He will not be questioned about anything He does, but all people will be questioned about their deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He cannot be questioned as to what He does, while they will be questioned.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He cannot be questioned concerning what He does and they shall be questioned.

Translated by

William Pickthall

He will not be questioned as to that which He doeth, but they will be questioned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो कुछ वह करता है उस से उस की कोई पूछ नहीं हो सकती, किन्तु इन से पूछ होगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ جو کچھ کرتا ہے اس سے کوئی باز پرس نہیں کرسکتا اور اوروں سے باز پرس کی جاسکتی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ اپنے کاموں میں کسی کو جوابدہ نہیں ہے باقی سب سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔ “ (٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اپنے کاموں کے لیے (کسی کے آگے) جواب دہ نہیں ہے اور سب جواب دہ ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ جو کچھ کرتا ہے اس کے بارے میں اس سے سوال نہیں کیا جاتا اور ان لوگوں سے بازپرس ہوتی ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس سے پوچھا نہ جائے گا جو وہ کرے اور ان سے پوچھا جائے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ جو کچھ کرتا ہے اس سے اس کے کئے کی بار پرس نہیں کی جاسکتی اور سب سے باز پرس کی جائے گی۔