TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

مسجد نبوی اور اس میں نماز کی فضیلت کا بیان۔ - مسجد نبوی اور اس میں نماز کی فضیلت کا بیان۔ - The book of the masjids - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 7 of The book of the masjids in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 7 of 46 · 3 Hadith
أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الزُّبَيْدِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَغَرِّ مَوْلَى الْجُهَنِيِّينَ، ‏‏‏‏‏‏وَكَانَا مِنْ أَصْحَابِ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُمَا سَمِعَا أَبَا هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ صَلاةٌ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِرُ الْأَنْبِيَاءِ وَمَسْجِدُهُ آخِرُ الْمَسَاجِدِ . قَالَ 63 أَبُو سَلَمَةَ وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ:‏‏‏‏ لَمْ نَشُكَّ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ عَنْ حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَمُنِعْنَا أَنْ نَسْتَثْبِتَ أَبَا هُرَيْرَةَ فِي ذَلِكَ الْحَدِيثِ، ‏‏‏‏‏‏حَتَّى إِذَا تُوُفِّيَ أَبُو هُرَيْرَةَ ذَكَرْنَا ذَلِكَ وَتَلَاوَمْنَا أَنْ لَا نَكُونَ كَلَّمْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ فِي ذَلِكَ حَتَّى يُسْنِدَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ كَانَ سَمِعَهُ مِنْهُ، ‏‏‏‏‏‏فَبَيْنَا نَحْنُ عَلَى ذَلِكَ جَالَسْنَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ فَذَكَرْنَا ذَلِكَ الْحَدِيثَ وَالَّذِي فَرَّطْنَا فِيهِ مِنْ نَصِّ أَبِي هُرَيْرَةَ 63، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ:‏‏‏‏ أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ فَإِنِّي آخِرُ الْأَنْبِيَاءِ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّهُ آخِرُ الْمَسَاجِدِ .
It was narrated from Abu Salamah bin 'Abdur-Rahman and Abu 'Abdullah Al-Agharr, the freed slave of the Juhanis - better of whom were companions of Abu Hurairah - that they heard Abu Hurairah say: One prayer in the Masjid of the Messenger of Allah (ﷺ) is better than one thousand prayers offered in other mosques, except Al-Masjid Al-Haram, for the Messenger of Allah (ﷺ) was the last of the prophets and his Masjid was the last of the Masjids. Abu Salamah and Abu 'Abdullah said: We do not doubt that Abu Hurairah was speaking on the basis of the Hadith of the Messenger of Allah (ﷺ), but we could not verify that Hadith with Abu Hurairah before he died. Then we remembered that and we blamed one another for not having spoken to Abu Hurairah about that, so that he could attribute it to the Messenger of Allah (ﷺ) if he had indeed heard it from him. While we were arguing, we went and sat down with 'Abdullah bin Ibrahim bin Qariz, and we told him about the Hadith and how we had been negligent in not checking it with Abu Hurairah. 'Abdullah bin Ibrahim said to us: 'I bear witness that I heard Abu Hurairah say: The Messenger of Allah (ﷺ) said: I am the last of the prophets and it is the last of the Masjids.'
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں نماز پڑھنا دوسری مسجدوں میں نماز پڑھنے سے ہزار گنا افضل ہے سوائے خانہ کعبہ کے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں اور آپ کی مسجد آخری مسجد ہے ۱؎ ابوسلمہ اور ابوعبداللہ کہتے ہیں: ہمیں شک نہیں کہ ابوہریرہ ہمیشہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہی بیان کرتے تھے، اسی وجہ سے ہم نے ان سے یہ وضاحت طلب نہیں کی کہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے یا خود ان کا قول ہے، یہاں تک کہ جب ابوہریرہ رضی اللہ عنہ وفات پا گئے تو ہم نے اس کا ذکر کیا تو ہم ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے کہ ہم نے اس سلسلے میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کیوں نہیں گفتگو کر لی کہ اگر انہوں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے تو اسے آپ کی طرف منسوب کریں، ہم اسی تردد میں تھے کہ ہم نے عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ کی مجالست اختیار کی، تو ہم نے اس حدیث کا اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث پوچھنے میں جو ہم نے کوتاہی کی تھی دونوں کا ذکر کیا، تو عبداللہ بن ابراہیم نے ہم سے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ:  بلاشبہ میں آخری نبی ہوں، اور یہ  ( مسجد نبوی )  آخری مسجد ہے ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: من طریق عبداللہ بن إبراہیم بن قارظ عن أبي ہریرة أخرجہ: صحیح مسلم/الحج ۹۴ (۱۳۹۴)، (تحفة الأشراف: ۱۳۵۵۱)، مسند احمد ۲/۲۵۱، ۲۷۳، ومن طریق أبي عبداللہ (سلمان الأغر) عن أبي ہریرة قد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلاة في مسجد مکة والمدینة ۱ (۱۱۹۰)، صحیح مسلم/الحج ۹۴ (۱۳۹۴)، سنن الترمذی/الصلاة ۱۲۶ (۳۲۵)، سنن ابن ماجہ/إقامة ۱۹۵ (۱۴۰۴)، موطا امام مالک/القبلة ۵ (۹)، مسند احمد ۲/۲۵۶، ۳۸۶، ۴۶۶، ۴۷۳، ۴۸۵، سنن الدارمی/الصلاة ۱۳۱ (۱۴۵۸)، (تحفة الأشراف: ۱۳۴۶۴)، وحدیث أبي سلمة تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ۱۴۹۶۰) (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: یعنی ان تینوں مساجد میں جن کی فضیلت کی گواہی دی گئی ہے مسجد نبوی آخری مسجد ہے، یا انبیاء کی مساجد میں سے آخری مسجد ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں، آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔
695
Sahih
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَا بَيْنَ بَيْتِي وَمِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ .
It was narrated that 'Abdullah bin Zaid said: The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'The area between my house and my Minbar is one of the gardens of Paradise.'
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جو حصہ میرے گھر ۱؎ اور میرے منبر کے درمیان ہے وہ جنت کی کیاریوں میں سے ایک کیاری ہے  ۱؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة في مسجد مکة والمدینة ۵ (۱۱۹۵)، صحیح مسلم/الحج ۹۲ (۱۳۹۰)، موطا امام مالک/القبلة ۵ (۱۱)، (تحفة الأشراف: ۵۳۰۰)، مسند احمد ۴/۳۹، ۴۰، ۴۱ (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: گھر سے مراد حجرہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہے جس میں آپ کی قبر شریف ہے، طبرانی کی روایت میں «ما بين المنبر وبيت عائشة» ہے، اور بزار کی روایت (کشف الاستار۲/۵۶)میں «ما بين قبري ومنبري» ہے۔ ۲؎: اس کی تاویل میں کئی اقوال وارد ہیں ایک قول یہ ہے کہ اتنی جگہ اٹھ کر جنت کی ایک کیاری بن جائے گی، دوسرا قول یہ ہے جو شخص یہاں عبادت کرے گا جنت میں داخل ہو گا، اور جنت کی کیاریوں میں سے ایک کیاری پائے گا، تیسرا قول یہ ہے کہ یہ حصہ جنت ہی سے آیا ہوا ہے، چوتھا قول یہ ہے کہ اس میں حرف تشبیہ محذوف ہے «ای کروضۃ فی نزول الرحمۃ والسعادۃ بما یحصل من ملازمۃ حلق الذکر لا سیما فی عہدہ صلی اللہ علیہ وسلم»  یعنی رحمت و سعادت کے نازل ہونے میں روضہ کی طرح ہے، ذکر کے حلقات کی پابندی سے ۔
696
Sahih
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمِّارٍ الدُّهْنِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ قَوَائِمَ مِنْبَرِي هَذَا رَوَاتِبُ فِي الْجَنَّةِ .
It was narrated from Umm Salamah that the Prophet (ﷺ) said: The columns of this Minbar of mine will be in Paradise.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  میرے اس منبر کے پائے جنت میں گڑے ہوئے ہیں ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ۱۸۲۳۵)، مسند احمد ۶/۲۸۹، ۲۹۲ (صحیح)
697
Sahih

Chapters

46
01
مساجد بنانے کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
02
مساجد کی تعمیر میں فخر و مباہات کا بیان۔
1 Hadith
03
سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی ؟
1 Hadith
04
مساجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت۔
1 Hadith
05
خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
06
مسجد الاقصیٰ (بیت المقدس) اور اس میں نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
07
مسجد نبوی اور اس میں نماز کی فضیلت کا بیان۔
3 Hadith
08
تقویٰ اور اخلاص کی بنیاد پر بنائی جانے والی مسجد کا بیان۔
1 Hadith
09
مسجد قباء اور اس میں نماز کی فضیلت کا بیان۔
2 Hadith
10
وہ مساجد جن کے لیے سفر کرنا جائز ہے۔
1 Hadith
11
گرجا گھروں کو مساجد بنانے کا بیان۔
1 Hadith
12
قبروں کو اکھیڑنے اور ان کی جگہ مسجد بنانے کا بیان۔
1 Hadith
13
قبروں کو مساجد بنانے کی ممانعت کا بیان۔
2 Hadith
14
مسجد میں آنے کی فضیلت کا بیان۔
1 Hadith
15
عورتوں کو مسجد میں آنے سے روکنے کی ممانعت کا بیان۔
1 Hadith
16
کن لوگوں کو مسجد میں آنے سے روکا جائے گا ؟
1 Hadith
17
کن لوگوں کو مسجد سے باہر نکالا جائے ؟
1 Hadith
18
مسجد میں خیمہ لگانے کا بیان۔
2 Hadith
19
بچوں کو مسجد میں لے جانے کا بیان۔
1 Hadith
20
قیدی کو مسجد کے کھمبے سے باندھنے کا بیان۔
1 Hadith
21
اونٹ کو مسجد میں داخل کرنے کا بیان۔
1 Hadith
22
مسجد میں خرید و فروخت کرنا اور جمعہ سے پہلے حلقہ بنا کر بیٹھنا منع ہے۔
1 Hadith
23
مسجد میں اشعار پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
1 Hadith
24
مسجد میں اچھے اشعار پڑھنے کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
25
مسجد میں گمشدہ چیز کے ڈھونڈنے سے ممانعت کا بیان۔
1 Hadith
26
مسجد میں ہتھیار نکالنے کا بیان۔
1 Hadith
27
مسجد میں انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کرنے کا بیان۔
2 Hadith
28
مسجد میں چت لیٹنے کا بیان۔
1 Hadith
29
مسجد میں سونے کا بیان۔
1 Hadith
30
مسجد میں تھوکنے کا بیان۔
1 Hadith
31
مسجد میں قبلہ کی طرف تھوکنا منع ہے۔
1 Hadith
32
نماز میں سامنے یا داہنی طرف تھوکنا منع ہے۔
1 Hadith
33
نمازی کو اپنے پیچھے یا بائیں جانب تھوکنے کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
34
کس پاؤں سے اپنا تھوک رگڑے ؟
1 Hadith
35
مساجد کو خوشبو میں بسانے کا بیان۔
1 Hadith
36
مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت پڑھی جانے والی دعا کا بیان۔
1 Hadith
37
مسجد میں بیٹھنے سے پہلے نماز پڑھنے کے حکم کا بیان۔
1 Hadith
38
بغیر نماز پڑھے مسجد میں بیٹھنے اور اس سے نکلنے کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
39
مسجد سے گزرنے پر نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
40
مسجد میں بیٹھنے اور نماز کا انتظار کرنے کی ترغیب کا بیان۔
2 Hadith
41
اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
1 Hadith
42
اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
43
چٹائی پر نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
44
کھجور کی چٹائی پہ نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
45
منبر پر نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
46
گدھے پر نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
No chapter matched that.