باب: یوم الترویہ کو امام ظہر کہاں پڑھے؟
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْحَاق الْأَزْرَقُ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ عَقَلْتَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَيْنَ صَلَّى الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ ؟ قَالَ: بِمِنًى فَقُلْتُ: أَيْنَ صَلَّى الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ ؟ قَالَ: بِالْأَبْطَحِ .
It was narrated that Abdul-Aziz bin Rafi said:
I asked anas bin Malik: 'Tell me of something that you learned from the Messenger of Allah; where did he pray Zuhr on the day of At-Tarwiyah?' He said: 'In Mina.' I said: 'Where did he pray Asr on the day of An-Nafr?' He said: 'In Al-Abtah.'
عبدالعزیز بن رفیع کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا، میں نے کہا: آپ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی ایسی چیز بتائیے جو آپ کو یاد ہو، آپ نے ترویہ کے دن ظہر کہاں پڑھی تھی؟ تو انہوں نے کہا: منیٰ میں۔ پھر میں نے پوچھا: کوچ کے دن ۱؎ عصر کہاں پڑھی تھی؟ انہوں نے کہا: ابطح میں۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج ۸۳ (۱۶۵۳، ۱۶۵۴)، ۱۴۶ (۱۷۶۳)، صحیح مسلم/الحج ۵۸ (۱۳۰۹)، سنن ابی داود/الحج ۵۹ (۱۹۱۲)، سنن الترمذی/الحج ۱۱۶ (۹۶۴)، (تحفة الأشراف: ۹۸۸)، مسند احمد (۳/۱۰۰)، سنن الدارمی/المناسک ۴۶ (۱۹۱۴)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : کوچ کے دن سے مراد یوم نفر آخر یعنی ذی الحجہ کی تیرہویں تاریخ ہے۔ ” ابطح “ مکہ کے قریب ایک وادی ہے جسے محصب بھی کہا جاتا ہے۔
3000
Sahih