بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
In the name of Allah , the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
سَبِّحِ اسۡمَ رَبِّکَ الۡاَعۡلَی ۙ﴿۱﴾
Exalt the name of your Lord, the Most High,
اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر ۔
الَّذِیۡ خَلَقَ فَسَوّٰی ۪ۙ﴿۲﴾
Who created and proportioned
جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا ۔
وَ الَّذِیۡ قَدَّرَ فَہَدٰی ۪ۙ﴿۳﴾
And Who destined and [then] guided
اور جس نے ( ٹھیک ٹھاک ) اندازہ کیا اور پھر راہ دکھائی ۔
وَ الَّذِیۡۤ اَخۡرَجَ الۡمَرۡعٰی ۪ۙ﴿۴﴾
And who brings out the pasture
اور جس نے تازہ گھاس پیدا کی ۔
فَجَعَلَہٗ غُثَآءً اَحۡوٰی ؕ﴿۵﴾
And [then] makes it black stubble.
پھر اس نے اس کو ( سکھا کر ) سیاہ کوڑا کر دیا ۔
سَنُقۡرِئُکَ فَلَا تَنۡسٰۤی ۙ﴿۶﴾
We will make you recite, [O Muhammad], and you will not forget,
ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا ۔
اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰہُ ؕ اِنَّہٗ یَعۡلَمُ الۡجَہۡرَ وَ مَا یَخۡفٰی ؕ﴿۷﴾
Except what Allah should will. Indeed, He knows what is declared and what is hidden.
مگر جو کچھ اللہ چاہے ، وہ ظاہر اور پوشیدہ کو جانتا ہے ۔
وَ نُیَسِّرُکَ لِلۡیُسۡرٰی ۚ﴿ۖ۸﴾
And We will ease you toward ease.
ہم آپ کیلئے آسانی پیدا کر دیں گے ۔
فَذَکِّرۡ اِنۡ نَّفَعَتِ الذِّکۡرٰی ؕ﴿۹﴾
So remind, if the reminder should benefit;
تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائدہ دے ۔
سَیَذَّکَّرُ مَنۡ یَّخۡشٰی ﴿ۙ۱۰﴾
He who fears [ Allah ] will be reminded.
ڈرنے والا تو نصیحت لے گا ۔
وَ یَتَجَنَّبُہَا الۡاَشۡقَی ﴿ۙ۱۱﴾
But the wretched one will avoid it -
۔ ( ہاں ) بد بخت اس سے گریز کرے گا ۔
الَّذِیۡ یَصۡلَی النَّارَ الۡکُبۡرٰی ﴿ۚ۱۲﴾
[He] who will [enter and] burn in the greatest Fire,
جو بڑی آگ میں جائے گا ۔
ثُمَّ لَا یَمُوۡتُ فِیۡہَا وَ لَا یَحۡیٰی ﴿ؕ۱۳﴾
Neither dying therein nor living.
جہاں پھر نہ وہ مرے گا نہ جئیے گا ( بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا ) ۔
قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ تَزَکّٰی ﴿ۙ۱۴﴾
He has certainly succeeded who purifies himself
بیشک اس نے فلاح پائی جو پاک ہوگیا ۔
وَ ذَکَرَ اسۡمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی ﴿ؕ۱۵﴾
And mentions the name of his Lord and prays.
اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پرھتا رہا ۔
بَلۡ تُؤۡثِرُوۡنَ الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا ﴿۱۶﴾۫ ۖ
But you prefer the worldly life,
لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو ۔
وَ الۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ وَّ اَبۡقٰی ﴿ؕ۱۷﴾
While the Hereafter is better and more enduring.
اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے ۔
اِنَّ ہٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰی ﴿ۙ۱۸﴾
Indeed, this is in the former scriptures,
یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں ۔
صُحُفِ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ مُوۡسٰی ﴿۱۹﴾٪ 12
The scriptures of Abraham and Moses.
۔ ( یعنی ) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں ۔