حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا وَشَرُّهَا آخِرُهَا وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا .
Abu Hurairah reported the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم as saying: the best of the men’s row is the first and the worst of them is the last, but the best of the women’s rows is the last and the worst of them is the first.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مردوں کی سب سے بہتر پہلی صف، اور سب سے بری آخری صف ہے، اور عورتوں کی ۱؎ سب سے بہتر آخری صف، سب سے بری پہلی صف ہے ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة ۲۸ (۴۴۰)، سنن الترمذی/الصلاة ۵۲ (۲۲۴)، سنن النسائی/الإمامة ۳۲ (۸۲۱)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ۵۲ (۱۰۰۰)، (تحفة الأشراف: ۱۲۶۳۷، ۱۲۵۸۹، ۱۲۵۹۶، ۱۲۷۰۱)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۲/۲۴۷، ۳۳۶، ۳۴۰، ۳۶۶، ۴۸۵)، سنن الدارمی/الصلاة ۵۲ (۱۳۰۴) (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : مراد وہ عورتیں ہیں جو مردوں کے ساتھ نماز پڑھ رہی ہوں، رہیں وہ عورتیں جو مردوں سے الگ پڑھ رہیں ہوں تو ان کی بھی سب سے بہتر صف پہلی ہی صف ہو گی اور سب سے بری آخری صف ہو گی۔
678
Sahih