حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ حَبِيبٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ عُرْوَةَ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ: فِي أَيِّ شَهْرٍ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ: فِي رَجَبٍ، فَقَالَتْعَائِشَةُ: مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجَبٍ قَطُّ، وَمَا اعْتَمَرَ إِلَّا وَهُوَ مَعَهُ تَعْنِي: ابْنَ عُمَرَ.
It was narrated that ‘Urwah said:
“Ibn ‘Umar was asked: ‘In which month did the Messenger of Allah (ﷺ) perform ‘Umrah?’ He said: ‘In Rajab.’ But ‘Aishah said: “The Messenger of Allah (ﷺ) never performed ‘Umrah during Rajab, and he never performed ‘Umrah, but he (meaning Ibn ‘Umar) was with him.”
عروہ کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس مہینہ میں عمرہ کیا؟ تو انہوں نے کہا: رجب میں، اس پر ام المؤمنین عائشہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی رجب میں عمرہ نہیں کیا، اور آپ کا کوئی عمرہ ایسا نہیں جس میں وہ یعنی ابن عمر رضی اللہ عنہما آپ کے ساتھ نہ رہے ہوں۔
Takhreej
«حدیث ابن عمر أخرجہ: صحیح مسلم/الحج ۳۵ (۱۲۵۵)، سنن الترمذی/الحج ۹۳ (۹۳۶)،(تحفة الأشراف:۷۳۲۱)، حدیث عائشہ أخرجہ: سنن الترمذی/ الحج ۹۳ (۹۳۶)،(تحفة الأشراف:۱۷۳۷۳)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/العمرة ۳ (۱۷۷۷)، سنن ابی داود/الحج ۸۰ (۱۹۹۴)، مسند احمد (۱/۲۴۶)
Explanation
یعنی وہ بھول گئے ہیں اور غلطی سے رجب کہہ دیا ہے۔
2998
Sahih