عذر کی بناء پر کنکریاں مارنے میں دیر کرنے کا بیان - عذر کی بناء پر کنکریاں مارنے میں دیر کرنے کا بیان - Chapters on hajj rituals - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation
Chapter 67 of Chapters on hajj rituals in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.
It was narrated from Abu Baddah bin ‘Asim, from his father, that the Prophet (ﷺ) granted permission for some shepherds to stone one day and to not stone (the next) day.
عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے چرواہوں کو اجازت دی کہ وہ ایک دن رمی کریں، اور ایک دن کی رمی چھوڑ دیں۔
Takhreej
«سنن ابی داود/الحج ۷۸ (۱۹۷۵ و ۱۹۷۶)، سنن الترمذی/الحج ۱۰۸ (۹۵۴،۹۵۵)، سنن النسائی/الحج ۲۲۵ (۳۰۷۰)،(تحفة الأشراف:۵۰۳۰)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج ۷۲ (۲۱۸)، مسند احمد (۵/۴۵۰)، سنن الدارمی/المناسک ۵۸ (۱۹۳۸)
It was narrated from Abu Baddah bin ‘Asim that his father said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) granted permission to some camel herders regarding staying (in Mina),* and allowing them to stone the Pillars on the Day of Sacrifice, then to combine the stoning of two days after the sacrifice, so that they could do it on one of the two days.”** Malik said: “I think that he said: ‘On the first of the first of the two days, then they could stone them on the day of departure (from Mina).’”
عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے چرواہوں کو رخصت دی کہ وہ یوم النحر ( دسویں ذی الحجہ ) کو رمی کر لیں، پھر یوم النحر کے بعد کے دو دنوں کی رمی ایک ساتھ جمع کر لیں، خواہ گیارہویں، بارہویں دونوں کی رمی بارہویں کو کریں، یا گیارہویں کو بارہویں کی بھی رمی کر لیں ۱؎۔ مالک بن انس کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ انہوں نے کہا: پہلے دن رمی کریں پھر جس دن کوچ کرنے لگیں اس دن کر لیں۔
Takhreej
«أنظر ما قبلہ،(تحفة الأشراف:۵۰۳۰)
Explanation
کیونکہ وہ اونٹ چرانے کے لیے منیٰ سے دور چلے جاتے ہیں، ان کو روزی روٹی کے لیے منیٰ میں آنا دشوار ہے، اس لیے دونوں کی رمی ایک دن آ کر کر سکتے ہیں، مثلاً یوم النحر کو رمی کر کے چلے جائیں پھر ۱۱ ذی الحجہ کو نہ کریں،۱۲ کو آ کر دونوں دن کی رمی ایک بار لیں۔