اللہ بہت رحیم ہے

The Merciful

116 Verses on This Topic

اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیۡکُمُ الۡمَیۡتَۃَ وَ الدَّمَ وَ لَحۡمَ الۡخِنۡزِیۡرِ وَ مَاۤ اُہِلَّ لِغَیۡرِ اللّٰہِ بِہٖ ۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَیۡرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَاِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۱۵﴾

He has only forbidden to you dead animals, blood, the flesh of swine, and that which has been dedicated to other than Allah . But whoever is forced [by necessity], neither desiring [it] nor transgressing [its limit] - then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

تم پر صرف مردار اور خون اور سور کا گوشت اور جس چیز پر اللہ کے سوا دوسرے کا نام پکارا جائے حرام ہیں پھر اگر کوئی شخص بے بس کر دیا جائے نہ وہ خواہشمند ہو اور نہ حد سے گزر جانے والا ہو تو یقیناً اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے ۔

Parah: 14
Surah: 16
Verse: 115

ثُمَّ اِنَّ رَبَّکَ لِلَّذِیۡنَ عَمِلُوا السُّوۡٓءَ بِجَہَالَۃٍ ثُمَّ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ وَ اَصۡلَحُوۡۤا ۙ اِنَّ رَبَّکَ مِنۡۢ بَعۡدِہَا لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۱۹﴾٪  21

Then, indeed your Lord, to those who have done wrong out of ignorance and then repent after that and correct themselves - indeed, your Lord, thereafter, is Forgiving and Merciful.

جو کوئی جہالت سے برے عمل کرلے پھر توبہ کرلے اور اصلاح بھی کرلے تو پھر آپ کا رب بلاشک و شبہ بڑی بخشش کرنے والا اور نہایت ہی مہربان ہے ۔

Parah: 14
Surah: 16
Verse: 119

رَبُّکُمُ الَّذِیۡ یُزۡجِیۡ لَکُمُ الۡفُلۡکَ فِی الۡبَحۡرِ لِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِہٖ ؕ اِنَّہٗ کَانَ بِکُمۡ رَحِیۡمًا ﴿۶۶﴾

It is your Lord who drives the ship for you through the sea that you may seek of His bounty. Indeed, He is ever, to you, Merciful.

تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمہارے لئے دریا میں کشتیاں چلاتا ہےکہ تم اس کا فضل تلاش کرو ۔ وہ تمہارے اوپر بہت ہی مہربان ہے ۔

Parah: 15
Surah: 17
Verse: 66

وَ اَیُّوۡبَ اِذۡ نَادٰی رَبَّہٗۤ اَنِّیۡ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنۡتَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِیۡنَ﴿ ۸۳﴾ۚ ۖ

And [mention] Job, when he called to his Lord, "Indeed, adversity has touched me, and you are the Most Merciful of the merciful."

ایوب ( علیہ السلام ) کی اس حالت کو یاد کرو جبکہ اس نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ مجھے یہ بیماری لگ گئی ہے اور تو رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 83

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ سَخَّرَ لَکُمۡ مَّا فِی الۡاَرۡضِ وَ الۡفُلۡکَ تَجۡرِیۡ فِی الۡبَحۡرِ بِاَمۡرِہٖ ؕ وَ یُمۡسِکُ السَّمَآءَ اَنۡ تَقَعَ عَلَی الۡاَرۡضِ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِالنَّاسِ لَرَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۶۵﴾

Do you not see that Allah has subjected to you whatever is on the earth and the ships which run through the sea by His command? And He restrains the sky from falling upon the earth, unless by His permission. Indeed Allah , to the people, is Kind and Merciful.

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی نے زمین کی تمام چیزیں تمہارے لئے مسخر کر دی ہیں اور اس کے فرمان سے پانی میں چلتی ہوئی کشتیاں بھی ۔ وہی آسمان کو تھامے ہوئے ہے کہ زمین پر اس کی اجازت کے بغیر گر نہ پڑے ، بیشک اللہ تعالٰی لوگوں پر شفقت و نرمی کرنے والا اور مہربان ہے ۔

Parah: 17
Surah: 22
Verse: 65

اِلَّا الَّذِیۡنَ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ وَ اَصۡلَحُوۡا ۚ فَاِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۵﴾

Except for those who repent thereafter and reform, for indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

ہاں جو لوگ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کرلیں تو اللہ تعالٰی بخشنے والا اور مہربانی کرنے والا ہے ۔

Parah: 18
Surah: 24
Verse: 5

وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ وَ اَنَّ اللّٰہَ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۲۰﴾٪  8 النصف

And if it had not been for the favor of Allah upon you and His mercy... and because Allah is Kind and Merciful.

اگر تم پر اللہ تعالٰی کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ بھی کہ اللہ تعالٰی بڑی شفقت رکھنے والا مہربان ہے ( تو تم پر عذاب اتر جاتا )

Parah: 18
Surah: 24
Verse: 20

وَ لَا یَاۡتَلِ اُولُوا الۡفَضۡلِ مِنۡکُمۡ وَ السَّعَۃِ اَنۡ یُّؤۡتُوۡۤا اُولِی الۡقُرۡبٰی وَ الۡمَسٰکِیۡنَ وَ الۡمُہٰجِرِیۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ۪ۖ وَ لۡیَعۡفُوۡا وَ لۡیَصۡفَحُوۡا ؕ اَلَا تُحِبُّوۡنَ اَنۡ یَّغۡفِرَ اللّٰہُ لَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۲۲﴾

And let not those of virtue among you and wealth swear not to give [aid] to their relatives and the needy and the emigrants for the cause of Allah , and let them pardon and overlook. Would you not like that Allah should forgive you? And Allah is Forgiving and Merciful.

تم میں سے جو بزرگی اور کشادگی والے ہیں انہیں اپنے قرابت داروں اور مسکینوں اور مہاجروں کو فی سبیل اللہ دینے سے قسم نہ کھالینی چاہیئے بلکہ معاف کردینا اور درگذر کرلینا چاہئیے ۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تعالٰی تمہارے قصور معاف فرما دے؟ اللہ قصوروں کو معاف فرمانے والا مہربان ہے ۔

Parah: 18
Surah: 24
Verse: 22

وَ لۡیَسۡتَعۡفِفِ الَّذِیۡنَ لَا یَجِدُوۡنَ نِکَاحًا حَتّٰی یُغۡنِیَہُمُ اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖ ؕ وَ الَّذِیۡنَ یَبۡتَغُوۡنَ الۡکِتٰبَ مِمَّا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ فَکَاتِبُوۡہُمۡ اِنۡ عَلِمۡتُمۡ فِیۡہِمۡ خَیۡرًا ٭ۖ وَّ اٰتُوۡہُمۡ مِّنۡ مَّالِ اللّٰہِ الَّذِیۡۤ اٰتٰىکُمۡ ؕ وَ لَا تُکۡرِہُوۡا فَتَیٰتِکُمۡ عَلَی الۡبِغَآءِ اِنۡ اَرَدۡنَ تَحَصُّنًا لِّتَبۡتَغُوۡا عَرَضَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ؕ وَ مَنۡ یُّکۡرِہۡہُّنَّ فَاِنَّ اللّٰہَ مِنۡۢ بَعۡدِ اِکۡرَاہِہِنَّ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۳۳﴾

But let them who find not [the means for] marriage abstain [from sexual relations] until Allah enriches them from His bounty. And those who seek a contract [for eventual emancipation] from among whom your right hands possess - then make a contract with them if you know there is within them goodness and give them from the wealth of Allah which He has given you. And do not compel your slave girls to prostitution, if they desire chastity, to seek [thereby] the temporary interests of worldly life. And if someone should compel them, then indeed, Allah is [to them], after their compulsion, Forgiving and Merciful.

اور ان لوگوں کو پاک دامن رہنا چاہیے جو اپنا نکاح کرنے کا مقدور نہیں رکھتے یہاں تک کہ اللہ تعالٰی انہیں اپنے فضل سے مالدار بنا دے ، تمہارے غلاموں میں سے جو کوئی کچھ تمہیں دے کر آزادی کی تحریر کرانی چاہے تو تم ایسی تحریر انہیں کر دیا کرو اگر تم کو ان میں کوئی بھلائی نظر آتی ہو اور اللہ نے جو مال تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے انہیں بھی دو ، تمہاری جو لونڈیاں پاک دامن رہنا چاہتی ہیں انہیں دنیا کی زندگی کے فائدے کی غرض سے بدکاری پر مجبور نہ کرو اور جو انہیں مجبور کر دے تو اللہ تعالٰی ان پر جبر کے بعد بخش دینے والا اور مہربانی کرنے والا ہے ۔

Parah: 18
Surah: 24
Verse: 33

اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ اِذَا کَانُوۡا مَعَہٗ عَلٰۤی اَمۡرٍ جَامِعٍ لَّمۡ یَذۡہَبُوۡا حَتّٰی یَسۡتَاۡذِنُوۡہُ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَسۡتَاۡذِنُوۡنَکَ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ ۚ فَاِذَا اسۡتَاۡذَنُوۡکَ لِبَعۡضِ شَاۡنِہِمۡ فَاۡذَنۡ لِّمَنۡ شِئۡتَ مِنۡہُمۡ وَ اسۡتَغۡفِرۡ لَہُمُ اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۶۲﴾

The believers are only those who believe in Allah and His Messenger and, when they are [meeting] with him for a matter of common interest, do not depart until they have asked his permission. Indeed, those who ask your permission, [O Muhammad] - those are the ones who believe in Allah and His Messenger. So when they ask your permission for something of their affairs, then give permission to whom you will among them and ask forgiveness for them of Allah . Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

با ایمان لوگ تو وہی ہیں جو اللہ تعالٰی پر اور اس کے رسول پر یقین رکھتے ہیں اور جب ایسے معاملہ میں جس میں لوگوں کے جمع ہونے کی ضرورت ہوتی ہے نبی کے ساتھ ہوتے ہیں توجب تک آپ سے اجازت نہ لیں کہیں نہیں جاتے ۔ جو لوگ ایسے موقع پر آپ سے اجازت لے لیتے ہیں حقیقت میں یہی ہیں جو اللہ تعالٰی پر اور اس کے رسول پر ایمان لا چکے ہیں پس جب ایسے لوگ آپ سے اپنے کسی کام کے لئے اجازت طلب کریں تو آپ ان میں سے جسے چاہیں اجازت دے دیں اور ان کے لئے اللہ تعالٰی سے بخشش کی دعا مانگیں ، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

Parah: 18
Surah: 24
Verse: 62

قُلۡ اَنۡزَلَہُ الَّذِیۡ یَعۡلَمُ السِّرَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ اِنَّہٗ کَانَ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۶﴾

Say, [O Muhammad], "It has been revealed by He who knows [every] secret within the heavens and the earth. Indeed, He is ever Forgiving and Merciful."

کہہ دیجئے کہ اسے تو اس اللہ نے اتارا ہے جو آسمان و زمین کی تمام پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے بیشک وہ بڑا ہی بخشنے والا ہے مہربان ہے ۔

Parah: 18
Surah: 25
Verse: 6

اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمۡ حَسَنٰتٍ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۷۰﴾

Except for those who repent, believe and do righteous work. For them Allah will replace their evil deeds with good. And ever is Allah Forgiving and Merciful.

سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور ایمان لائیں اور نیک کام کریں ، ایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ تعالٰی نیکیوں سے بدل دیتا ہے اللہ بخشنے والا مہربانی کرنے والا ہے ۔

Parah: 19
Surah: 25
Verse: 70

وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۹﴾٪  5

And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.

اور تیرا رب یقیناً وہی غالب اور مہربان ہے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 9

وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۶۸﴾٪  8

And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.

اور بیشک آپ کا رب بڑا ہی غالب و مہربان ہے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 68

وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۰۴﴾٪  9

And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.

یقیناً آپ کا پروردگار ہی غالب مہربان ہے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 104

وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۲۲﴾٪  10

And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.

اور بیشک آپ کا پروردگار البتہ وہی ہے زبردست رحم کرنے والا ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 122

وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۴۰﴾٪  11

And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.

بیشک آپ کا رب وہی ہے غالب مہربان ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 140

وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۵۹﴾٪  12

And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.

اور بیشک آپ کا رب بڑا زبردست اور مہربان ہے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 159

وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۷۵﴾٪  13

And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.

بیشک تیرا پروردگار وہی ہےغلبے والا مہربانی والا ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 175

وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۹۱﴾٪

And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.

اور یقیناً تیرا پروردگار البتہ وہی ہے غلبے والا مہربانی والا ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 191
40 Related Topics

مسلمان لوگوں پر اللہ کے گواہ ہیں

Muslims are Allah's witnesses against people

اللہ تعالیٰ کا حضرت ابراہیم کا امتحان لینا

Allah's trial of Abraham

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مجلس چھوڑنے کی اجازت لینا

Asking for the Prophet's permission to leave his company

زکریا پر اللہ کی رحمت

Allah's Mercy bestowed on Zakariyya

موسیٰ کا اللہ سے کلام کرنا

Musa speaks with Alla

نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کا مکہ میں داخل ہونا

The Prophet and his Companions enter Meccah

نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور نصاری کے درمیان حجت

Argumentation between the Prophet and the Christians

نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے گفتگو کے آداب

Manner in addressing the Prophet

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا چار سے زیادہ نکاح کرنا

The Prophet marrying more than four times

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فتح مکہ کو خواب میں دیکھنا

The Prophet's vision of Meccah conquest

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مغفرت طلب کرنا

The Prophet's asking forgiveness of Allah

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کونام سے پکارنا

Calling the Prophet by his name

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سے اونچی آواز کرنا

Raising one's voice over the Prophet's

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری دعائیں

Conferring privately with the Prophet

نعمتوں پر اللہ کی حمد کرنا

Praising Allah for his favors

نیک بندے اللہ کو محبوب ہیں

Allah's love to his righteous servants

وہ حرام چیزیں جن کو اللہ نے حلال کیا

Prohibition of lawful pleasant and agreeable food

ہدایت اللہ کی طرف سے ہے

Guidance is from Allah

ہر حال میں بسم اللہ پڑھنا

Al-Basmalah before any action

یہودیوں پر اللہ کا فضل

Allah's favor and kindness to the Jews

اللہ تعالی دلوں کو پھیرنے والاہے

Allah diversifies peoples' feelings

اللہ کا انسان کے رزق کی ضمانت لینا

Man's substance is guaranteed by Allah

اللہ کا وحی کرنا موسیٰ کی ماں کی طرف

Allah's inspiration to the mother of Moses

اللہ کے فیصلے کو ٹال نہیں سکتا

Nothing can stop the decree of Allah

اللہ کے لیے بھائی چارہ کرنے والوں سے اللہ کی محبت

Allah's love for brothers in Allah

انسان پر اللہ کا فضل عظیم

The greatness of Allah's grace on mankind

انسان کا اللہ کی نعمتوں کا انکار

Man's ingratitude of the grace of Allah

بعض بنی اسرائیل کا اللہ سے ملاقات کرنا

Some children's of Israel appointed time with Allah

بھلائی اسی میں جس کو اللہ نے اختیار کیا

Whatever Allah decrees is the best

مساجد زمین پر اللہ کا گھر ہیں

Mosques are the houses of Allah on earth

مساجد سے اللہ کی محبت

Allah's love to mosques

نیکی اللہ کا محبوب عمل ہے

Beneficence is one of the deeds most liked by Allah

یہودیوں پر اللہ کا غضب

The curse of Allah upon Jews

اللہ اپنی مخلوق سے غنی ہے

Allah's self-sufficiency

اللہ اسے ساتھ بھلائی کا معاملہ کرتا ہے جو اسکی طرف رجوع کرے

Allah is the best to be besought

اللہ پاک ہے نقائص سے

Allah is free from imperfection

اللہ پر جھوٹ بولنا

To forge a lie against Allah

اللہ تعالی پاک ہے ولد اور اولاد سے

Allah is free from having a son or the like

اللہ تعالیٰ کا ارادہ کرنا

The will of the Almighty Allah

اللہ تعالیٰ کا دیکھنا

Allah's All-seeing